ہیمنت سورین اور جھارکھنڈ ا سمبلی چناو ¿!
جھارکھند کے سابق وزیراعلیٰ ایک بار پھر سے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں ہیمنت سورین 148 دن جیل میں رہنے کے بعد باہر آئے تھے ۔رانچی ہائی کورٹ جج جسٹس موگن مکھ اپادھیائے کی سنگل بنچ نے زمین پر قبضہ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں ہیمنت سورین کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ حقائق سے لگتا ہے کہ سورین کے خلاف ای ڈی کے سبھی الزام بے بنیاد ہیں ۔بڑگائی شانتی نگر کی جس 8.86 ایکڑ زمین کے معاملے میں ای ڈی نے سورین کو گرفتار کیا تھا اس پر قبضہ میں ان کا کوئی رول نہیں ہے۔ہائی کورٹ نے صاف کہا کہ ہیمنت سورین درپردہ طور سے اس میں کوئی رول دکھائی نہیں پڑتا ۔نا ہی زمین کے بارے میں معلومات چھپا کر رکھنے کے معاملے میں نظیر ملی ۔اور نا ہی کوئی کرائم بنتا اور نا ہی محصو ل ریکار ڈ مین سیدھے طور پر ان کا کوئی رول نظر نہیں ا ٓتا ۔جیل سے باہر آنے کے بعد ہیمنت سورین بولے مجھے جھونٹے الزام میں پھنسایا گیا ۔پانچ مہینے جیل میں کاٹنے پڑے ۔پورے دیش کو پتہ ہے کہ میں جیل کس لئے گیا تھا۔آخر کار کورٹ نے انصاف کیا ہے ۔کورٹ نے کہا مرکزی سرکار کے خلاف آواز اٹھانے والے نیتاو¿ں سماج سیوی اور د انشوروں اور صحافیوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے ۔م...