بھاجپا کو 100سیٹوں تک سمیٹا جا سکتا ہے؟
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سنیچر کو کہا کہ کانگریس کو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے بنے ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاجپا مخالف پارٹیوں کو متحدہ محاذ بنا نا چاہئے ۔ جنتا دل متحدہ کے لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ محاذ جلدی بننا چاہئے تاکہ لوک سبھا میں 300سیٹوں سے زیادہ والی بھاجپا کو اگلے سال ہونے والی عام چناو¿ میں 100سیٹوں تک ہی محدود کیا جا سکے ۔ پٹنہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں نتیش کمار نے کانگریس نیتا سلمان خورشید کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ میںکانگریس میں اپنے ساتھیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بہت کامیاب رہی ۔ لیکن انہیں یہی تک نہیں رکنا چاہئے اس پر کانگریس نیتا سلمان خوشید کا کہنا تھا کہ جہاںتک اپنی پارٹی کے بارے میںمیرا خیال ہے جو آپ چاہتے ہیں وہاںبھی سبھی یہی چاہتے ہیں ۔ کانگریس پر اپوزیشن اتحاد کا دباو¿ بڑھا ہے۔نتیش کمار ،آر جے ڈی لیڈر و نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ان کے سر میں سر ملاتے ہوئے کانگریس کو اپوزیشن اتحاد کو آگے بڑھنے کی دعوت دی یا یوں کہیں کہ فیصلہ لینے کا دباو¿ بڑھایا ہے۔ بہار میں سماج وادی کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں کی اتحاد کی ...