بھارت میں 26سال میں ٹڈیوں کو سب سے بڑا حملہ
بھارت کی تاریخ میں اس وقت زبردست ٹڈی حملے کی آفت آئی ہوئی ہے اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے مغربی ایشیائی ریگستان سے نکلیں ان آسمانی در انداز پرندوں نے گجرات ،راجستھان اور پنجاب میں پھیلے 1.68لاکھ اکیڑ سے زائد کھیتوں کی فصل برباد کر دی ہے ۔یہ بھارت میں 26سال میں سب سے بڑا حملہ ہے اس سے پہلے 1978,1993اور 1962میں یہ حملے دیکھے گئے تھے تب سردیوں کی وجہ سے یہ ختم ہو گئے تھے ۔راجستھان میں 169821گجرات میں 18737ایکڑ کھیتوں کو نقصان پہنچایا پنجاب میں نقصان کا اندازہ نہیں لگ سکا لیکن ایک اندازے کے مطابق سو کروڑ روپئے کا نقصان ہو گیا ہے اور قریب 1.5لاکھ کسان ان ٹڈیوں کی حملوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔پاکستان اور شومالیہ نے ٹڈی دل حملوں کے بعد قومی ایمرجنسی لگا دی ہے ۔ان حملوںنے ٹماٹر،گیہوں اور کپاس کی 40فیصد کھیتی کو نقصان ہوا ہے ۔ٹڈیوں کو ختم کرنے کے لئے راجستھان اور گجرات سرکاروں نے غیر منظم گروپ کے کیمکل کا استعمال کیا ۔اسے ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے وقت کیمیائی ہتھیار کے طور پر تیار کروایا تھا ۔اس زہریلی دوا کور اجستھان اور گجرات میں ہزاروں ایکڑ زمین پر چھڑکا گیا ۔یہ کیمکل اب پانی میں گھل کر اسے زہری...