Translater
05 جولائی 2025
ایران کا موساد سے بدلہ!
اسرائیل کے ایران پر حملے کی شروعات کے بعد سامنے آئی رپورٹوں سے صاف اشارہ ملتا ہے کہ جنگ کا مورچہ آسمان نہیں ،بلکہ زمین میں بھی پہلے سے ہی کھل چکا تھا۔کافی ثبوت سے ایران نے گہری خفیہ اور آپریشنل گھس پیٹھ کے ذریعے اسرائیل میں تیاری کررہا تھا ۔حالانکہ ایرانی حکام پہلے بھی یہ اندیشہ جتا چکے ہیں کہ اسرائیل ایرانی سیکورٹی فورسز میں دراندازی کر سکتا ہے ۔لیکن اس پورے واقعہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا رول اہم ترین رہا ۔اسرائیل عام طور پر موساد کے کام کاج پر رائے زنی نہیں کرتا اور ایران میں کررہی کاروائیوں میں دوسری خفیہ ایجنسی بھی شامل ہوسکتی ہیں ۔پھر بھی ایسا ماناجاتا ہے کہ موساد نے ایرانی زمین پر حقاق کی پہچان اور کاروائیوں کو انجام دینے میں اہم رول نبھایا ۔کئی میڈیا رپورٹوں اور کچھ اسرائیلی حکام کی رائے زنیوں سے صاف ہوتاہے کہ ایران کے اندر اینٹی - سب مرین سسٹم میزائل گودام ،کمانڈ سنٹرس اور چنندہ ٹاپ ملیٹری اور سائٹس کو نشانہ بنا کر ایک ساتھ اور بے حد ٹھیک حملے کئے گئے۔یہ حملے ان خفیہ سرگرمیوں کے ذریعے ممکن ہو پائے جو لمبے عرصے سے ایران کے اندر سرگرم تھیں ۔اسرائیلی حملوں میں نہ صرف ایران کے فوجی اور نیوکلیائی پلانٹس کو نشانہ بنایا بلکہ دیش کے اندر ان کی خفیہ صلاحیتوں کو بھی سنگین نقصان پہنچایا ۔ادھر ،اسرائیل کے ساتھ زبردست لڑائی کے بعد ایران نے گرفتاریوں اور موت کی سزا دینے کا موساد سے بدلہ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایجنوں نے ایرانی خفیہ سروسز میں بہت ہی پختہ ڈھنگ سے دراندازی کر لی ہے ۔ان حکام کو اس بات کا پتہ ہے کہ ایران کے ہائی پروفائل لیڈروں کا جس طرح سے قتل ہوا ہے اس میں اسرائیلی فوج کو دی خفیہ ایجنٹوں سے ملی جانکاریوں کا ہاتھ رہا ہوگا ۔اسرائیل نے حالانکہ لڑائی میں ایران کی اسلامی ریوولوشنری گارڈ کور کے کئی سینئر کمانڈروں اور نیوکلیائی سائنس دانوں کو مارڈالاتھا ۔ایرانی حکام نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں تین لوگوں کو پھانسی دے دی ہے ۔تہران نے جنگ بندی کے ایک دن بعد جہاں تین موساد جاسوسوں کو پھانسی دی وہیں فوج نے 700 سے زیادہ ایراقی تعلق رکھنے والے جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے ۔اس کے علاوہ ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوںنے حالیہ ہفتوں میں تہران اور دیگر شہروں میں موساد کے ایجنٹوں کے ذڑیعے کنٹرول کئی زیر زمین ڈرون سروسز کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔ان تین موساد ایجنٹوں کی ایرانی شہر ارمیا میں پھانسی دی گئی ۔ایرانی سپریم کورٹ نے ان کی موت کی سزا کو برقرار رکھا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے یہ لمبی قانونی کاروائی کے بعد ہوا تھا ۔تین لوگوں کی پہچان ادریس علی ،آزاد رضائی اور رسول احمد کی شکل میں ہوئی ہے ۔ان پر الزام تھا کہ تینوں لوگوں نے اسرائیل کی ایجنسی موساد کو مدد کرکے اہم ترین ایرانی ہستیوں کے لئے ایران کے اندر ہی بم اور تباہ کاری اور سامان کی اسمگلنگ کی تھی ۔زمین پر کرپشن فیضاد فل اینرجی اللہ کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ چھیڑنے کا الزام لگایا تھا ۔ایرانی ٹی وی رپورٹس کے مطابق عدلیہ ریکارڈ بتاتے ہیں کہ ان افراد نے پڑوسی دیش میں ایک اہم موساد ایجنٹ کے ذریعے سے پینے والی چیزوں کی اسمگلنگ اور اسی کو پلا کر کسی ایرانی شخص کو مار سکتے تھے ۔جیسا میں نے کہا کہ ایران میں موساد سے بدلا لینا شروع کر دیا ہے اور گھر کے اندر دشمنوں کی صفائی شروع کر دی ہے ۔
