دہلی چناو اور بہار کی سیاست !
دہلی اسمبلی چناو¿ میں بی جے پی کی جیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں کانگریس کو پرجیوی پارٹی کہا ہے انہوں نے کہا بہار میں کانگریس ذات پات کا زہر پھیلا کر اپنی ساتھی آر جے ڈی کی پیٹرن زمین کو کھانے میں لگی ہے ۔کیوں کہ اس سال کے آخر میں بہار اسمبلی چناو¿ ہونے ہیں ۔اس لئے پی ایم مودی کی تقریر کا یہ جزءسرخیوں میں ہے ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق دہلی اسمبلی چناو¿ کے نتیجوں کو بہار میں ہونے والے چناو¿ پر بھی اثر پڑے گا ان کا خیال ہے کہ دہلی کی طرح بہار میں بھی کانگریس اپنی کھوئی ہوئی زمین حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے اس لئے وہ بہار چناو¿ میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ اترے گی ۔اگر ایسا کرتی ہے تو یہ ممکن ہے کہ وہ بہار میں اپنی موجودگی بڑھا سکے ۔ویسے بھی بہار میں ورکرو ں کی پرانی مانگ ہے کہ پارٹی اکیلے چناو¿ لڑے تو پاڑٹی کو دور رس سیاست میں فائدہ ہو ۔دہلی چناو¿ کے نتیجوں نے آنے والے بہار اسمبلی چناو¿ میں پارٹیوں کی پوزیشن کو لیکر قیاس آرائیاں شرو ع کر دی ہیں۔واقف کاروں کی مانیں تو دونوں ہی اتحاد این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کی پارٹیوں میں شیٹ شیئرنگ کو لے کر نئے تجزیہ بنیں گے ۔بی جے پ...