اڑی جیسا حملہ : سرینگر ہوائی اڈہ نشانہ پر تھا
سرینگر میں سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کیمپ پر منگلوار کی صبح اندھیرے میں ہوئے آتنکی حملہ کو بیشک ہمارے جوانوں کی چوکسی سے بڑا نقصان تو ٹل گیا لیکن اس حملہ پر کئی سوال اٹھتے ہیں۔ یہ حملہ اڑی اسٹائل حملہ جیسا تھا۔ پچھلے سال 18 ستمبر کو صبح سویرے 5 بجے سرحد پار سے آئے چاردہشت گردوں نے جموں کشمیر کے اڑی سیکٹر میں فوج کے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ کیا تھا اس میں 18 جوان شہید ہوئے تھے۔ پچھلے 20 برسوں میں ہندوستانی فوج پر یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔ خبر ہے کہ سرینگر میں بی ایس ایف کے کیمپ پر حملہ کرنے والے جیش محمد کے فدائین حملہ آور اگست کے آخری ہفتے میں جموں وکشمیر میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورس کی سختی سے بوکھلائی پاک فوج نے ان دہشت گردوں کو اڑی کی طرز پرحملہ کے لئے خاص طور پر بھیجا تھا۔ 10 سے12 کی تعداد میں داخل آتنکی قریب سوا مہینے تک جموں و کشمیر میں موجود سیکورٹی مشینری کو چکمہ دیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے سوال کھڑے کئے کہ خفیہ معلومات کے باوجود آتنکی سرینگر میں ایسا حملہ کرنے میں کامیاب کیسے ہوگئے؟ منگلوار صبح ہوئے اس آتنکی حملہ نے فوجی نظریئے ...