Translater
04 اکتوبر 2025
قیدیوں کی رہائی تک بات چیت نہیں!
کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے ) نے منگلوار کو کہا کہ قیدیوں کی رہائی تک مرکزی سرکار سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی ۔تنظیم نے فائرنگ کے واقعہ کی جوڈیشیل انکوائری کی بھی مانگ کی ہے ۔وہیں کے ڈی اے نے لیہہ اپیکس باڈی کے مرکز کے ساتھ بات چیت ملتوی کرنے کے فیصلے کی بھی حمایت کی ہے ۔گزشتہ 24 ستمبر کو ہوئے تشدد میں 4لداخیوں کی موت ہو گئی اوردرجنوں زخمی ہوئے تھے مرنے والوں میں کارگل لڑائی میں حصہ لینے والے سابق فوجی تپ سیوانگ تھارین بھی شامل تھے۔راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ کیتھرین کے والد کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے پتہ بھی فوجی ہے اور بیٹا بھی فوجی ہے جن کے خون میں حب الوطنی بسی ہے پھر بھی حکومت نے دیش کے بہادر بیٹے کی فائرنگ کرکے جان لے لی ۔صرف اس لئے چونکہ وہ لداخ اور اپنے حق کے لئے کھڑا تھا ۔بتادیں کہ 24 ستمبر کو ایل اے بی کے ذریعے بلائے گئے بند میں تشدد و مظاہرے ہوئے تھے اس میں چار لوگوں کی جان چلی گئی تھی ۔150 لوگوں کو دنگا بھڑکانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ۔آندولن کا چہرہ بنے سونم وانگچک کو این ایس اے کے تحت گرفتار کر جودھپور جیل میں بھیج دیا گیا ۔سونم وانگچک کی بیوی گیتانجی وانگچک نے منگل کو کہا کہ ان کے پتی سونم وانگچک کو 26 ستمبر کو قومی سلامتی قانون کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ۔حراست پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سونم وانگچک سمیت ابھی تک 60 ہندوستانیوں کو نیکسے سے ایوارڈ ملا ہے ان میں سے 20 کو حکومت ہند نے پدم شری ،پدم وبھوشن بھی دیا ہے ۔تو کیا سرکار اینٹی نیشنل کو بھی یہ سبھی ایوارڈ دیتی ہے ۔نوبھارت ٹائمس میں شائع رپورٹ میں ڈاکٹر گیتانجلی نے سیدھا سوال کیاکہ اگر سونم اینٹی نیشنل تھے تو یہی سرکار انہیں اتنا انعام سے کیوں نواز رہی تھی ۔ابھی ایک مہینے سے ایسا کیا ہوا ؟ جو اچھا کام کررہا ہے اس کو نشانہ پر لیا جارہا ہے ۔انہوں نے اپنے انسٹی ٹیوٹ کو ملے مبینہ ڈونیشن کے بارے میں کہا کہ وہ ڈونیشن نہیں بلکہ باہر کی یونیورسٹی نے ان کی ریسرچ خریدی تھی ۔گیتانجلی نے کہا کہ سونم اور ان کے ہمالیہ انسٹی ٹیوٹ آف آل نریٹو لداخ کے بارے میں جو بدگمانی پھیلائی جارہی ہے وہ سب سراسر غلط ہے۔سی بی آئی اور آئی ٹی سے لے کر سبھی کو انہوں نے ثبوت دیے ہیں ۔کہیں بھی کچھ نہیں ملا ۔گیتانجلی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی سسٹم لداخ میں دکھا تو ہمارا سوال یہ ہے کہ آپ نے یہ سیفٹی پروٹوکال کیسے بریچ ہونے دیا؟ اس کا جواب ہم نہیں بلکہ مرکزی وزارت داخلہ کو دینا چاہیے ۔سونم کے سیاست میں آنے کی بات کو بھی درکنار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار جب بھی چناو¿ آتے ہیں تو سبھی سیاسی پارٹی انہیں اپروچ کرتی ہیں لیکن وہ کوئی چناو¿ نہیں لڑیں گے ۔