(انل نریندر)
03 جولائی 2025
ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ٹکراو
ایران اور متحدہ کی نےوکلےائی نگرانی اےجنسی کے درمیان ٹکراو مسلسل بڑھتا جا رہا ہے ۔درمیان کے وزیر خارجہ عباس ارگرامی نے بھروسے کی کمی اور بڑھے کشےدگی کی حوالہ دیتے ہوئے انٹر نیشنل اٹامک اینرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائرکٹر جنرل رفال گروسی کے امکانی دورے سے صاف انکار کر دیا ہے۔انہوں نے بھی صاف کر دیا کہ ایران ایک نیا قانون نافذ کرنے جا رہا ہے،جس میں خاص شرطیں پوری ہونےتک آئی اے ای اے سے اشتراک روکنے کی بات ہے۔ادھر ایران آئی اے ای اے کے چیف کے خلاف ناراضگی کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسکی مذمت کی ہے اور آئی اے ای اے کے کام کی کھل کر حمایت کی ہے آئی اے ای اے کےلئے ایران کا یہ سخت موقح اسکے نیوکلیئر ہوئے اسرائل اور امریکہ کے حملوں کا ردعمل مانا جا رہا ہے۔جس سے ایران کے آگے کے نیوکلیئر ہونے وابثتہ نگران اور زےادہ پچےدہ ہو سکتی ہے۔آئی اے ای اے چےف رفاعل گروسی نے 24جون کو اےران اور اسرائل کے درمےان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عباس اراگامی سے ملنے اور آئی اے ای اے ایران کی بات چےت کی تجوےز دی تھی ۔لےکن اےران کے وزےر خارجہ عباس اراگامی نے 26جون کو سرکاری ٹی بی چےنل اور آر آئی اےن اےن کو دےئے گئے نٹروےو میں کہا کے اس وقت ہمارا بلکل کوئی ارادہ نہیں ہے کہ ہم گروسی کو بلائیں۔ وہ ہمارے نےوکلےائی سسٹموں پر امرےکہ اور اسرائل کے حملوں سے ہوئے نقصان کا اندازہ کرنا چاہتے ہےں۔ انہو ں نے کہا گروسی نے اپنی رپورٹ مےں اےمانداری سے کام نہےں لےا جب ہمارے نےوکلےائی حملہ ہوا تب اےجنسی نے اس حملے کی مذمت تک نہےں کی ۔اراگامی نے یہ بھی بتایا کہ اےران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعون روکنے کےلئے نےا قانون پاس کےا ہے۔ اس معاملے پر اےک بل پارلےمنٹ مےں پاس ہوا ۔گارجن کونسل سے منظوری بھی مل گئی ہے اور اب یہ قانون بن چکا ہے جسے ہمےں قبول کرنا ہوگا۔امرےکہ نے اےران مےں آئی اے ای اے چیف کے خلاف اٹھ رہی آوازوں پر سخت روپ اپناےا ہے وزےر خارجہ مارکو روبےو نے کہا کہ ایران میں آئی اے ای اے کے ڈائرےکٹر جنرل رفال گروسی کی گرفتاری اورپھانسی کے مطالبات نا قابل قبول ہے اور انکی کی مذمت کی جانی چاہئے ہم اےران مےں اےجنسی کی اہم جانچ اور نگرانی کام کی حماےت کرتے ہےں۔بتا دےں بین الا قوامی اےٹمی اینرجی ایجنسی اقوام متحدہ کا اےک ادارہ ہے جسے دنےا مےں آئیٹم فار پےس اےنڈ ڈولپمنٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ےہ نےوکلےائی سےکٹر مےں عالمی اشتراک کا اہم مرکز ہے جو اپنے ممبروں اور پوری دنےا مےں کئی ساجھےداروں کے ساتھ ملکر اےٹمی تکنےکوں کو محفوض ،بھروسے مند اور پورامند استعمال کو فروغ دےتا ہے ۔2018مےں امریکہ کی اس تنظےم سے باہر ہونے کے بعد اور نئی پابندیوں کے بعد ایران نے شرطوں کی تعمےل کم کر دی تھی ۔اس نے ےورےنےم پروسےسنگ کی معاد بڑھا دی امریکہ کے ایران کے نےوکلےائی پلانٹس پر بم باری کے بعد اب ےہ امکان ےقےنی ہے کہ اےران اپنے نےو کلےائی پرورگرام کو آگے بڑھائے گا اور جلد ہی ہمےں ےہ اطلاع مل سکتی ہے کہ ایران اب نیو کلےائی پاور بن گےا ہے اور جس دن یہ اعلان ہوا اسی دن سے پوری دنےا کی سےاست بدل سکتی ہے۔
انل نرےندر
01 جولائی 2025
بھارت میں ایف - 35 بی کا اترنا پراسرار !
