متحدہ اپوزیشن کی آنچ سے مرجھانے لگا ہے کمل
جب کرناٹک کے ووٹوں کی گنتی ہورہی تھی تب بھاجپا صدر اور چانکیہ کہے جانے والے امت شاہ وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر۔ اترپردیش سمیت لوک سبھا کی چار اور مختلف اسمبلیوں کی 10 سیٹوں پر ضمنی چناؤ کی حکمت عملی بنا رہے تھے۔ بی جے پی کے لئے ضمنی چناؤ اس لئے بھی اہمیت رکھتے تھے کہ لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی چناؤ کے معاملہ میں اس کا حال کا ریکارڈ کوئی تشفی بخش نہیں رہا۔ پارٹی لگاتار 6 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی چناؤ ہار چکی تھی۔ یہ وہی سیٹیں تھیں جو 2014 میں اسے ملی تھیں۔ ان میں یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے خالی کی گئی لوک سبھا سیٹ گورکھپور میں ملی غیر متوقع ہار بھی شامل ہے۔ مسلسل ملی ہار کے بعد 2014 میں 282 لوک سبھا سیٹیں جیتنے والی بی جے پی سیٹوں کی تعداد بھی کم ہوتی گئی ہے۔ لوک سبھا کی چار سیٹوں اسمبلی کی10 سیٹوں کے نتیجے بتا رہے ہیں کہ بھاجپا کے لئے ضمنی چناؤ جیتنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ بی جے پی چار سال میں 27 ضمنی چناؤ میں پانچ سیٹیں ہیں جیت سکی ہے۔ اس کے مقابلہ 9 گنوائی ہیں۔ اس کے مقابلہ 4 لوک سبھا اور 10 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی چناؤ کے نتیجوں سے مرکز اور آدھے سے زیادہ ریاستوں میں اپنی طاقت کے سات...