گیتا بھارت تو لوٹ آئی پر کہانی میں نیا موڑ آگیا
کچھ ماہ پہلے بالی ووڈ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ آئی تھی۔ جس کے بعد پاکستان میں رہ رہی گونگی بہری لڑکی گیتا کی وطن واپسی ممکن ہوسکی لیکن بھارت کی سرزمیں پر قدم رکھنے کے ساتھ ہی گیتا کی کہانی میں ایک نیا موڑ آگیا۔ بہارکے ضلع سہرسہ کے جس مہتو خاندان کے فوٹو کو گیتا نے اپنے ماں باپ کے طور پر پہچاناتھا ، انہیں جب اس نے آمنے سامنے دیکھا تو بالکل نہیں پہچان سکی۔ بیٹی کو گلے لگانے کی تمنا لئے پچھلے کئی دنوں سے دہلی میں ڈیرا ڈالے جناردن مہتو کو زبردست مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان میں قریب 15 سال تک رہنے کے بعد بھارت کی بیٹی آخر کار پیر کے روز اپنے وطن لوٹ آئی تھی۔ پاکستان سے ایدی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے ساتھ گیتا پی آئی اے کے طیارے سے دہلی آئی تو وزارت خارجہ اور پاکستانی ہائی کمیشن کے سینئر افسران اس کا استقبال کرنے کیلئے ہوائی اڈے پر موجود تھے ۔ کوئی ڈیڑھ دہائی پہلے بھٹکی ہوئی لڑکی کو اس کی منزل مل گئی۔ جب گونگی بہری گیتا غلطی سے بارڈر پار کر گئی تھی ۔ اگر انجانے میں سرحد پار کی ایک غلطی کو درکنار کردیں تو گیتا معاملے کی یہ داستاں غیر معمولی ہی کہی جائے گی۔ اس میں اس کی پرورش کرنے والی غی...