کیا ویاپم گھوٹالے میں بھاجپا کے باغیوں کا ہاتھ ہے؟
نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان پر ویاپم (کمرشل ایڈمیشن ٹیسٹ منڈل) بھرتی گھوٹالے کا الزام لگنا اشوکیا کسی طے شدہ سیاست کے تحت لایا گیا ہے۔کیا یہ بھاجپا کی اندرونی سیاست و وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کے خلاف انہی کی پارٹی اور آر ایس ایس کے لیڈر کے آپسی ٹکراؤ کا نتیجہ ہے؟مدھیہ پردیش پروفیشنل ایگزامینشن بورڈ میں بھرتی گھوٹالے کا پچھلے سال پتہ چلا ۔ یہ انکشاف ہوا کہ انجینئرنگ میڈیکل اور دوسرے کمرشل امتحانات میں ریاست میں باہر سے آئے لوگ امتحان مرکز میں بیٹھ کر وہاں کے امتحان دینے والوں کو نقل کروا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ او ایم آئی شیٹ خالی چھوڑ دی جاتی تھی جسے بعد میں بھر کر لوگوں کو پاس کیا جارہا تھا۔ اندور پولیس نے2013ء میں یہ معاملہ پکڑا۔ اب یہ معاملہ ہائی کورٹ کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ قریب 400 لوگ اس معاملے میں اب تک گرفتار ہوچکے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد پچھلی سرکار میں اعلی و تکنیکی وزیر رہے لکشمی کانت شرما کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ آر ایس ایس کے چہیتے رہے ہیں۔ ہر بھاجپا سرکار میں منتری بنے، انہیں معدنیات سے لیکر اعلی تعلیم جیسی ملائ...