سریش پربھو کا مودی فائیڈریل بجٹ
مودی سرکار میں ریل منتری سریش پربھو کے ذریعہ پیش بجٹ میں مسافر کرایہ نہ بڑھنے کے بارے میں مختلف ذرائع سے پہلے ہی سے پیشن گوئیاں چل رہی تھیں۔ اس کی وجہ یہ تھی سرکار نے پہلے ہی مسافر ٹکٹ میں 7 فیصد کرایہ بڑھادیا تھا۔ اور تتکال ٹکٹ سیوا بھی مہنگی کردی تھی اس لئے منتری جی نے مسافر کرایہ پر توجہ نہ دے کر 10 فیصد مال بھاڑہ بڑھانے اور ریلوے میں مختلف ذرائع سے پیسہ آنے کے بارے میں بجٹ میں تدابیر رکھی ہیں۔ مال بھاڑہ یعنی سامان کی ڈھلائی بڑھنے سے خوردنی اجناس کوئلہ، پیٹرول ، ڈیزل کی دھلائی چارج بڑھنے سے ان سب چیزوں کے مہنگا ہونے سے عام آدمی کی جیب پر بوجھ بڑھنے والا ہے۔ اس بجٹ پر سابق ریل منتریوں محترمہ ممتا بنرجی نے بجٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ ڈیزل کے داموں میں اگر کٹوتی ہوگی تواس کااثر ریل بھاڑے میں کٹوتی کی شکل میں نظر آئے گا لیکن ڈیزل کے داموں میں کئی بار کمی کے باوجود ایسا کچھ نہیں کیاگیا اس بجٹ میں ویژن کی کمی ہے۔ وہیں سابق وزیر ریل اور موجودہ وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ ریل بجٹ میں کوئی فلاحی اسکیم نہیں ہے۔کرایہ میں اضافہ نہ کیا جانا سننے میں تواچ...