واڈرا کے بعد اب ہڈا کا نمبر ہے

کانگریس کے لیڈروں کو گھیرنے کی حکمت عملی آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ اب لگتا ہے کہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کی باری ہے۔ پنچکولہ میں انڈسٹریل پلاٹ الاٹمنٹ گھوٹالے میں ہریانہ ویجی لنس محکمے نے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا سمیت 3 افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ہڈا پر 14 چہیتوں اور رشتے داروں کو قواعد کو بالائے طاق رکھ کر پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ یہ کارروائی ویجی لنس کی جانچ کر ایڈوکیٹ بلدیو راج مہاجن کی سفارش پر ہوئی ہے۔ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش بھی کردی ہے۔ اسٹیٹ ویجی لنس بیورو کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایف آئی آر میں بھوپندر سنگھ ہڈا کا نام نہیں ہے لیکن 13 فائدہ پانے والوں کے علاوہ ناگل اتھارٹی کے اس وقت کے چیف فائننس کمشنر ایس سی بنسل اور افسر بی بی تنیجا کے نام بھی شامل ہیں۔ کھٹر نے کہا کہ پلاٹ الاٹمنٹ معاملے میں قانون اپنا کام کرے گا اور اپنے مطابق کارروائی کرے گا۔ وہیں بھوپندر سنگھ ہڈا نے اسے سیاسی رقابت سے کی گئی کارروائی بتایا۔ملزمان پر عہدے کا بیجا استعمال کرنے، دھوکہ دھڑی، جعلسازی، کم قیمت سے پلاٹ کا الاٹمنٹ سمیت11 الزامات ہیں۔ ہڈا کے ساتھ سبھی کے خلاف 8 دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 
اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر انڈین نیشنل لوک دل نے بھاری احتجاج کیا تھا۔ بھاجپا نے اقتدار میں آتے ہی جانچ ویجی لنس کو سونپ دی ہے۔ لمبی جانچ کے بعد ویجی لنس نے اس میں کافی بے قاعدگیاں پائی ہیں۔ اس کے بعد رپورٹ اے جی کو سونپ دی ہے۔انہوں نے رپورٹ پر کارروائی کی ہے سال 2012 ء میں ہڈا سرکار نے پنچکولہ میں انڈسٹریل پلانٹ الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں مانگی تھیں۔ اس کے لئے 582 لوگوں نے درخواستیں دی تھیں۔ ویجی لنس کی جانچ کے مطابق اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ہڈا ، بی پی تنیجا کے قاعدے کے مطابق دستاویزات فائل نہیں کئے۔ اس کی جگہ 13 لوگوں کی لسٹ دے دی گئی اور اپنے ماتحت کام کرنے والے ملازمین سے ان ناموں کو فائنل کرنے کے لئے کہا۔ جانچ میں درخواست میں بھی گڑ بڑی کی گئی ہے۔ اے جی بلدیو راج مہاجن نے کہا کہ پلاٹ الاٹمنٹ کے لئے نئی پالیسی کی منظوری چیئرمین بھوپندر سنگھ ہڈا نے دی تھی۔ اسی سے ہڈا نے اپنے قریبیوں کو پلاٹ بانٹے۔ یہ ہی ان کے خلاف ایف آئی آر کی سب سے بڑی بنیاد ہے۔ بتادیں ہریانہ سرکار سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے خلاف الزامات کی جانچ پہلے سے ہی کررہی ہے۔ واڈرا کی لین ڈیل کے بعد پلاٹ الاٹمنٹ کے الزامات میں بھوپندر سنگھ ہڈا کو گھیرنے کی تیاری ہے۔ بیشک ہریانہ سرکار قانون کے مطابق کام کررہی ہے لیکن کانگریسیوں کا تو یہی کہنا ہے کہ یہ سیاسی اغراض پر مبنی بدلے کی کارروائی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!