پرکاش جھا کی تنازعات میں گھری فلم ’آرکشن‘

Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily
Published On 14th August 2011 انل نریندر تنازعات سے فلم ساز پرکاش جھا کا پرانا رشتہ ہے۔ وہ ایسے مسئلوں پر زیادہ فلم بناتے ہیں جو متنازعہ ہوتے ہیں۔ یہ ہی حال ان کی فلم ’گنگا جل‘ اور ’اپہرن‘ کا بھی رہا ۔ ایسا ہی نئی فلم ’آرکشن‘ سے بھی ہورہا ہے۔ بہار کے پس منظر میں بنی گنگا جل اور اپہرن کی ریلیز کے عین وقت بہار کی سیاست کے چند دبنگ لیڈروں نے ریاست میں اسے نہ چلنے کی دھمکی دی۔ ان فلموں کو سینسر بورڈ نے اپنے کچھ سینئر ممبران کودیکھنے کے بعد منظوری دی تھی۔ ایسا ہی فلم ’آرکشن‘ کے بارے میں معاملہ الجھا ہوا ہے۔ اس کی ریلیز کچھ ریاستوں میں تو رک گئی ہے خاص طور سے سیاستدانوں اور تنظیموں کی مخالفت جھیل رہی فلم ’آرکشن‘ جمعہ کے روز دہلی میں ریلیز ہوگئی۔ لیکن اترپردیش، پنجاب، آندھرا پردیش میں اس پر پابندی لگ گئی۔ پرکاش جھا فلم میں کچھ مناظر و مکالمے تک کاٹنے کوتیار ہیں۔ مایوس پرکاش جھا نے سپریم کورٹ کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا ہے لیکن وہاں سے بھی انہیں کوئی راحت نہیں ملی۔ یوپی، پنجاب اور آندھرا میں لگی پابندی کو ہٹوانے کیلئے پروڈیوسر پرکاش جھ...