Translater
31 مئی 2025
جنگ بندی کے بعد بھی ان سلجھے سوال!
بھارت پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو تقریباً دو ہفتے ہونے جارہے ہیں۔بیشک ہم نے سات مئی کو 22 اپریل کے پہلگام اتنکی واقعہ کے بعد پاکستان کو منھ توڑ جواب دیا ۔ان کے 9 آتنکی اڈوں کو تباہ کر دیا ۔کئی ایئر بیس تباہ کئے لیکن ہمارا مقصد پوار نہیں ہوا۔ اتنے دن بعد بھی کئی ان سلجھے سوال پوچھے جارہے ہیں ۔سوال پوچھا جارہاہے کہ وہ تین چار آتنکی کہاں ہیں جنہوں نے پہلگام میں قتل عام مچایا تھا ؟ آج تک ان کا پتہ نہیں چلا کہ وہ مر گئے یا زندہ ہیں ؟ کہاں ہیں ؟ سرکار کی جانب سے دہشت گردی کا کوئی جواب نہیں ملا ۔سوال پوچھاجارہا ہے کہ جن مقاصد کو لے کر ہم نے آپریشن سندور شروع کیا تھا کیا وہ مقاصد پورے ہو گئے ہیں ؟ بے شک ہم نے جیش اور لشکر طیبہ کے اڈوں کو تباہ کر دیا ہو لیکن کیا یہ دہشت گردی کی جڑ ہیں ۔جڑ تو پاک فوج اور آئی ایس آئی ہے ۔پاکستان نے آپریشن سندور کا کرارہ جواب دیتے ہوئے اس جہادی جنرل عاصم منیر کی ترقی دے کر اسے فیلڈ مارشل بنا دیا ۔خبر تو یہ بھی ہے چین پاکستان کی آپریشن سندور میں ہوئے نقصان کو پورا کرنے میں لگا ہے۔گولا بارود سے لے کر آتشی گن ،سرویلنس ساز وسامان سے لے کر زیادہ جدید ترین جہاز تک دینے کی کوشش کررہا ہے ۔اور ہمارا کیا حال ہے ؟ چونکانے والی بات سامنے آئی ہے کہ جب انڈین ایئر فورس کے چیف ایئر مارسل اے پی سنگھ نے کھل کر کہا کہ ہمارے کو درکار جنگی جہاز نہیں مل رہے ہیں اور انڈین ایئر فورس میںکم سے کم 200 جہازوں کی کمی ہے ۔انہوں نے چونکانے والی بات یہ بھی کہی کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایچ ایل کمپنی طے میعادمیں جنگی جہازوں کی سپلائی نہیں کر سکتی ؟ یہ سرکار کی کھلی چنوتی بھی ہے۔اور تنقید بھی چاہے بی جے پی بھکت ہو چاہے عام شہری ہوں ، سوال پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے جیتی ہوئی بازی کیوں ہاری یہاں تک کہ بی جے پی کے بھکت بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ نے جیت سے ہار کیوں چھین لی ؟ آپ پر کون سا دباو¿ تھا جس کے سبب آپ نے ایسا کیا؟ کیا امریکی صدر کا کوئی ایسا دباو¿ تھا جس کا آج تک آپ جواب نہیں دے سکے ۔جموں وکشمیر میں اعتماد بحالی کے لئے مرکزی حکومت نے کیا قدم اٹھائے ۔آج تک اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہ تو بنکر بنائے نہ نمبر 2 یا نمبر 3 عمر عبداللہ مبارکباد کے مستحق ہے کہ وہ کم و بیس اعتمادی بحالی کی کوشش تو کررہے ہیں۔سیاحوں کو واپس بلانے کے لئے وہ پہلگام میں کابینہ کی میٹنگ کررہے ہیں۔سڑکوں پر سائیکل چلا رہے ہیں اور آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ نہ ہی آپ کی ترجیح ہے کہ جموں وکشمیر کی جنتا کو یہ یقین دلائیںکہ ہم آپ کے دکھ کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں ۔پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ۔ان کی حالت زخمی جانور کی طرح ہے جو موقع دیکھتے ہی پھر جھپٹ مارے گا ۔اس لئے ہمیں پوری چوکسی برتنی ہوگی ۔فوج کی ضرورتوں کو ہر حال میں پورا کرنا ہوگا ۔آپریشن سندور کو سیاسی فائدہ لینے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے ۔اس کا سارا کریڈٹ ہماری فوج کو جاتا ہے اور آپ کے نیتا کھلے عام فوج کے حکام کی بے عزتی کرنے میں لگے ہیں اور آپ سیاسی نفع نقصان کے چلتے ان کے خلاف کچھ کاروائی نہیں کرتے ۔امید کرتے ہیں کہ مرکزی سرکار ان کمیوں کو جلد پورا کرے گی ۔
(انل نریندر)
29 مئی 2025
ٹرمپ کے پاک پرست ہونے کے پیچھے !
