پی ایف آئی کے 15 ورکروں کو سزائے موت!
کیرل کی عدالت نے دسمبر 2021 میں الفجا میں بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے نیتا رنجیت سرینیواسن کے قتل کے معاملے میں ممنوع تنظیم پی ایف آئی سے جڑے 15 لوگوں کو منگلوار کو موت کی سزا سنائی گئی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ جج بھاو¿ لبکارا بی جی شری دیوی نے قصورواروں کو موت کی سزا سنائی گئی ۔مارے گئے سری نیواسن کے خاندان اور بی جے پی نے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ۔پارٹی نے سری نیواسن کو عظیم شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آج انصاف مل گیا ۔بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے پردیش سیکریٹری سری نیواسن پر 19 دسمبر 2021 کو ان کے خاندان کے سامنے پی ایف آئی اور شوشل ڈیموکریٹو پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) سے جڑے ورکروں نے ان کے گھر پر بے رحمی سے حملہ کر قتل کر دیا تھا ۔وکیل کے مطابق عدالت نے پایا کہ 15 میں سے 8 ملزم سیدھے سیدھے معاملے میں شامل تھے ۔عدالت نے چار لوگوں کو بھی قتل کا قصوروار پایا چونکہ وہ جرم میں برائے راست شامل ہوں گے کے ساتھ خطرناک ہتھیاروں سے مسلح ہو کر واردات پر پہونچے تھے جس کا مقصدسری نیواسن کو بھاگنے سے روکنا اور اس کی چیخیں سن کر گھر میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو روکنا تھا ۔عدالت نے اس ...