فوڈ سکیورٹی بل یا ووٹ سکیورٹی بل؟
کانگریس صدر سونیا گاندھی کی نظروں میں غذائی سکیورٹی بل اتنا اہم گیم چینجر ثابت ہوگا کہ وہ بیماری کی حالت میں بھی لوک سبھا میں پاس کرانے کیلئے بیٹھی رہیں اور لوک سبھا سے ہی سیدھے ایمس ہسپتال گئیں جہاں ان کی جانچ کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ سونیا گاندھی نے بل پیش کرتے وقت سبھی سیاسی پارٹیوں سے اس کو اتفاق رائے سے پاس کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیش اور دنیا کیلئے ایک ایسا پیغام دینے کا وقت ہے جو بالکل صاف اور ٹھوس ہے۔ بھارت اپنے سبھی شہریوں کی غذائی گارنٹی لیتا ہے۔2009ء کو عام چناؤ میں کانگریس نے لوگوں کو فوڈ گارنٹی کاوعدہ کیا تھا ہمیں یہ وعدہ پورا کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ کچھ سیاسی پارٹیوں کے غذائی سکیورٹی بل کی نکات پر اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ ہمارے پاس وسائل ہیں یا نہیں ہمیں وسائل اکھٹے کرنے ہوں گے۔ قریب 13 منٹ کی ہندی اور بعد میں انگریزی میں دی گئی اپنی تقریر میں سونیا گاندھی نے دیش کے شہریوں کو یاد دلایا کے یوپی اے سرکار انہیں پانچواں قانونی حق دلانے جارہی ہے۔ کانگریس ایک طرح سے اپنے چناوی ٹرمپ کارڈ پر لوک سبھا کی م...