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کرپٹو کاروبار کی گونج اب پاکستان پہنچ گئی ہے ۔رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ اور ان کے فیملی ہمایتی کرپٹو مورچہ کا نیا ٹھیکانا اب پاکستان بننے جا رہا ہے اس کمپنی کی کمان خود وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ہاتھوں میں ہوگی دبئی میں بنی ایک مشتبہ بلاک چین فرم آئی لینڈ سسٹمس کے ذریعہ یہ سارا نیٹورک کھڑا کیا جا رہا ہے ہائی لاینڈس سسٹمس کی مدد سے پاکستان حکومت بلاک یین اور کرپٹو مائننگ تکنیک بنائی گی کمپنی میں ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ اور پاکستان کے پاوور ملٹری اور فائنڈ ٹکٹرس بھی ساجےدار ہیں ٹرمپ کے قریبی ڈائکرکٹر اور کرپٹو لابی پہلے سے ہی امریکہ میں ریگولیشن کی سختی سے ناراض ہیں ایسے میں دو ایسے ملکوں کی تلاش میں ہے جہاں قوائد نرم ہوں اور اقتداراعلیٰ سے سیدھا تال میل ہو ۔پاکستان اس وقت وہ گڑھ بن کر ابھرا ہے۔اقتصادی مضبوطی و سرکار کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی اور جلدی جیسی وجوہات پاک کو ٹرمپ کے کنبہ کے لئے کرپٹو بنانے کے لئے ایک مسالی دیش بنا رہی ہے ۔بتا دیں کے شہباز شریف سرکار کرپٹو کو جائز کرنسی کی شکل میں تسلیم کرنے کے ابھی پلان بنا رہی ہے ۔ورلڈ لبرٹی فائننشیل نے شہباز سرکار کے ذریعہ بنائی پاکستان کرپٹو کاﺅنسل (پی کے کے)ڈیل کی ہے ۔ورلڈ لبریٹی فائننشیل میں ٹرمپ فیملی کی 60 فیصد حصہ داری ہے ۔ٹرمپ کے صدر بننے کے کچھ ماہ پہلے ہی یہ کمپنی لانچ ہوئی تھی ۔ڈبلیو ایل ایف نے مارچ میں یو ایس ڈی - ون نامی ایپ بیل کوئن لانچ کیا ۔جو 18 ہزار کروڑ کے مارکیٹ میں پہنچ گیا ہے ۔ڈبلیو ایل ایف نے ڈرمپ خود بھی چیف کرپٹو ایڈوکیٹ ہیں ان کے بیٹے ایرک بھی بڑے عہدے پر ہیں ۔اس کے علاوہ ٹمرپ خاندان کی کمپنیوں کے پاس ٹرمپ نیم کوئن کا 80 فیصد حسہ بھی ہے جس کی مالیت ایک لاکھ کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔ٹرمپ کی بیوی میلانیا بھی الگ میم کوئن لانچ کر چکی ہیں ۔وہیں بیٹے ایرک ،داماد جیٹڈ کرنر نے بھی کرپٹو میں کافی پیسا لگایا ہے ۔ٹرمپ فیملی کا کرپٹو میں داﺅ اب اونچے ان کی منقولہ اثاثوں کا بڑا حصہ ہو گیا ہے ۔شہباز سلمان کی رہنمائی والی ایس ایس آئی ٹیکنالوجیز پاکستان کی سب سے بڑی سولر پینل انپورٹک کمپنی ہے ۔اب یہ کمپنی تھائی لینڈ سسٹم کے ساتھ مل کر پاک میں کرپٹو مائننگ نیٹورک تیار کرے گی ۔دراصل کرپٹو مائےننگ میں سب سے زیادہ خرچ بجلی کا ہوتا ہے ۔اس مسلہ کا حل کے لئے ایس ایس آئی ٹیکنالوجیز کے اس نیٹورک کا اہم ساجےدار بنایا گیا ہے ذرائع کے مطابق کمپنی پاکستان کے سندھ اور بلوچستان میں سولر پینل لگائی گی جن سے بجلی کے مائننگ آپریشن کو چلایا جائے ۔پاکستان کرپٹو اپنانے کے معاملے میں آدھی دنیا میں نوے نمبر پر ہے امریکہ سے کرپٹو بلیک چین و مائننگ تکنیک ڈبلب کرنے کو لیکر ہوئے سمجھوتے کے بعد اس میں اور اضافہ کے اثار ہیں ۔اب آہستہ آہستہ سمجھ میں آ رہا ہے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کی جانب جھکنے اور بھارت کو دن رات کوسنے کی ایک وجہ یہ نہیں بھولنا چاہئے کے ٹرمپ کے لئے سب سے بڑا دھندا تجارت ہے ،پیسہ ہے اور یہ جہاں سے بھی کمایا جائے ہو سکے وہ کریں گے۔(انل نریندر)
27 مئی 2025
چین ،پاکستان اور طالبان کی دوستی!
پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار اپنے دورہ چین پورا کر چکے ہیں ۔گزشتہ بدھ کو اسحاق ڈار نے افغانستان کے نگراں وزیرخارجہ امیر خان مفتی اور چین کے وزیرخارجہ وانگ شی سے بھی ملاقات کی ۔تینوں ملکوں نے چین ،پاکستان اقتصادی کوریڈور کا افغانستان تک بڑھانے پر رضامندی جتائی ہے ۔پاک وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ چین اور پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیسیٹو (بی آر آئی ) اشتراک کے وسیع انسٹرکچر کے تحت چین ،پاکستان اقتصادی کوریڈور کو افغانستان تک بڑھانے کی حمایت کی ہے ۔چین نے پاکستان اور افغانستان کی علاقائی یکجہتی اور سرداری اور قومی وقار کے تحفظ کرنے کی بھی حمایت کی ہے ۔بھارت سی پی ای سی کی تنقید کرتا رہا ہے۔کیوں کہ یہ گلیارہ پاکستان حکمراں کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے ۔سی پی ای سی چین کی بیلٹ اینڈ روڈ حکمت عملی پروجیکٹ کا حصہ ہے اسی لیے بھارت اس کی مخالفت کرتا ہے۔یہ سہ فریقی میٹنگ وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی امیر خان مفتی سے بات چیت کے کچھ دن بعد ہوئی ہے ۔حالانکہ بھارت نے ابھی تک طالبان سرکار کو باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ہے جب اس بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ہم نے کچھ رپورٹیں دیکھی ہیں ۔اس کے علاوہ ہمیں اس بارے میں اور کچھ نہیں کہنا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن زیان نے بیجنگ میں ہوئی اس میٹنگ کو ایک غیر رسمی بتایا ہے ۔چین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ،افغانستان اور پاکستان میں سفارتی رشتوں کو آگے بڑھانے کی واضح خاکہ پیش کیا ہے ۔چین اور پاکستان ،افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کی حمایت کرتا ہے ۔چین سال 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد طالبان سرکار کے ساتھ سیاسی تعلقات جاری رکھنے والے شروعاتی ملکوں میں سے ایک تھا ۔اس ملاقات کو پاکستان کی بھارت کے خلاف ڈپلومیٹک حکمت عملی اور علاقائی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر ایک اور قدم ماناجاسکتا ہے ۔چین ، پاکستان اور افغانستان اگر قریب آتے ہیں تو بھارت کی خارجہ پالیسی کو ایک اور زبردست جھٹکا لگتا ہے ۔ویسے ہی آپریشن سندور میں اتنا تو ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی و ڈپلومیسی پوری طرح سے ناکام رہی ہے ۔اس کی جیتی جاگتی مثال ہے آپریشن سندور کے دوران سوائے اککا دککا دیش کے اور کوئی دیش بھارت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا ہے۔مانیں یا نا مانیں ہمارے وزیرخارجہ ایس جے شنکر بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔مودی جی کے لئے ایک بوجھ بن گئے ہیں جنہیں بدلنا انتہائی ضروری ہے۔وزیراعظم نریندر مودی مشترکہ پارٹیوں کے نمائندے وفد بیرون ممالک میں بھار ت کے موقف کو بتانے کا فیصلہ لائق تحسین ہے ۔یہ بھی اچھا قدم ہے کہ اس کرائسس کے وقت پوری اپوزیشن سرکار اور مرکزی حکومت مل کر کام کریں۔پاکستان ڈپلومیٹک اور خارجہ پالیسی میں ہمار ے سے بہتر رہا ہے ۔اب اگر چین پاک و طالبان بھی ایک اسٹیج پر آجاتے ہیں تو بھارت کی پریشانی اور بڑھ جاتی ہے۔بدقسمتی یہ ہے کہ طالبان سرکار بھول گئی ہے کہ اس کی باز آبادکاری میں بھارت نے کتنی مدد کی تھی اور کررہی ہے ۔لیکن چین سامنے شاید ہی کوئی ٹک سکے اور چین ہمیں گھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑرہا ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...