فلاپ 2جی نیلامی کے دور رس اقتصادی نتائج متوقع
2 جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھی سرکار کو زور کا جھٹکا لگا ہے۔ نیلامی تقریباً فلاپ رہی ہے۔ سرکار کو اس سے قریب9400 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ وہ امیدلگائے بیٹھی تھی کہ اسے40 ہزار کروڑ روپے آمدنی ہوگی دہلی اور ممبئی کے لئے تو دوسرے دن بھی کوئی خریدار نہیں ملا۔ صرف بہار کے لئے کمپنیوں نے دلچسپی دکھائی اور اس سرکل کا لائسنس پانے کے لئے زبردست مقابلہ رہا۔ پین انڈیا لائسنس حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی سامنے نہیں آیا۔ دو دنوں کی نیلامی کے دوران آدھے سے بھی کم اسپیکٹرم کے لئے بولی لگائی گئی ۔ٹیلی کام کمپنیاں شروع سے ہی نیلامی کے لئے بنائے گئے سسٹم بیس پرائس کی مخالفت کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی قیمت پر نیلامی میں حصہ لینا ممکن نہیں تھا۔ کمپنیوں کی مخالفت کی وجہ سے سرکار نے کم سے کم قیمت کو18ہزار کروڑ سے گھٹا کر14 ہزار کروڑ کردیا لیکن اس پر بھی کمپنیوں نے نا خوشی ظاہر کی تھی۔ دراصل ٹوجی اسپیکٹرم نیلامی سے 67 ہزار کروڑ روپے ملنے کے بعد سرکار امیدکررہی تھی کہ اس بار بھی وہی جادو دہرایا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا ٹو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو لیکر کمپنیوں کا جذبہ ٹھنڈا پڑنے...