اشاعتیں

مارچ 21, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

منسکھ ہیرین کے قتل کا معاملہ !

مہاراشٹر دہشت گردی انسداد دستہ (اے ٹی ایس )نے منسکھ ہیرین قتل معاملہ این آئی اے کو سونپے جانے کے دوسرے دن ہی سلجھانے کا دعویٰ کردیا ایجنسی نے بتایاکہ معطل اے سی پی سچ واجے کے کہنے پر ہی واردات ہوئی صنعت کار مکیش انبانی کے گھر کے پاس ملی دھماکو چھڑیں و دیگر چیزوں کے ساتھ ملی اسکارپیو کار کے مالک ہیرین کے قتل میں اے ٹی ایس نے سچن واجے کو اہم ملزم بنایا ہے واجے کو ایک دلال نے کئی سم کارڈ مہیہ کرائے تھے جو کرائم میں استعمال کئے گئے تھے اے ٹی ایس نے اس معاملے میں معطل پولس کانسٹبل ونایک سندھے اور دلال نریش گوڑ کو خود گرفتار کیا گیا ہے عدالت نے ان کو تیس مارچ تک اے ٹی ایس کی حراست میں بھیج دیا سندھے لکھن بھیا مڈ بھیڑ معاملے کو قصور وار ہے اور پیرول پر باہر ہے سندھے نے ہی چار مارچ کو رات میں پوچھ تاچھ کیلئے مانسک کو فون کر کے بلایا تھا اے ٹی ایس نے ملزمان سے تین موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کئے ہیں دونوں کو حراست میں لینے کے بعد اے ٹی ایس اب منسخ کے قتل کے سازش کا پتہ لگائے گی اور منسخ کی سونے کی چین انگلی میں پہنی انگوٹھی کا پتھراور دوسری چیزیں بر آمد کرنے کی کوشش کرے گی مرکزی وزارت داخلہ نے...

ایسی بھیڑ ہوگی تو کہیں نہیں جائے گا کورونا!

دہلی میں پچھلے سال کورونا وائرس کو کی تیزی دیکھی گئی اور تقریباً سبھی یا تو تہواروں کے سبب آئی یا پھر لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ۔ جس طرح دہلی میں حالات چل رہے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ ہمیں چوتھی لہر دیکھنے کو مل سکتی ہے دہلی میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے تیزے سے معاملے بڑھ رہے ہیں حالانکہ اگر آپ مارکیٹ میٹرو ٹرین گلی محلوں میں نظر دوڑائیں تو اب لوگوں میں کورونا کا زیادہ ڈر نہیں لگتا لوگ پھرسے پرانے انداز میں لوٹ آئے ہیں پچھلے سال کورونا وبا کے آغاز کے وقت لوگوں میں جو ڈر کا ماحول تھا وہ اب پوری طرح سے ختم ہوگیا لگتا ہے ڈر ختم ہونے کے پیچھے ویکسین کا آجانا بھی ہے لیکن وہ اس بات سے انجان ہیں کہ ویکسین کے بعد بھی کورونا ہوسکتا ہے ماہرین کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد بھی کسی میں اچھی اینٹی باڈیز بن جاتی ہے تو کسی میں کم اینٹی باڈیز بن جاتی ہے جس کے چلتے کووڈ ہوسکتا ہے ایک وجہ یہ بھی ہے دہلی میں اب تک کورونا کے تین لہر دیکھ چکے ہیں اس لئے چوتھی لہر آنے سے بھی لوگوں کو زیادہ فرق نہیں پڑ رہا ہے جس وجہ سے بازاروں میں چلے جائیں تو وہاں لوگوں کی بھیڑ نظر آجائے گی اور مارکیٹ میں لوگ بغیر ماسک...

نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے ہیں کیجریوال!

