عام بجٹ میں کڑوی دوا سے پرہیز!
وزیر اعظم نریندرمودی کی سرکار کے ایک ماہ کے اندر ان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے عام بجٹ2014-15 میں چھوٹے ٹیکس دہندگان کیلئے اچھے دن کی جھلک دکھا دی ہے۔ درمیانے طبقہ کو راحت دیتے ہوئے بجٹ میں ڈھائی لاکھ تک کی سالانہ آمدنی والے شخص کو ٹیکس سے نجات دے دی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ لوگوں نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے لوگ غریبی سے نکلنا چاہتے ہیں لیکن یہ امید کرنا عقلمندی نہیں ہوگی کہ45 دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ دوسری طرف حکومت نے کچھ چیزوں پر پروڈکشن بڑھا دیا ہے جس سے غیر ملکی الیکٹرانکس سامان باکسائٹ، پان مثالہ، زردے کی خوشبو والا تمباکو، سگریٹ، سگار، ریڈی میڈ کپڑے ، کولڈ ڈرنکس، بوتل بند جوس وغیرہ مہنگے ہوجائیں گے۔ دیکھا جائے تو یہ بجٹ محض8 ماہ کیلئے بنایا گیا ہے اس کے ذریعہ مہنگائی کم کرنے کی توقع نہیں ہے پھر بھی سبھی طبقوں کو تھوڑا خوش کرنے کی ضرور کوشش کی گئی ہے۔ اپنی چناوی مہم میں جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے غریب عوام کی اقتصادی ترقی پر سب سے زیادہ زور دیتے ہوئے بہت سے وعدے کئے تھے اس سے مانا جارہا تھا کہ مودی سرکار کے پہلے بجٹ میں ان وعدوں کو پو...