امرناتھ یاترا کو ہر لحاظ سے محفوظ بنایا جائے
یہ بہت تسلی کی بات ہے کہ سپریم کورٹ نے امرناتھ یاتریوں کی موت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایک پینل مقرر کیا ہے۔ جس کا مقصد یاترا کے دوران شردھالوؤں کی بڑھتی موت کی تعداد پر روک لگائی جائے؟ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس سال98 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ گذشتہ دنوں بھاجپا کا ایک نمائندہ وفد وزیر داخلہ پی چدمبرم سے ملا۔ سشما سوراج، ارون جیٹلی کی نمائندگی میں بھاجپا نے ایک میمورنڈم وزیر داخلہ کو سونپا تھا۔ امرناتھ یاترا کی مدت بڑھائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھاجپا نے الزام لگایا کہ اس بار وہاں تیرتھ یاترا کے دوران ریکارڈ تعداد میں شردھالوؤں کی موتیں ہونے کی وجہ جموں وکشمیرسرکار کی بدانتظامی اور یاترا کا وقت گھٹانا ہے۔ وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد سشما سوراج نے بتایا کہ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے شری امرناتھ شرائن بورڈ میں بابا امرناتھ میں آستھا رکھنے والوں کو ہی جگہ دی جائے۔ انہوں نے کہا ابھی اس بورڈ میں 70 فیصد غیر ہندو ہیں جو اس اصول کے خلاف ہے کہ کسی مذہب خاص کی عقیدت گاہ سے متعلق انتظامیہ بورڈ میں عقیدت رکھنے والے ہی شامل ہونے چاہئیں۔اس مرتبہ امرناتھ یاترا پر گئے شردھالوؤں میں سے 98...