راجدھانی دہلی میں اروند کیجریوال حکومت نے شراب پینے کی قانونی عمر گھٹا دی ہے جسے پچیس سے گھٹا کر 21برس کر دیا گیا ہے ساتھ ہی اس سے کم عمر کے شخص کو ایسی کسی جگہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جہاں شراب کی بکری یا پی جاتی ہے دہلی سچیولیہ میں پریس کانفرنس کے دوران دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا دہلی کی ایکس سائز پالیسی میں کیجریوال سرکار نے اہم ترین تبدیلی کر دی ہے ۔ کیبنٹ نے نئی شراب پالیسی کو پیر کو منظوری دے دی نئی پالیسی کے مطابق دہلی میں شراب کی نئی دکانیں نہیں کھلیں گی سرکار اب کوئی شراب کی دوکان نہیں چلائے گی ۔ شراب نئی پالیسی منیش سسودیا نے کہا نئی شراب پالیسی کے لئے لوگوں نے 14700تجاویز پیش کی تھی اور ماہرین کمیٹی نے بھی اپنی رائے دی تھی اس کے بعد حکومت نے وزارتی گروپ بنایا جس نے تجاویز اور ماہرین کمیٹی کی رائے پر سرکار سے سفارشیں کیں جن بنیاد پر دہلی کیبنٹ نے نئی شراب پالیسی کو منظوری دے دی انہوں نے کہا نئی ایکسائز پالیسی میں سرکار ایسے سبھی پہلوں کو ہٹا رہی ہے جس سے شراب مافیا ناجائز شراب کا دھندھا نہ کرسکے اس کے علاوہ سرکار ایکسائز روینوی کی کمی کو روکنے کیلئے...

سنگھ میں وقت کے ساتھ تبدیلیوں کے اشارے!

امید کے مطابق جب دتاترے ہوسبولے کو آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ)کا نگراںو جانشین چنا گیا ایک متفقہ فیصلہ ہی مانا گیا وہ پچھلے ایک دھائی سے بھی زیادہ اس عہدے پر قائم موجودہ سرکارواہا بھیا جی جوشی کی جگہ لیں گے اس فیصلے کے پیچھے بھی سنگھ کو وقت کے ساتھ خود کو بدلنا اور آنے والی چنوتیوں اور تبدلیوں کے ساتھ خود کو تیار کرنے کی سمت میں ایک فیصلہ کن قدم مانا جا رہا ہے حوسبولے کو قریب سے جاننے والے لوگ مانتے ہیں کہ ان کی تقرری سے سنگھ کے لئے کبھی دو اہم مورچوں پر فائدہ ملے گا۔حوسبولے کا آئیڈلوجی سطح پر ایک بڑی شخصیت مانا جاتا ہے انہیں سنگھ کا پروگریٹیو چہرہ بھی مانا جاتا ہے وہ نئے نظریے کے ساتھ تال میل کوآگے بڑھانے کی حمایتی رہے ہیں لمبے عرصے تک طلبہ یونین کے ساتھ جڑے رہنے اور نوجوانوںمیں آئیڈولوجی کو پہونچانے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کافی عرصے سے نوجوانوں کے بیچ بھی کافی اچھا کام کر رہے ہیں سنگھ کا خیال ہے کہ اسے جدیدیت یا گلوبل چیزوں سے بھی پرہیز نہیں ہے جب تک وہ ہمارے اقدار پر قبضہ نہیں کریں تو سنگھ کو لگتا ہے کہ اب اسلئے تنظیم کی بڑی لیڈر شب کو اونچی قیادت کی ضرورت ہے جو توازن بنا کر جن...

ضبط ہوسکتے ہیں ہندوستانی اثاثے!