کیرل کے ترواننت پورم ہوائی اڈے پر کچھ دن پہلے سنیچر کے روز رات ایک انتہائی جدید ترین برتانوی اسٹیلف فائٹر جیٹ ایف - 35 بی کی ایمرجنسی لینڈنگ نے نہ صرف ہماری سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا ،بلکہ سوشل میڈیا پرقیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم کر دیا ۔یہ وہی ایف 35 بی ہے جسے امریکہ کی لاک ہیڈ مارٹن کمپنی نے بنایا ہے اور جو نیٹو ممالک کا حکمت عملی ہتھیار مانا جاتا ہے ۔یہ امریکہ کا سب سے جدید ترین 5ویں جنریشن کا اڈوانس جیٹ جنگی جہاز ہے ،جسے امریکہ بھارت کو بیچنے کی کوشش و دباﺅ ڈال رہا ہے ۔لینڈنگ کی وجہ :اندھن یا تکنیکی گڑبڑی یا پھر بھارت کی جاسوسی ؟شروعاتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کے جہاز کی اندھن ختم ہونے کے سبب اسے لینڈنگ کرنی پڑی۔لیکن بعد میں سامنے آیا کے ہائیڈرولک سسٹم میں سنگین خرابی آ گئی تھی ۔اور یہ تکنیکی گڑبڑی اتنی سنگین تھی کے جہاز نہیں اڑ سکا ہے ۔اور ابھی بھی ترواننت پورن ہوائی اڈے پر کھڑا ہے رائل نیوی کے جنگی بیڑے ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے راتوں رات ماہرین کو ہلیکاپٹر کے ذریعہ بھیجا گیا تاکہ مرمت کے بعد فورن اڑان بھر سکے ۔لینڈنگ کے بعد جہاز سے ایک پل کے لئے بھی دور نہیں ہونا چاہتا پائیلٹ جب تکنیکی ٹیم نہیں پہنچی وہ ائر رائڈ پر ہی جہاز کے پا س ایک کرسی پر بیٹھا رہا اس دوران ائر فورس کے انٹی گریٹیڈ ائر کمانڈ اینڈ کنڑرول سسٹم میں جہاز کو ٹریک کرکے اس کی پہچان کر لی ۔اس ایف - 35 بی کو لیکر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی سازش کی کہانیاں چلتی رہی کچھ ڈیفنس ماہرین اور ویری فائڈ اکاﺅنڈس کا کہنا ہے کے یہ انڈین ائر فورس سیکیورٹی سسٹم کی پرخ بھی ہو سکتی ہے ۔جیسے یہ دیکھنا کے بھارت کے راڈار کس اسٹیلتھ جہاز کو پکڑ سکتے ہیں یا نہیں؟خاص کر جب تک بھارت میں حال ہی میں آپریشن سندور کے تحت چین اور پاکستان کے پاس آئے ڈرون اور میزائلوں کو روک کر اپنی ائر ڈفینس صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔کیا ایمرجنسی تھی یا ؟اسلی یا کوئی حکمت عملی پلان؟ اس سوال کا کوئی سرکاری جواب اب تک نہیں ملا ہے لیکن بھارت کی چاکسی نے ایک بات تو صاف کی کر دی ہے کی انڈین ائر فورس اور اے ٹی سی کی کارروائی تیز اور پختہ اور پیشہ ور تھی ۔برتانوی باہریا پہلے جیٹ کو ہینگر میں نہیں لے جا نا چاہتی تھی انہیں ڈر تھا کے جیٹ کی تکنیکی جانکاری دوسرے لوگ دیکھ سکتے ہیں ۔دو ہفتہ انکار کے بعد برتانیا نے آخر کا ر پھنسے جہاز کو ترواننت پورم ائر پورٹ کے ہینگر میں لے جانے کی راضامندی دے دی ۔برتانوی نیوی کا ڈر ہے کے کہیں بھارت یا دوسرے دوست ملک (روس)جیٹ کی خاص تکنیک کو نہ دیکھ سکیں اور اسے انالئز کرکے کاپی نہ کرلیں ایف - 35 بی 5 ویں پیڑھی کا امریکی بنایا گیا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ ہے اور سب سے ڈولپ ہے ۔تاریخ کا سب سے مہنگا فائٹر جیٹ پروگرام ہے ۔ایف - 35 بی ملٹی رول والا جہاز ہے اس میں ہوائی اور زمینی جنگ میں مدد اور الیکٹرانک جنگ میں مہارت رکھتا ہے ۔یہ الیکٹرنک جنگ خفیہ جانکاری لینے ہوا سے زمین اور ہوا سے ہوا میں ایک ساتھ مشن چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس کے سینسیکس سے جمع ہوئی جانکاری اپنی کمان سینٹر کو محفوظ طریقہ سے بھیج سکتا ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
میلانیا نے امریکہ میں یہ نئی جنگ چھیڑ دی
ایران جنگ میں سیز فائر ہوتے ہی امریکہ کے اندر ایک اور جنگ شروع ہو گئی ہے ۔آپ حیران ہوں گے کہ یہ کون سی جنگ ہے ؟ بتادیں کہ ایپسٹین فائلس کی ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...