آتنکیوں کا فنڈنگ بینک
آتنک وادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے اقتصادی فنڈنگ ضروری ہوتی ہے۔ پیسے سے ہی سارا کام چلتا ہے۔ دہشت گرد تنظیم اپنی یونیٹوں تک پیسہ پہنچانے کے لئے مختلف طریقے اپناتی ہیں۔ ان میں حوالہ اور بینک سب سے زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ عام طور پر بینک اپنے کھاتے داروں پر گہری نگاہ رکھتے ہیں لیکن کچھ بینک ہیں جو اپنے ذاتی فائدے کے لئے مبہم کھاتوں کی سرگرمیوں کو نظرانداز کردیتے ہیں کالی کمائی یا مبہم پیسے کے لین دین کوروکنے کے لئے اب بین الاقوامی سطح پر کوششیں ہورہی ہیں۔ سرکاروں کو سمجھ میں آرہا ہے کہ کالی کمائی کا لین دین صرف کاروبار کے لئے نہیں ہورہا ہے بلکہ اس کا تعلق دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم سے بھی ہے۔ امریکہ نے پایا ہے کہ ہانگ کانگ بینک (ایم ایس بی سی) کے ذریعے بھارت سمیت دنیا بھر کے ملکوں تک دہشت گردوں اور منشیات مافیا تک پیسہ پہنچ رہا ہے۔ ایوان بالا سینیٹ کے سب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرکارلیون نے 340 صفحات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس بی سی نے اپنے امریکی بینک کے ذریعے خود سے وابستہ دوسرے ملکوں کے بینکوں کے گراہکوں کو ڈالر امریکہ بھیجنے میں مدد دی۔ بینک نے سعودی عرب کے ا...