ایک اورتفتیشی جرنلسٹ شہید ہوا !
چھتیس گڑھ کے ماو¿وادی متاثرہ بیجا پور کے ٹی وی جرنلسٹ مکیش چندراکر کی لاش تین جنوری کو ایک سیپٹک ٹینک سے برآمد کی گئی ۔مکیش کمار چندراکر 1جنوری 2025 کی شام سے ہی گھر سے لاپتہ تھے ۔وہ ایک آزاد صحافت کے طور پر این ڈی ٹی وی کے لئے کام کرتے تھے ۔اس کے علاوہ وہ یوٹیوب پر ایک مقبول چینل بستر جنشنگ بھی چلا رہے تھے جس میں بستر کی اندرونی خبریں نشر ہوتی تھیں ۔بستر میں ماو¿وادیوں کی طرف سے اغوا پولیس ملازمین یا دیہاتیوں کی رہائی میں مکیش نے کئی بار اہم ترین رول نبھایا تھا۔پریس کلب آف اندیا نے ایک بیان جاری کر مکیش چندراکر کے قتل کے مذمت اور مانگ کی ہے کہ مقررہ وقت کے اندر معاملے کی جانچ پوری کی جائے اور قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔بستر کے آئی جی پولیس سنور راج پی نے کہا کہ صحافی مکیش چندراکر کے بھائی کی شکایت کے بعد پولیس کی اسپیشل ٹیم جانچ کررہی تھی اور شام ہم نے چٹان کے پاس بستی میں ٹھیکیدار شریش چندرا کرکے کمپلیکس میں ایک سیپٹک ٹینک سے مکیش چندرا کر کی لاش برآمد کی ہے ۔اس معاملے سے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی ۔مکیش کے موبائل کی آخری لوکیشن اور فون کال کی بنیاد پر ...