53 دنوں میں 35 نکسلیوں کو ڈھیر کردیا
چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف ہماری سکیورٹی فورسز کو شاندار کامیابیاں مل رہی ہیں۔ نکسلیوں کے ٹی سی او (ٹیکنیکل کاؤنٹراوفینسیوکمپین)15 جون کو آپریشن مانسون لانچ کیا تھا۔ اس کے تحت جاری بارش کے باوجود فورس نکسلیوں کے گڑھ میں گھس کر انہیں للکار رہی ہے اور اب تک فورس نے اس کارروائی کے تحت 53 دنوں میں 35 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ تازہ واردات چھتیس گڑھ کے سکما ہیڈ کوارٹر سے قریب 100 کلو میٹر دور مشکل پہاڑ اور جنگل کے درمیان گھس کر ڈی آر جی و ایس ٹی ایف کے جوانوں نے پیر کی صبح 15 نکسلیوں کو مار گرایا۔ ساتھ ہی سبھی کی لاشیں اور 16 ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔ پانچ لاکھ کے انعامی دیبا اور ایک زخمی نکسلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقوں میں پہلی بار آپریشن مانسون چلایا جارہا ہے جس کے تحت یہ کامیابی ملی ہے۔ گولہ پلی کا جنگل بہت ہی گنجان ہے اور بارش کے موسم میں پہاڑ پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ بارش ہونے کے سبب یہاں پر چھوٹے نالوں میں پانی بہہ رہا ہے، جسے پار کر جوانوں نے نکسلیوں کے کیمپ پر دھاوا بولا۔ حملہ ہونے پر نکسلیوں کو فورس کے وہاں تک پہنچ جانے کی بھنک تک نہیں ل...