اشاعتیں

دسمبر 30, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سوال رافےل کا نہےں سودے مےں کرپشن کا ہے !

رفےل پر بدھوار کو لوک سبھا مےں بحث کے دوران کانگرےس نے مودی سرکا ر کو ہی محاذوں پر گھےر نے کوشش کی ۔کانگرےس صدر راہل گاندھی اپنی فل فارم مےں نظر آئے انھوں نے اےک طر ف منوہر پارےکر کے بہانے مودی کو گھےرے نے کے لئے اےک آڈےو ٹےپ جاری کےا وہےں پارلےمنٹ مےں رافےل سودی کی مشترکہ پارلےمانی کمےٹی (جے پی سی )سے جانچ کی مانگ کرتے ہوئے سوال اٹھا ئے اور الزام لگاےا کہ سرکار رافےل کی سچائی کو سامنا لانے سے بچ رہی ہے ۔سرکار کے روےہ سے لگ رہا ہے کہ دال مےں مےں کالی نہےں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے ۔جے پی سی سے ہی اس معاملے مےں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے گا ۔وزےر خزانہ نے سرکار کی طرف سے جواب دےتے ہوئے راہل کے الزامات کو جھوٹا بتاےا سابقہ ےوپی اے سرکار پر دےش کی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاےا سپرےم کورٹ بھی کہہ چکا ہے کہ رافےل سودے مےں گڑبڑی نہےں ہے اےسے مےں جے پی سی کی مانگ نہےں مانی انھوں نے آگے کہا کہ کچھ لوگ اےسے ہوتے ہےں جن مےں سچائی نا پسند ہوتی ہے انہےں صرف پےسہ کا حساب کتاب سمجھ مےں آتا ہے دےش کی سلامتی نہےں مرکزی وزےر خزانہ اروجن ےٹلی نے جوابی حملہ مےں گاندھی خاندان پر نکتہ چےن...

مشکلوں کو مات دے کر بنے قادر مقد ر کے سکندر

سکھ تو بے وفا ہوتا ہے آتا جاتا ہے دکھ ہی اپنا ساتھی ہے اپنے ساتھ رہتا ہے ۔دکھ کو اپنا لیں ،تب تقدید تیرے قدموں میں ہوگی مقدر کا سکندر فلم کا یہ یادگار ڈائیلاگ لکھنے والے قادر خان اب اس دنیا میں نہیں رہے 21سالہ اداکار قادر خان کافی عرصے سے بیمار تھے اور 31دسمبر کی رات کنیڈا میں ان کا انتقال ہو گیا انہوں نے تین سو سے بھی زیادہ فلموں میں اداکاری کی اور دوسو پچاس کے زیادہ فلموں کے ڈائیلاگ لکھے ۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کا رتبہ فلم کے ہیرو سے زیادہ ہوا کرتا تھا پڑوڈیوسر ڈائیرکٹر انہیں اپنی فلموں میں لینے اور ڈائیلاگ لکھوانے کے لئے انتظار کیا کرتے تھے ۔انہوںنے اپنے ڈائیلاگ سے 1980-1990کی دہائی میں فلموں کی زبان ہی بدل دی ان کی زبان بالکل ویسی تھی جیسے عام آدمی بولتا سمجھتا ہے ۔لیکن اس نے کئی بار ان کے مکالموں میں جیسی گہرائی ہوتی تھی ان کو کون بھول سکتا ہے ۔بچن نے سر پر اللہ کا ہاتھ اور اللہ رکھا ہے اپنے ساتھ بازو پر 786کا بلا لگایا 20نمبر کی بیڑی پیتا ہوں نا م ہے اقبال (کلی1983)وجے دینا ناتھ چوہان ،پورانام باپ کا نام دینا ناتھ چوہان ماں کا نام سبھاشنی چوہان ،گاﺅں بھانڈوا عمر 36سال نوم م...

