تاکہ پھر نہ لگے ایمرجنسی!
دیش میں ایمرجنسی تھونپنے کی برسی25 جون سے پہلے بھاجپا کے سینئر لیڈر اور اب مارگ درشک منڈل کے ممبر لال کرشن اڈوانی نے ایک انگریزی اخبار کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ1975-77 میں ایمرجنسی عہد کے بعد کے برسوں میں میں نہیں سوچتا کہ ایسا کچھ بھی کیا گیا ہے جس سے میں پوری طرح با آور رہوں کہ شہری آزادی پھر سے معطل یا تباہ نہیں کی جائے گی۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کوئی بھی اسے آسانی سے نہیں کرسکتا۔ ایسا پھر سے ہوسکتا ہے۔ بنیادی آزادی میں کٹوتی کردی جائے۔ ایک جرم کی شکل میں ایمرجنسی کو یاد کرتے ہوئے اڈوانی جی نے کہا کہ اندرا گاندھی نے اسے بڑھاوا دیاتھا۔2015 کے بھارت میں کافی سکیورٹی کوچ نہیں ہے۔ شری اڈوانی کے اس بیان کو اپوزیشن پارٹیوں نے نریندر مودی سرکار کے خلاف کی گئی رائے زنی کی شکل میں لے کر اس کا غلط مطلب نکالنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس کے ترجمان ٹام وڈریکن نے کہا کہ مودی عہد ایمرجنسی کا اشارہ دے رہا ہے۔ اڈوانی جی کو جو کہنا تھا وہ کہہ دیا۔ صاف ہے کہ وہ اس کس کی بات کررہے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا اڈوانی جی صحیح کہہ رہے ہیں کہ ایمرجنسی سے انکار نہی...