برطانیہ کی تیل کمپنی کئیرن اینرجی پی ایل سی نے کہا کہ اس نے بیرونی ممالک میں ہندوستانی اثاثوں کی نشان دہی کی ہے جسے وہ حکومت ہند کی طرف سے 1.70عرب ڈالر کی رقم نہ لوٹائے جانے پر ضبط کر سکتی ہے ایک بین الاقوامی جوڈیشیل اتھارٹی نے سابقہ پوزیشن سے کی گئی مانگ کو منسوخ کرتے ہوئے بھارت سے پیسہ لوٹانے کو کہا ہے کیئرن کمپنی نے 2020کی سالانہ آمدنی سے متعلق بیان میں کہا کہ کمپنی کو بھروسہ ہے جو فیصلہ آیا ہے اسے بات چیت کے ذریعے یا پھر ہندوستانی اثاثوں کو ضبط کرکے لاگو کرایا جائے گا کمپنی نے فیصلے کو رجسٹرڈ کرانے اور اسے منظوری حاصل کرنے کیلئے نوملکوں کی عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اس نے کہا جوڈیشیل اتھارٹی نے عام رائے سے یہ حکم جاری کیا کیئرن کے معاملے میں بھارت نے برطانیہ عدالتی باہمی سرمایہ معاہدے کے تحت اپنی جوازوں کو توڑا ہے اور 1.2عرب ڈالر کے ساتھ سود اوراصلی رقم اد اکرنے کو کہا ہے اس کے تحت کل بقایہ سال کے آخر تک 1.7عرب ڈالر تھی ۔ بھار ت کی سو سے زیادہ ملکوںمیں اثاثے ضبط کرنے کیلئے عدالت کے اتھارٹی کے فیصلے کو لاگو کیا جاسکتاہے ۔ جس نے غیر ملکی اتھارٹی کے حکم کو تسلیم کرنے و انفورسمینٹ ...

مہاراشٹر کی لڑائی پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ پہونچی!

مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کی آنچ پیر کو پارلیمنٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک پہونچ گئی ممئی کے سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کے الزامات کی جانچ مرکزی ایجنسیوں سے کرانے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کے استعفیٰ کی مانگ کو لیکر لوک سبھا میں بھاجپا کے ایم پی کافی غصے میں رہے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے اور اپنے تبادلے کو منسوخ کرانے کی اپیل کو لیکر پر م بیر سنگھ سپریم کورٹ پہونچ گئے ادھر این سی پی چیف شردپوار نے صاف کردیا کہ وزیر داخلہ انل دیش مکھ استعفیٰ نہیں دیں گے ان پر لگے الزامات غلط ہیں پرم بیر سنگھ نے سپریم کورٹ میں داخل اپنی عرضی میں کہا کہ سو کروڑ روپئے کی وصولی کرنے کے ٹارگیٹ والی بات وزیر اعلیٰ کو بھی بتائی تھی کچھ دن بعد ہی ان کا تبادلہ کر دیا گیا پرم بیر سنگھ نے اپنے تبادلے کے حکم کو بھی چیلنج کر دیا ہے ٹرانسفر و پوسٹنگ پر افسر ارمسکلا کی رپورٹ کی جانچ کی جانی چاہئے پرم بیر نے الزام لگایا کہ ایم پی موہن ڈیلکر خودکشی معاملے میں دیش مکھ بھاجپا نیتاو¿ں کو پھنسانے کیلئے دباو¿ ڈال رہے تھے پرم بیر نے اپنے ثبوت بھی کورٹ کو سونپے اور فوراً سی بی آئی جانچ کے احکامات نہ...

ای وی ایم میں چناو ¿ نشان کی جگہ امیدوار کی فوٹوہو!