کیا ای ڈی یہ ثابت کر سکے گی کہ گاندھی خاندان سودے میں ملوث تھا؟

اگستا ویسٹ لینڈ:وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودا معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ (ای ڈی)کے ذریعہ کے ملزم بچولیا کرشچن مشیل نے پوچھ تاچھ میں گاندھی خاندان کا ذکر کرتے ہوئے اٹلی کی خاتون مسز گاندھی اور ان کے بیٹے کا نام لیا سے ایک سیاسی طوفان کھڑا ہو گیا ہے ۔حالانکہ یہ صاف نہیں ہو سکا کہ نام کس سلسلہ میں لیا گیا ہے ؟بی جے پی صدر امت شاہ نے اس سودے کے بچولیے مشیل اور کانگریس کی سرکردہ لیڈر شپ کے درمیان پرانی اور گہری دوستی ہونے کا الزام لگایا ہے شاہ نے پیر کو ایک کے بعد ایک ٹوئٹ کر کانگریس پر کئی الزام لگائے انہوںنے دعوی کیا کہ مشیل نے اپنے وکیل کو جانچ افسران کے سوالوں کی تفصیل دی تھی وکیل نے اسے مانا ہے۔شاہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا ملزم کے سوالوں سے جڑی جانکاری شریمتی گاندھی تک پہنچانا چاہتا ہے؟دوسری طرف کانگریس نے ہیلی کاپٹر معاملے میں خود وزیر اعظم نریندر مودی کے اس کمپنی سے ملے ہونے کا الزام لگا دیا ۔کانگریس کا کہنا ہے کہ اگستا ویسٹ لینڈ سودے کو لے کر بچولیے مشیل سے گاندھی خاندان کی ملاقات نہیں ہوئی پارٹی نے اس معاملے میں بھاجپا کو ثبوت پیش کرنےکی چنوتی دی ہے ۔پارٹی کی دلیل یہ بھی ہے کہ ا...

امریکہ میں شٹ ڈاﺅن نے بڑھائی سرکاری ملازمین کی مشکلیں

امریکہ میں فیڈلر سروسز اور سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کا مسئلہ نیا سال میں بھی جاری ہے وہیں امریکہ کی دونوں سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشیوں سے مسلئے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکلتا ہوا نظر آرہا ہے ۔دراصل سارا جھگڑا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ سرکاری رقم میں سے اربوں ڈالر امریکہ -میکسیکو کے درمیان دیوار بنانے کے لئے مانگی گئی ہے ۔اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس پیسے کا استعمال دیوار بنانے کے لئے نہیں ہونے دیں گے ۔یہ بھی صاف نہیں ہے کہ تالا بندی کب تک جاری رہے گی امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جب ڈیموکریٹ -امریکہ-میکسیکو میں سرحد پر دیوار بنانے کے لئے پانچ ارب ڈالر فنڈ دینے کو راضی نہیں ہوتے تھے سرکار کا جزئی شٹ ڈاﺅن جاری رہے گا ۔ڈیموکریٹ ایم پی سرحد پر دیوار بنانے پر خرچ کے خلاف ہیں ان کا کہنا ہے کہ سرکار کو دیوار کے بجائے سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے ٹیکنالوجی،برانڈ اور دیگرطریقوں پر خرچ کرنا چاہیے اس شٹ ڈاﺅن کا سرکار کے مختلف ملازمین پر اثر پڑ رہا ہے قریب 380000مرکزی ملازمین کو زبردستی چھٹی پر بھیجا گیا ہے ان میں کمرشیل محکمہ کے 86فیصدی ناسا کے 96فیصدی نیشل پارک...

کشمیروادی میں 2018کے دوران 28کمانڈر سمیت311آتنکی ہلاک

جموں و کشمیر کے سانبا سے لگے رتنوچک ملیٹری اسٹیشن پر سنیچر کو ٹھیک اُسی طرح کا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس طرح جس طرح2016اُڑی میں حملہ کیا گیا تھا ۔فوج کے مطابق رتنوچک فوج کے تیسری برگیڈ کے ساتھ لگے کوارٹر پوسٹ میں تعینات سنتری کو رات 1:50منٹ کے آس پاس دو مشتبہ دکھائی دئے انہوں نے ان کو رکنے کے لئے کہا لیکن وہ بڑھتے رہے ۔مشتبہ افراد نے سنتری چوکی کو نشانہ بنا کر فائرنگ شروع کر دی ادھر بربریت کے لئے خطرناک پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم (بیٹ)کا ایک اور حملہ ہندوستانی فوج نے ناکام بنا دیا بھاری ہتھیاروں سے مصلحہ پانچ چھ لوگوں کی ٹیم نے کشمیر کے نو گاﺅں میں حملہ کرنے کی کوشش کی مستعد ہندوستانی فوجیوں نے ان میں سے دو کو مار گرایا ذرائع کے مطابق ان میں پاکستان کی اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی)کا ایک کمانڈر انور بھی تھا ۔پچھلے پندرہ دنوں میں بیٹھ کے حملے کئے چوتھی کوشش تھی ۔دراصل اس بار پاکستان کو کافی نقصان جھیلنا پڑا ہے اس لئے وہ حساب برابر کرنے کے چکر میں ہیں دراصل اب کشمیر میں دہشتگردی کی کمان سنبھالنے والے کمانڈروں کے لالے پڑ گئے ہیں دو برسوں میں کشمیر میں تقریبا سبھی آتنکی تنظیموں کے ضلع ...

