بھارت میں پولس میں کام کرنا آسان نہیں ہے
بھارت میں پولس میں کام کرنا آسان کام نہیں ہے خاص طور پر جب کوئی نچلے عہدے پر کام کر رہا ہو یہ بات ہندوستانی پولس سروس کے آئی پی ایس افسران کی نہیں بلکہ ان کے نیچے کام کرنے والے عام پولس والوں کی ہو رہی ہے جن کی ڈیوٹی کا نہ وقت متعین ہے نہ ہفتہ واری چھٹی ہے ۔یہ انکشاف اسٹیسٹ آف پولسنگ ان انڈیا 2019نامی رپورٹ میں سامنے آئی ہے جسے لوک نیتی ،کامن کاج اور سینٹر فار اسڈڈی آف ڈبلپینگ سوسائیٹیز نے مل کر گہرے سروے کے بعد کیا ہے جس میں پایا گیا ہے کہ کئی جرائم کے مقدمے صرف اس لئے نہیں درج ہوتے کیونکہ پولس کے پاس جاتے ہوئے لوگ ڈرتے ہیں ۔دیش میں پولس اصلاحات کے باوجود زیادہ تر پولس ملازم ڈیوٹی کے بوجھ سے دبے ہوئے ہیں اوسطا چودہ گھنٹے پولس والے اب ڈیوٹی کرتے ہیں یہ بات دیش کی 21ریاستوں میں کرائے گئے سروے سے سامنے آئی ہے ۔اس سروے میں قریب 118334پولس ملازمین سے پولس تھانوں اور قریب 10535پولس والوں کے رشتہ داروں کو اس میں شامل کیا گیا تھا ۔ہر دوسرا ملازم اوور ٹائم کو مجبور ہے ۔یومیہ 11سے 18گھنٹے ڈیوٹی کرنی پڑتی ہے ۔24فیصدی پولس والے16گھنٹے کام کرتے ہیں ۔80فیصدی پولس ملازمین 8گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی کرت...