جنگل راج کی یاد دلاتا بہار میں قانون و نظم
قریب ڈیڑھ مہینے پہلے پانچویں بار بہار کی کمان سنبھالنے والے گڈ گورننس بابو عرف نتیش کمار کی رہنمائی میں مہا گٹھ بندھن کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ریاست میں بگڑتے قانون و نظم کا بن گیا ہے جو کہ لالو کے دور کے بہار میں جنگل راج کی یاد تازہ کرتا ہے۔ بہار میں پچھلے چار دنوں میں 3 قتل ہوچکے ہیں۔ بہار کے ویشالی ضلع میں ایک ٹیلی کمیونی کیشن انجینئر کی لاش ملی ہے۔ انکت جھا(42 سال ) نامی اس شخص کی گلا کاٹی لاش ملی تھی۔ پچھلے 4 دنوں میں یہ تیسرے انجینئرکا قتل ہے۔ دو دن پہلے دربھنگہ میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں دو انجینئروں کا دن دہاڑے قتل کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کو نتیش کمار کو آڑے ہاتھوں لینے کا موقعہ مل گیا۔ کہا جارہا ہے کہ ان تینوں کا قتل رنگ داری(زرفدیہ) نہ دئے جانے کے سبب ہوا ہے۔ اگر یہ صحیح ہے تو اس سے گڈ گورننس بابو کے دعوؤں کی پول کھولتی ہے۔ حیرانی اس بات کی ہے کہ ریاست میں 2005 سے سڑک پروجیکٹس سے وابستہ اس پرائیویٹ کمپنی نے رنگ داری کو لیکر اس کے انجینئروں کو دھمکائے جانے کی نہ صرف شکایتیں کی تھیں بلکہ جس جگہ اس کا کام چل رہا ہے وہاں کچھ سکیورٹی ملازم بھی تعینات کئے گئے تھے جنہیں بعد میں وہاں...