رفتار پکڑتی ترقی شرح اور مہنگائی
مرکز میں برسر اقتدار نریندر مودی سرکار کے لئے یہ اچھی خبر ہے کہ جتنا اندازہ لگایا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ ترقی شرح حاصل کرنے میں وہ کامیاب رہی۔پچھلے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پانچ برسوں کا ریکارڈ توڑ کر 5.9 فیصدی پہنچی اقتصادی ترقی شرح نے معیشت کی بہتری کی امید کوپنکھ دے دئے ہیں۔ مودی سرکار کو پچھلے دو برسوں میں کچے تیل کی قیمت میں بھاری گراوٹ کا فائدہ تو ملا ہی، کرپشن اور غیر ضروری سبسڈی پر روک لگاتے ہوئے اس نے معاشی مضبوطی کی سمت میں کئی قدم اٹھائے۔ اب جنوری مارچ کی اقتصادی ترقی شرح کا تازہ اعدادو شمار دکھاتا ہے کہ بھارت کی معیشت صحیح سمت میں چل رہی ہے۔ایسے وقت میں جب عالمی مندی ہو بھارت کی یہ ترقی شرح لائق تحسین ہے۔ یعنی کل ملا کر یہ ترقی شرح کا ڈاٹا دو سال پورے کرنے والی مودی سرکار کیلئے نہ صرف حوصلہ بڑھانے والا ہے بلکہ اس سے جنتا کے درمیان ڈھول پیٹنے کا اس سرکار کو ایک بنیاد بھی مل گئی ہے۔ اس کامیابی پر مودی حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپا سکتی ہے اور اپنے حریفوں کو بھی کرارا جواب دے سکتی ہے کہ اس کے ’’اچھے دن‘‘ لانے کا جو وعدہ تھا اس کی شروعات ہوچکی ہے۔ حالانکہ یہ دیکھنے کی بات ہوگ...