دی ایکسیڈینٹل پرائمنسٹرکے ٹریلرپر چھڑا سیاسی گھمسان

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی سیاسی زندگی پر بنی فلم © ©'' دی ایکسیڈینٹل پرائمنسٹر ''کو لیکر تنازع شروع ہو گیا ہے جمعرات کی رات بھاجپا کے ٹوئٹر ہینڈل سے اس کا ٹریلر پوسٹ کیا گیا جمعہ کو اس پر میڈیا نے منموہن سنگھ سے سوال کیا تو وہ بغیر جواب دئے آگے بڑھ گئے بھاجپا نے فلم کا ٹریلر ٹوئٹ پر لکھا ہے کہ اس فلم کی کہانی بتاتی ہے کہ کیسے ایک خاندان نے دس برسوں تک دیش کو یرغمال بنا کر رکھا تھا ۔کیا ڈاکٹر منموہن سنگھ صرف اس لئے تب تک پی ایم کی کرسی پر بیٹھے تھے ،جب تک ان کا سیاسی جانشین نہ تیار ہو جائے ؟دیکھیں ان سائڈرس اکاوئٹ پر مبنی دی ایکسیڈینٹل پرائمنسٹرجو 11جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے ۔بھاجپا کے ٹوئٹ کے جواب میں کانگریس کے میڈیا سیل کے چیف رندیپ سورجیوالا نے کہا کہ بھاجپا کا یہ گمراہ کن پروپگنڈہ ہمیں این ڈی اے سرکار کے دیہی علاقوں کے مسائل ،بے روزگاری ،نوٹ بندی کی ٹریجڈی ،جی ایس ٹی کو غلط ڈھنگ سے لاگو کرنے اور معیشت کی حالت اور کرپشن پر مودی سرکار سے سوال کرنے پر نہیں روک سکتا ۔کانگریس کے یوم تاسیس پروگرام کے دوران جب اخبار نویسوں نے اس فلم کے بارے میں پوچھا تو سابق ...

مودی -شاہ کی جوڑی کے متبادل پر سنگھ میں منتھن

مدھیہ پردیش ،راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھاجپا کو ملی ہار سے آر ایس ایس کافی فکر مند ہے کچھ ہی مہینوں بعد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو لے کر سنگھ لیڈر شپ مطمئن نہیں ہے وہ بھاجپا کی جیت کا ہر فارمولہ جس میں سرکار کی لیڈر شپ بھی شامل ہے پر لگاتار منتھن کر رہا ہے ۔سنگھ کو فکر ہے کہ کسانوں کے حالات کو لے کر کیا قدم اُٹھائے جا سکتے ہیں جن کا فائدہ اگلے دو تین مہینے میں نظر آنے لگے روزگار کے مواقوں کا کمی کو لے کر نوجوانوں میں بڑھتی بے چینی کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے ؟رام جنم بھومی مندر معاملے کو کتنا آگے لے جایا جا سکتا ہے ؟کیا تنظیم اور لیڈر شپ میں تبدیلی کی ضرورت ہے؟سنگھ کا خیال ہے کہ تین شمالی ہند کی ریاستوں کے چناﺅ نتائج سے ظاہر ہے کہ مرکزی سرکار کے موجودہ کام کاج کی بنیاد پر لوک سبھا چناﺅ جیتنا مشکل ہے محاسبے میں یہ سوال بھی اُٹھا کہ کیا مودی کے متبادل پر غور و خوض ہونا چاہیے ؟کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مرکزی وزیر نتن گٹکری کی طرف سے قیادت پر اُٹھائے جا رہے سوالوں سے صاف اشارے ہیں کہ آر ایس ایس وزیر اعظم نریندر مودی کا متبادل بھی تلاش کرنے میں لگ گیا ہے ۔این ڈی اے کی اتحادی پارٹی اور ...

