کیا راہل کی جی توڑ محنت ان کانگریسیوں کو سدھار پائے گی؟
اس میں کوئی دورائے نہیں ہو سکتی کہ کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی آج کل جی جان سے دن رات پارٹی کو منظم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ راہل نے اپنے نیتاؤں کو جو نصیحت دی ہے وہ بہت ضروری ہے۔ آئے دن پارٹی کے بڑے نیتا اپنی ہی سرکار اور پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف بیان بازی کرکے فالتو کے تنازعے کھڑے کرتے ہیں۔ اعلی کمان کو الجھن میں ڈال دیتے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان یہ کہہ کراپنی جان چھڑا لیتا ہے کہ یہ بیان اس نیتا کا اپنا بیان ہے۔ راہل نے بدھوار کو پارٹی عہدیداران کو ٹیم جذبے سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گروپ بندی سے تنظیم کمزور ہوتی ہے اس لئے کانگریس عہدیدار اور ورکر ٹیم کے جذبے سے کام کریں۔ راہل نے کہا کہ ہمیں وقت کے ساتھ چلنا پڑے گا کیونکہ ہم اپنی تیاری میں دیری کرتے ہیں تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ راہل نے دو دن پہلے یوپی کے ورکروں اور لیڈروں کو خبردار کیا کہ یوپی میں ہم گروپ بندی کے سبب ہارے۔ لیکن دکھ کا باعث تویہ ہے کہ راہل کی اتنی سخت محنت کا جتنا فائدہ پارٹی کو ہونا چاہئے وہ شایدنہیں ہوپارہا ہے۔ مشن2014ء کی تیاری میں لگے راہل گاندھی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کی ہی ...