غزہ میں اب تک 25000 سے زیادہ اموات!
اسرائیل اور حماس کے درمیان تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری جنگ میں 25 ہزار سے زیادہ فلسطینوں کی موت ہو چکی ہے ۔غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی ہے ۔اس کے ترجمان اشرف القطرہ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں غزہ کے اسپتالوں میں 178 لاشیں اور تقریباً 300 زخمی افراد لائے گئے ۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائل - حماس جنگ میں خاتون اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ کر قریب 1200 لوگوں کو مار ڈالا تھا ان میں زیادہ تر عام شہری تھے ۔حملہ آوروں نے مردوں ،عورتوں ،بچوں سمیت تقریباً 25 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا ۔اسرائیل نے ایئر آپریشن کے ساتھ جوابی حملے شروع کئے اورپھر شمالی غزہ میں زمینی حملہ کیا جس سے پورا علاقہ تقریباً تباہ ہو گیاہے ۔اسرائیلی فورسز کی زمینی کاروائی اب جنوبی شہر خص یونس اور وسطی غزہ میں تیار پناہ گزیں کیمپوں پر مرکوز ہے ۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک علاقہ میں کل 25,105 فلسطینی مارے گئے ہیں جبکہ 62681 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ترجمان نے کہا کئی لوگ اسرائیلی حملوں کے سبب ملبوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں ۔یہاںڈاکٹر ان تک نہیں پہونچ سک...