سواتی مالیوال کی جان اب خطرہ میں ہے
بصد احترام صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے بدھوار کو کٹھوا آبروریزی اور قتل کے معاملہ کو نفرت اورشرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں اس بات پر محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم کیسا سماج بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف ہونے والے تشدد انسانیت کے لئے بہت تشویش پیدا کرنے والی بات ہے اور بچوں کو حفاظت مہیا کرانے کے لئے پختہ عزم کی ضرورت ہے۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے لندن میں کہا کہ بدفعلی تو بدفعلی ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ حالیہ وارداتوں پر ان کا کہنا تھا کہ بدفعلی دیش کے لئے شرم کی بات ہے۔ بھارت میں بچیوں سے بدفعلی معاملہ میں بدھ کو دن میں لندن کی سڑکوں پر ہوئے مظاہرے کے بعد شام کو ویسٹ منسٹر کے سینٹرل ہال میں’ بھارت کی بات سب کے ساتھ‘ پروگرام میں مودی نے کہا کہ ننھی بچی سے بدفعلی ہونا بہت ہی تکلیف دہ ہے جب سبھی مان رہے ہیں کہ بچیوں کے ساتھ بدفعلی ہونا ناقابل برداشت ہے اور اس مسئلہ پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہئے، تو انشن پر بیٹھی دہلی مہلا کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال بھی تو یہی کہہ رہی ہیں۔ انشن کے ساتویں دن مالیوال کی طبیعت بگڑ رہی تھی۔ ...