2018سپریم کورٹ فیصلوں کا سال رہا

نیا سال شروع ہو گیا ہے کیلنڈر بدل گیا ہے اور 2019کا آغاز ہو گیا ہے ویسے تو یہ سال نئے عزم لے کر آیا ہے اور ہر شخص یہی دعا اور امید کرتا ہے کہ اس کے لئے 2019،2018کے مقابلے بہتر ثابت ہوگا ۔2018عدالتوں کا سال بھی رہا ہے اس سال سپریم کورٹ نے کئی ایسے فیصلے دیئے ہیں جن کے دور رس اثرات ہوں گے ۔چلئیے گزرے سال میں سپریم کورٹ کے کچھ اہم ترین فیصلوں پر نظر ڈالیں ۔6ستمبر2018کو سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے کہا کہ دفعہ 377کے تحت دو بالغوں کے درمیان رضا مندی سے بنائے گئے ہم جنس رشتہ جرم نہیں ہیں سپریم کورٹ نے سیکس سویل اورینٹیشن بائیولوجیکل حقیقت ہے اس کے ساتھ ان کے ساتھ کسی طرح کا امتیاز آئینی حق کی خلاف ورزی ہوگی ۔26ستمبر کو سپریم کورٹ نے آدھار معاملے میں تاریخی فیصلے میں آدھار کے آئینی جواز کو برقرار رکھا تھا کورٹ نے آدھار کو نہ تو بینک اکاونٹ کے لئے اور نہ ہی موبائل کنکشن کے لئے ضروری مانا ہے 28ستمبر کو اپنے ایک تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے کیرل کے سبریمالا مندر میں ہر عمر کی عورتوں کی داخلے کی اجازت دی ۔لیکن اس وقت کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے کہا تھا کہ دھرم ایک زندگی کا طریقہ کار ہے اور یہ زندگ...

2018میںپاکستان کے دو بڑے لیڈروں کی قسمت یوں بدلی

2018میں پاکستان کے دو بڑے لیڈروں کی قسمت الگ الگ ڈھنگ سے بدلی ہے ۔ لمبے عرصہ تک جد و جہد کے بعد عمران خان جہاں پاکستان کے نئے کپتان بنے وہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل جانا پڑا ۔کرکٹ میں پاکستان کو ورلڈ کپ دلانے والے عمران نے 18اگست کو پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لے کر اپنی نئی پاری کا آغاز کیا ہے ۔دوسری طرف پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے لئے سال 2018مصیبتوں بھرا رہا 24ستمبر کو کرپشن کے جرم میں عدالت نے شریف کو کرپشن کے معاملے میں 7سال کی جیل کی سز ا سنائی اس سے پہلے اپریل میں ان کے چناﺅ لڑنے پر روک لگا دی گئی تھی چھ جولائی کو کرپشن کے ایک دوسرے معاملے میں دس سال کی سزا سنائی گئی کچھ دن بعد پاکستان لوٹتے ہوئے انہیں اور ان کی بیٹی مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔ستمبر میں نواز شریف کی بیوی کلثوم نواز کا انتقال کینسر سے ہو گیا تھا ۔اس وجہ سے انہیں اور مریم کو ضمانت پر چھوڑا گیا مگر سال ختم ہوتے ہوتے ایک اور معاملے میں انہیں سزا سنا دی گئی حالانکہ فلیگ شپ انویسٹمینٹ معاملے میں انہیں بری کر دیا گیا ۔پاکستان نے نیتاﺅں کو کرپشن کے معاملے میں سزا دی...

پورا شمالی ہندوستان سرد لہر کی قہر میں

نیا سال آنے سے پہلے ہی کڑاکے کی سردی نے دستک دے دی ہے ۔پہاڑوں کو تو چھوڑئیے میدانی علاقوں میں بھی ریکارڈ توڑ سردی پڑ رہی ہے دسمبر میں سردیوں کا ایسا قہر ہم نے پچھلے کئی برسوں میں نہیں دیکھا دہلی میں تو پچھلے پندرہ دنوں سے جو ٹھنڈ ہو رہی ہے ایسی دہلی نے پچھلے دس سالوں میں نہیں دیکھی اس مہینے اب تک اوسطاََ کم از کم درج حرارت کی بات کریں تو یہ محض 7.1ڈگری رہا۔یہ عام اوسط درج حرارت سے ایک پوائنٹ دو ڈگری کم ہے اگلے چار پانچ دنوں تک سرد لہر کا قہر جاری رہے گا اگر دسمبر کا تجزیہ کریں تو اس بار دسمبر میں پچھلے تین دن میں کم از کم درج حرارت دو ڈیجٹ میں رہا لیکن پچھلے ہفتے سے درج حرارت پانچ ڈگری سے کم رہا اب آگے یہ دو سے تین ڈگری تک گر سکتا ہے دہلی کو دوہری مار پڑ رہی ہے ایک طرف کڑاکے کی سردی تو دوسری طرف دھواں اور آلودگی کی مار ۔اب یہ بات تو تقریبا طے ہے کہ دہلی میں لوگ نئے سال کا آغاز دھوئیں کے بیچ کریں گے اس دوران آلودگی کی سطح میں ہمیںکوئی راحت نہیں ملے گی کیونکہ دہلی این سی آر کو ابھی تین دن سے چار دن تک آلودگی کی سطح جھیلنی پڑئےگی۔تمام شمالی ہندوستان میں سردی کا ستم جاری ہے ۔سرد لہر کی ز...