نارتھ کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے سے ساری دنیا فکر مند
نارتھ کوریا کے ڈکٹیٹر کم جانگ نہ صرف مشرقی کوریا کیلئے ہی بلکہ ساری دنیا کیلئے ایک مصیبت ہیں۔ پہلے بتادیں کہ یہ کم جانگ کون ہیں؟ 31 دسمبر 2011ء کو ڈکٹیٹر والد کے بعد کم نارتھ کوریا کے اقتدار پر قابض ہوئے۔ کم نے اپنے ماما اور ڈپٹی چیف جنگ اسپینگ تھامک کو 2013ء میں موت کی سزا دی۔ اگست2013 میں ہی اپنی سابق محبوبہ کو گولیوں سے بھنوادیا۔ دسمبر2013ء میں اپنے پھوپا جانگ سونگ پر بھوکے کتے چھوڑ کر قتل کروادیا۔ اقتدار میں قابض ہونے کے بعد کم نے 70 سے زیادہ افسران کو موت کی سزا دی۔ اپنی ہی رو میں چلنے والے نارتھ کوریا کے یہ ڈکٹیٹر دنیا کے لئے ایک نیا سردرد پیدا کرنے میں اب کامیاب ہوگئے ہیں۔ متنازعہ نیوکلیائی پروگرام کو لیکر مغربی ملکوں کے نشانے پر رہنے والے نارتھ کوریا نے ایک ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے اس دعوے سے پوری دنیا میں کھلبلی مچنا فطری ہی ہے۔ نیوکلیائی بم سے ہزاروں گنا زیادہ تباہ کن ہائیڈروجن بم کے مبینہ طور پر علاقے میں زلزلہ آنے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔ جس کی رفتار ریختر اسکیل پر 5.1 ناپی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ہائیڈروجن بم عام ایٹمی بم سے قریب1 ہزار گنا زیاد...