اڈانی کا بلیک فرائیڈے !
اگر ہندوستانی شیئر مارکٹ میں جمعہ کو ایک فیصد سے زیا دہ گر کر گزشتہ تین مہینوں میں سب سے نچلے سطح پر آگئے ہیں تو یہ نہ صرف شیئر بازار ،بلکہ اس کے معاون اداروں کیلئے بھی تشویش کا وقت ہے ۔سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ جس گروپ کو ہم سب سے تیزی سے دنیا میں بڑھتے دیکھ رہے تھے آج اس کی کمپنیوں کے شیئر وں میںگراوٹ کی بھرمار کردی ہے۔ میں اڈانی گروپ کی بات کررہا ہوں اس گروپ کی کمپنیوں ،بینک و مالی شیئر وںمیں بھاری فروخت کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھاری نکاسی جاری رہنے سے جمعہ کو شیئر بازا ر میں قتل عام مچ گیا ۔ شیئر بازا رمیں زبردست گراوٹ آئی اور بی ایس ای سینسیکس 874نمبروں سے لڑھک گیا ۔اڈانی گروپ کو بلیک فرائیڈے کی مار کے چلتے 4.17لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے ۔ اور بتایا جاتا ہے کہ نقصان بدسطور جاری ہے ۔وہیں بی اسی ای کا 30شیئر وں والا اسٹنڈرڈ انڈیکس سینسیکس 874.16یعنی 1.45فیصد کی بھار گراوٹ کے ساتھ 59,330.90نمبر پر آکر بند ہوا ۔ یہ گزشتہ 21اکتوبر کے بعد سینسیکس کی سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ بکوالی کے اثر میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر 20فیصدر تک لڑھک گئے کمپنی کے شیئر وںمیں ...