سپریم کورٹ نے حکومت ہندکے اٹورنی جنرل اور ماہر قانون داں سے اس مفاد عامہ کی عرضی پر جواب مانگا ہے جس میں ای وی ایم میں چناو¿ نشان ہٹا کر اس کی جگہ امیدوار کا نام اور فوٹو ڈالے جانے کیلئے چناو¿ کمیشن کو احکامات دیئے جانے کی درخواست کی گئی ہے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ایس بو پننا اور رمن سبرامنیم کی بینچ نے مرکزی حکومت اور چناو¿ کمشین کو کوئی نوٹس جاری کیئے بغیر وکیل اشونی اپادھیائے اور انکے عرضی کی ایک کاپی اٹارنی جنرل رینو گوپال اورو تشار مہتا کو دینے کیلئے کہا سماعت اگلے ہفتے ہوگی فی الحال ہم کوئی نوٹس جاری نہیں کر رہے ہیں مختصر سماعت کے دوران بینچ نے اپادھیا کے جانب سے پیش سینئر وکیل وکاس سنگھ سے یہ جاننا چاہا کہ ای وی ایم چناو¿ نشان رکھے جانے پر کیا اعتراض ہے انہوں نے چناو¿ کمشین کو خط بھی لکھا ہے لیکن اس کا جواب نہیں ملا ہے انہوںنے کہا عرضی گزار اس لئے ای وی ایم میں چناو¿ نشان کے بجائے امیدوار کی تفصیل چاہتے ہیں کہ تاکہ پتہ چل سکے کہ وہ کتنا مقبول ہے اور کتنا تعلیم یافتہ ہے بینک نے سم سے پوچھا کہ چناو¿ میں نشان کس الیکٹرانک ووٹنگ کس وجہ سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کاروائ...

سچن واجے کے اصلی آقا و پوری سازش کا انکشاف جلد!

دیش کے سب سے امیر صنعت کار مکیش انبانی کی رہائش گاہ کے باہر دھماکوں سے لدی کار کے معاملے میں گرفتار ممبئی پولس کا افسر سچن واجے کے بجائے کوئی دوسرا آدمی اصلی آقا ہے قومی جانچ ایجسنی این آئی سے جڑے ایک سینئر زرائع نے بتایا پورا معاملہ حل کیا جا چکا ہے واجے ایک دوسرے کھلاڑی سے ساتھ لیتا تھا اور جلد ہی اس پوری سازش کا انکشاف ہو جائے گا۔ مان جاتا ہے این آئی اے کے اس دعویٰ کے بعد ہی پولس کمشنر پرم ویر سنگھ کے تبادلے کی پوری کہانی لکھی گئی جانچ سے جڑے لوگوں کے مطابق 13مارچ کو گرفتاری کے بعد پوچھ تاچھ میں سچن واجے نے این آئی اے افسران کو بتایا تھا کہ وہ اس پورے معاملے میں اپنی پرانی ساخ کو حاصل کرنے کیلئے کسی دسرے کے کہنے پر جڑا تھا اس بنیاد پرجانچ کرنے کے بعد واجے کی بات کی تصدیق ہو رہی ہے حالانکہ حکام نے یہ نہیں کہا کہ دوسرے پولس کمشنر پرم ویر سنگھ ہیں لیکن پولس محکمے میں واجے کے سر پر پرم ویر کے ہاتھ ہونے کے بارے میں بات عام ہے اسی وجہ سے مانا جارہا ہے پولس کمشنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اب این آئی اے کی ٹیم کسی بھی وقت پرم ویر سنگھ سے کچھی بھی پوچھ تاچھ کر سکتی ہے۔این آئی اے نے بدھوار...

عمران خان کے بعد اب جنرل باجوا!

