آخر کیوں ہو رہی ہے مایاوتی ،کانگریس پر اتنا حملہ آور!
لوک سبھا کا سمر سامنے ہے امیدروارںکا امتحان شروع ہو چکا ہے ۔چناﺅی عمل کا آغاز ہو گیا ہے پورے دیش کے لئے حکمت عملی اور جوڑ توڑ کا سلسہ جاری ہے لیکن ہمیشہ کی طرح یوپی سب سے زیادہ سرخیاں بٹور رہا ہے اس لئے نہیں کہ یہاں بی جے پی کو سپا،بسپا اتحاد سے بڑی چنوتی مل رہی ہے نہ ہی اس لئے کہ یوپی وزیر اعظم نریندر مودی کا وائر ثابت ہو سکتا ہے بلکہ یہاں پارٹیوں میں یہ دوڑ مچی ہے کہ وہ خود کو بی جے پی کا سب سے کٹر مخالف ثابت کریں بھلے ہی ایسا کرنے میں آپس میں تو تو میں میں ہونے لگے ۔پچھلے کچھ دنوں سے کانگریس ،سپا ،بسپا ،کے بڑے نیتا ﺅں کے بیانات اور حکمت عملیوں پر نظر ڈالیں تو دلچسپ تصویر ابھر کر سامنے آتی ہے کانگریس پارٹی یہ دکھانا چاہتی ہے کہ وہ اپنے دم خم پر چناﺅ لڑ رہی ہیں ۔ضرور لیکن ان کی سد بھاﺅنا سپا ،بسپا،آر ایل ڈی ،اتحاد کے ساتھ ہے لیکن مایا وتی کی طلسمی مخالفت ابھر رہی ہے وہ جتنا حملہ بھاجپا پر نہیں کر رہی ہیں اس سے زیادہ کانگریس پر حملہ آور نظر آرہی ہیں ۔شروع میں تو لگا کہ کانگریس پر سیدھا حملہ نپا تلا سیاسی حصہ ہو سکتا ہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ اس میں کچھ دم ہے مایاوتی کے تازہ بیان کانگری...