8ریاستوں کے چناؤ 2019 کا سیمی فائنل
2019 کے عام چناؤ سے پہلے 2018 مودی حکومت اور اپوزیشن کے لئے اپنی طاقت کا تجزیہ کرنے کا برس ہے۔ ان انتخابات کی وجہ سے بھاجپا اور آرایس ایس نے ہر قدم پھونک پھونک کررکھنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو 8 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی چناؤ کے نتیجے طے کریں گے کہ بھاجپا اور مودی کی ہوا برقرار ہے یا نہیں اور اسے پسینہ بہانا ہوگا۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تریپورہ، میگھالیہ، ناگالینڈ کے چناؤ کے نتیجوں کا دوررس اثر ہوگا اس میں مدھیہ پردیش ،راجستھان و چھتیس گڑھ میں بھاجپا کی حکومتیں ہیں اور کانگریس کے پاس کرناٹک ہی ایسی ریاست ہے جہاں ان کی حکومت ہے اس لئے 2019 میں این ڈی اے کو چیلنج دینے کے لئے کانگریس کو یہاں واپسی کرنی ہوگی۔ لیفٹ مورچہ کے لئے بھی آخری قلع تریپورہ کو بچانے کی چنوتی ہوگی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے حال ہی میں کہا کہ گجرات چناؤ کے نتیجوں نے کانگریس ورکروں کو یہ یقین دلایا ہے کہ بھاجپا کو ہرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یقین جتایا کہ پارٹی راہل گاندھی کی قیادت میں 2019 کا عام چناؤ جیتے گی ۔ اسمبلی چناؤ کے نتیجے یقینی طور پر 2019 کے چناؤ پر اثر انداز ہوں گے۔ م...