پاکستان کے فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوانے بھارت کے ساتھ رشتوں کو لیکر اچانک اپنا جو رخ بدلا ہے اور دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی بات کہی ہے اگر وہ اس پر ایماندار ہیں تو یہ اچھی بات ہے اور ایسا ہونا بھی چاہئے لیکن جنرل باجو ا کی بات پر یقین کر نا اس لئے مشکل ہے کیونکہ بھارت کے خلاف جس کٹر رویئے کو پاکستان نے اپنا یا ہوا ہے ا س کی کڑی یہی جنرل باجوا ہیں ۔ پچھلے کچھ وقت میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی اسی طرح کی باتین کر کے یہ جتاتے رہے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات ہونے چاہئے خاص بات یہ ہے کہ جنرل باجوا کی طرف سے پچھلے دو مہینے میں بھارت سے بات چیت کی یہ تیسری پیشکش ہے جو اسلام آبادڈئیلاک کے نام سے منعقد ہوئی تھی اس میں ملک و بیرونی ملک کے کئی حکمت عملی کے ماہرین و سفارت کار موجود تھے بھارت پاک کے درمیان پچھلے مہینے ہی کنٹرول لائن پر جنگ بندی پر رضا مندی بنی ہے عمران خان نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ پر امن رشتے بناتا ہے تو اس کا اسے سیاسی فائدہ ملے گا بھارت اور پاکستان کے درمیان دوستی سے بھارت کو پاکستان جغرافیائی راستے کے وسائل اور مشرق وسطیٰ سیدھے پ...

چینی ویکسین لگوانے سے عمران خان کو کورونا!

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کورونا رپورٹ پاجیٹیو آئی ہے انہوں نے اس کے بعد گھر میں ہی تنہائی اختیا رکر لی ہے وزیر اعظم کے مخصوص مشیر ڈاکٹر سلطان نے ٹویٹرکا رخ کرتے ہوئے عمران خان کے کورونا انفیکشن کی تصدیق کی ہے عمران نے 18مارچ کو چین میں بنی کورونا ویکسین سینو فارم کی پہلی ڈوژ لگوائی تھی پاکستان میں فی الحال یہی ویکسین دستیاب ہے جس کے پانچ لاکھ ڈوژ چین نے مفت دیئے تھے عمران خان کے ترجمان ڈاکٹر شھباز گل نے کہا وزیر اعظم کو ہلکہ بخار اور خانسی کی شکایت بتائی گئی ہے ۔ عمران خان نے وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک کے شہریوں سے کورونا کی گائیڈ لائنس پر عمل در آمد کرانے کی اپیل کی ہے پاکستان اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے سنیچر اتوار کو ایک ایک دن میں تین ہزار سے اوپر نئے کورونا مریض سامنے آئے اور اس سے ملک میں کورونا انفیکش کی شرح بڑھ کر 9.4فیصد ہوگئی ہے کورونا کے بڑھتے معاملے کے سبب سیال کوٹ کے کئی علاقے میں لاک ڈاو¿ن لگا دیا گیا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستا ن میں برطانیہ کے نئے وائرس اسٹرین کے بھی مریض بڑھ رہے ہیں ۔ حال ہی می...

راجستھان میں فون ٹیپنگ معاملے پر سیاسی تکرار!

ریاستی اسمبلی میں جمعہ کو راجستھان کے مبینہ فون ٹیپنگ معاملے کو لیکر زبردست ہنگامہ ہوا وقفہ سوالات میں بھاجپا ممبر بھوپیندر یادو نے اس مسئلے کو اٹھایا اور کہا کہ یہ انڈیان ٹیلی گرافٹ ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے اس پر فوراً روک لگائی جانی چاہئے راجستھا ن سرکار ان الزامات سے کانگریس ناراض ہوگئی اور جم کر ہنگامہ کیا آخر میں اسپیکر نے فیصلہ دینے کے بعد معاملے کو ٹھنڈا کیا فون ٹیپنگ معاملہ آخر ہے کیا؟پچھلے سال جولائی -اگست مہنے مہنے میں ریاست کے کچھ نمائندوں کے فون ٹیپ کئے جانے کے درمیان بھاجپا ممبر اسمبلی کالی چرن شراف نے اگست میں بلائے گئے اسمبلی اجلاس میں سوال کیا تھا کیا یہ صحیح ہے کہ پچھلے دنوں میں فون ٹیپ معاملے سامنے آئے ہیں ؟ اگر ہاں تو کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر یہ ہوا؟ ریاستی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈالا گیا اس کے مطابق پبلک سیکورٹی یا جمہوریت کے مفاد میں یا کسی ایسے جرم کو بڑھاوا دینے سے روکنے کیلئے جس سے عوامی سلامتی یا جمہوریت کو خطرہ ہو ٹیلی فون و انٹرنیٹ ایکٹ 1885کی دفعہ پانچ (2)انڈین ٹیلی کمیونیکشن کے ایکٹ 2007کے وغیرہ کے دائرے میں آتا ہے راجستھا نے بھاجپا ایم پی اور سابق ...

