ہر بات ممی سے پوچھنے والا دیش کا وزیر اعظم کیسے ہوسکتا ہے:رام دیو
یوگ گورو بابا رام دیو آج کل پھر سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ وہ نریندر مودی کے حق میں ملک گیر جاگرن مہم چلا رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ مودی کے کچھ تبصروں پر بابا نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ایک یوگ کیمپ میں کہہ ڈالا اگر شوچالیہ کے مسئلے کے بارے میں ہی مودی کو بولنا تھا تو اس میں انہوں نے دیوالیہ کیوں جوڑا؟ مودی کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسے حساس مسئلوں پر سنبھل کر بولیں۔ یہ ان کی سیاسی صحت کے لئے اچھا ہے۔یوگ کیمپ کے ساتھ اپنے بھکتوں کو جم کر سیاست کا پاٹھ پڑھا رہے ہیں کہ اب دیش میں بڑی تبدیلی کا موقعہ آرہا ہے اس کی کنجی عام آدمی اور ووٹروں کے ہاتھ میں ہے۔ اس بات چوک ہوئی تو کانگریس لیڈر شپ دیش کا بہت زیادہ نقصان کردے گی۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہر شخص سیاسی سسٹم میں تبدیلی کاعہد کرے۔ انہوں نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے بارے میں کہا کہ ان کی شخصیت میں کوئی کرشمائی جادو نہیں ہے۔ ایسا شخص کیسے وزیر اعظم بن سکتا ہے جسے چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے اپنی والدہ کی صلاح پر منحصر رہنا پڑتا ہے۔ بابا نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ 40 پار کرگیا ایک شخص جب کئی دن بعد یہ کہے کے اسے ممی نے بتایا ہے کہ...