ایپسٹین فائلوں میں دبے ہیں کئی راز!
امریکی محکمہ انصاف نے نام نہاد فائنانسر اور جنسی کرمنل جیفری ایپسٹین سے جڑے معاملوں کی جانچ سے متعلق 13 ہزار سے زیادہ فائلیں کھول کر رکھ دی ہیں ۔یہ دستاویز اس قانون کے تحت جاری کئے گئےہیں جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے مہینہ دستخط کئے تھے ۔حالانکہ طویل انتظار کے باوجود ان فائلوں سے ابھی تک کوئی چونکانے والے انکشافات نہیں ہو پائے ہیں۔زیادہ تر دستاویزوں کو بھاری شکل سے بلاک کئے گئے ہیں ۔جیفری ایپسٹین کی موت ہو چکی ہے ۔امریکی سینٹ نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت جمعہ تک سبھی فائلوں کو پوری طرح منظر عام پر ظاہر کرنا ضروری تھا ۔لیکن اب تک کچھ ہی دستاویز ہی جاری کئے گئے ہیں ۔وہ بھی کئی جگہ کثیر کانٹ چھانٹ کے ساتھ ان دستاویزوں کو پبلک کرنے کے لئے دباؤ بنانے والے سینٹروں نے محکمہ کی کوششوں کو غیر ذمہ دارانہ بتایا ہے وہیں کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ کانٹ چھانٹ سے سازش سے وابستہ دفعات اور مضبوط ہوسکتی ہیں ۔جاری میٹر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فوٹو بھی جاری کیا گیا ہے ۔حالانکہ انہیں بچانے کی پوری کوشش کی گئی ہے ۔فائلوں میں ایک فوٹو شامل ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیفری ایپسٹن م...