کیجریوال نے کھیلا ہندو کارڈ!

”انسان کا انسان سے ہو بھائی چارا،یہی پیغام ہمارا“دیش بھر میں زبردست مودی لہر کے باوجود 2014میں پہلی مرتبہ دہلی اسمبلی چناو¿ میں یکطرفہ جیت کے بعداروند کیجریوال نے اسٹیج سے یہی گانا گایا تھا 2019کے اسمبلی چناو¿ میں بھی عام آدمی پارٹی نے ہیلتھ اور تعلیم پر اپنے اچھے کام کئے تھے اسی بنیا د پر ووٹ مانگے تھے اور مقبولیت کی لہر پر سوار بھاجپا کیجریوال کو اپنی شاندار پرفارمنس دہرانے سے نہیں روک پائی ۔ بنیادی اشوز پر کامیابی کے ساتھ سیاست کرنے کیلئے مانی جانے والی پارٹی آپ اب اچانک دیش بھکتی اور رام راج کی باتیں کرنے لگی ہے ایسے میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ اس کے پیچھے ان کا ارادہ کیا ہے ؟ کیجریوال خود بھگوان ہنومان اور بھگوان رام کا بھکت بتا چکے ہیں ساتھ ہی وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کی سرکار دہلی کی سیوا کرنے کیلئے رام راجیہ سے پاس دس اصولوں کی تعمیل کرتی ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ جب ایودھیا میں رام مند ر بن کر تیار ہوجائے گا تو وہ دہلی کے بزرگ ہندو شہریوں کو وہاں کی مفت تیرتھ یاترا کروائیں گے کچھ دن پہلے دہلی سرکار کا بجٹ دیش بھکتی کے نام سے پیش کیا گیا ۔ قومی فخر ک...

ماں کو تھپڑ مارا تو وہ دم توڑ گئی !

راجدھانی دہلی میں کرائے دار سے جھگڑے کے بعد ایک بیٹے نے کہا سنی کے دوران اپنی 76سالہ ماں کو تھپڑ مار دیا جس سے اس بزرگ عورت اوطار کور کی موت ہوگئی ماںکی موت کے بعد بیٹے نے پولس کو بتائے بے غیر ہی اس کا انتم سنسکار بھی کر دیا لیکن سوشل میڈیا میں واردات کا ویڈیو وائر ل ہوگیا جس کے بعد پولس حرکت میں آگئی اور چھان بین شروع کرنے کے آئی پی سی کی دفعہ 304کے تحت کیس درج کر بیٹے کو حراست میں لے لیا پولس ڈپٹی کمشنر سنتوش کمار مینا نے بتایا کہ متوفی بزرگ اوطار کور اپنے بیٹے رنبیر کے ساتھ رہتی تھی 15مارچ کو پولس کو ایک عورت نے بتایا کہ یہاں پارکنگ کو لیکر مکان مالک سے جھگڑا چل رہا تھا پولس نے موقع پر پہونچ کر دیکھا کہ معاملہ رفع دفع ہوگیا ادھر اس واقعے کے بعد رنبیر اپنی ماں سے جھگڑنے لگے اور بیوی بھی اسکی اپنے شوہر کا ساتھ دینے لگی جھگڑا اتنا بڑا کی بیٹے نے اپنی ماں کو زور دار تھپڑ مار اور وہ بے سدھ ہوکر سڑک پر گر گئی اسکے بعد بہو نے ساس کو اٹھانے کی کوشش کی رشتے دار اسپتال لیکر پہونچے ڈاکٹروں نے مرا ہوا قرار دیا اور وہاں سے گھر لائے اور پھر انتم سنسکار کے لئے نکل لئے معاملے کی اطلاع پولس کونہیں د...

تامل ناڈو میں مسلم ووٹ میں بھی اویسی نے سیندھ لگائی!

تامل ناڈو اسمبلی چناو¿ دلچسپ لیتا جا رہا ہے فلم اسٹار وجے کانت کی پارٹی ڈی ایم کے انا ڈی ایم کے ساتھ گٹھ بندھن میں چناو¿ لڑنے کے اعلان سے تصویر بدل گئی ہے اتحاد کے بعد تکونہ مقابلہ ہوگیا ہے ڈی ایم کے اور اویسی کی پارٹی بھی اتحاد میں شامل ہے ایسے میں مسلم ووٹ میں تقسیم سے ڈی ایم کے ۔کانگریس اتحاد کو سیدھا نقصان ہوگا ۔تامل ناڈو میں مسلم ووٹروں کی تعداد 6فیصد ہے اور کسی بھی سیٹ پر ان کا دبدبہ نہیں ہے لیکن قریب سیٹ ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹو کی تعداد 20ہزار کے قریب ہے اویسی کے اچانک اتحاد سے کئی سیٹوں پر اثر ڈال سکتا ہے کیونکہ ان کے ساتھ مقامی مسلم پارٹی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کا بھی اتحاد ہے اورمکمل ندھی کے چیف کمل حسن کی نظر بھی مسلم ووٹپ پر اویسی کے وجے کانت کی پارٹی ڈی ایم کے اور جناکرن کی انا ڈی ایم کے ساتھ آنے سے بھی اتحاد بھی مسلم ووٹوں میں دسیندھ لگائے گا ایسے میں ان سیٹ پر مسلم ووٹ تقسیم ہوتا ہے تو اس سیدھا فائدہ ڈی ایم کانگریس اور اویسی کی جماعت اتحاد کو ہوگا چونکہ ڈی ایم کے اتحاد کی چناوی جیت کا حساب کتاب مسلم دلت پر ٹکا ہے ۔ کانگریس کے حکمت عملی ساز مانتے ہیں کہ اویسی کی...

امریکی صدر بائیڈن نے پتن کو قاتل قرار دیا !

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پتن کے بارے میں ایسا بیان دے ڈالا جس سے ہلچل ہونا فطری ہے در اصل پچھلے سال امریکی صدارتی چناو¿ میں دخل انداز کے معاملے میں پتن کو قاتل بتاتے ہوئے انہیں اس کی قیمت چکانے پڑے گی بائیڈن کے سے بھڑکے روس نے واشنگٹن میں موجود اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے حالانکہ دلیل دی ہے تبادلہ خیال کے لئے بلایا گیا ہے اے بی سے نیوز کے ساتھ بات چیت نے بائیڈن نے اس امریکی انٹلی جینس کی رپورٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر یہ رائے زنی کی ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو فائدہ پہونچانے کیلئے پتن نے یا تو چناو¿ میں دخل دینے کی کاروائی کی نگرانی کی تھی اس پر جو بائیڈن نے کہا کہ پتن نے جتنے بھی غلط کام کئے ہیں سبھی کا پردہ جلد فا ش ہوگا اس کیلئے وہ جو بھی قیمت ادا کرنے جا رہے ہیں آپ جلد ہی دیکھیں گے اس دوران انہوںنے پچھلے مہینے پتن کے ساتھ اپنی ٹیلی فون کی بات چیت کا بھی ذکرکیا خیال رہے امریکہ میں پچھلے سال ہوئے امریکی صدارتی چناو¿ نے روس کے صدر ولادیمیر پتن کے رول کو لیکر خوفیہ رپورٹ نے لوگوں کو چونکا دیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ پتن نے امریکی صدراتی چناو¿ کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ کی حما...