کہا تین بار تو میرے سامنے ہی انہوں نے آفر ریجکٹ کی ہے ۔سرکار کو تشدد اور نفرت کی سیاست بند کرکے بات چیت کرنا چاہیے ۔سونم وانگچک کو دیش ملک دشمن ماننے کو کوئی تیار نہیں جو آدمی ہندوستانی فوج کے لئے سولر پلانٹ بنا سکتا ہے تاکہ ہمارے فوجی کڑاکے کی ٹھنڈ سے بچ سکیں ۔وہ ملک دشمن کسے ہوسکتا ہے ۔چین سے سیدھے ٹکر لینے والے لداخیوں سے اچھا دیش بھکت میں اور کون ہوسکتا ہے؟ آج لداخ میں کیا حالات ہیں ۔خبر رساں ایجنسی بھاشا کی یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہتی ہے کہ 22 اپریل کو جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے آتنکی حملے کے بعد وسیع پیمانہ پر بکنگ کینسل ہونے سے صنعت کو زبردست جھٹکا لگا تھا لیکن اب لیہہ میں ہوئے تشدد سے سیاحوں کا بھروسہ ٹوٹنے لگا ہے ۔ایل اے بی کے ذریعے بند کے دوران کئی جھڑپوں کے بعد 24 ستمبر کو لیہہ شہر میں بے میعادی کرفیو لگایاگیا تھا جس میں اب تھوڑی راحت دی گئی ہے۔لیہہ اپیکس باڈی لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور اسے اسپیشل فہرست میں شامل کرنے کے لئے تحریک چلا رہی ہے ۔لداخ میں انٹرنیٹ سروس بند رہیں اس وجہ سے ساری بکنگ منسوخ ہونے لگیں اور مقامی لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے ۔اور مشکلوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسافر اپنے کمروں میں بند ہیں مرکزی سرکار کو لداخ کی اہمیت سمجھنی چاہیے وہ چین اورپاکستان سے لگتا سرحدی علاقہ ہے ۔لداخیوں نے ہمیشہ دیش کی حفاظت میں اگلی صف میں حصہ لیا ۔مرکزی سرکارکو فوراً وہاںا من بحال کرنا چاہے اور سبھی قیدیوں کو رہا کر سارے کیس واپس لینے چاہیے ۔ایسا اپیکس باڈی کا کہنا ہے امید کی جانی چاہیے کہ مرکزی سرکار اس برننگ صورتحال کا بلا تاخیر حل نکالے گی ۔
(انل نریندر)
02 اکتوبر 2025
کپ ہم نے جیتا ٹرافی لیکر بھاگے پاکستانی!
ایشیا کپ میں بھارت کی بادشاہت برقرار رہی ،اتوار کو دبئی میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا نے پاک کو پانچ وکٹ سے ہرا کر 41 برس بعد ایشیا کپ اپنے نام کیا یہ میچ جتنا دلچسپ رہا اتنا ہی دلچسپ موڑ پر میچ ختم ہوا ۔کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا آخری اوور تک یہ نہیں پتہ لگ رہا تھا کہ جیت کس کی ہوگی؟ اس مقابلے میں پاکستان اس ایشیا کپ کی سب سے شاندار اوپننگ کی ۔پاکستان ایک وقت میں 113ر ن پر صرف ایک وکٹ گنوایا تھا ۔لیکن آخری اوور میں انہوں نے 33 رن ہی بنا کر اپنی نویں وکٹ گنوادی۔بھارتیہ گیند بازوں میں سب سے کامیاب رہے کلدیپ یادو جنہوں نے کل 30 رن دے کر چار وکٹ لیے لیکن اہم ترین پل تب تھا جب ورون چکرورتی نے اوپننگ جوڑی کو توڑ کر صاحبزادہ فرحان کو آو¿ٹ کیا ۔یہ گیم ٹرننگ پوائنٹ پر پہنچا تھا پاکستان 19.1 اوور میں کل 146 رن ہی بنا پایا ۔بھارت کی شروعات اچھی نہیں تھی اوپننر ابھیشیک شرما دوسری بال پر ہی آو¿ٹ ہو گئے ۔جن سے سب سے زیادہ امید تھی کپتان سوریہ کمار یادو ایک بار پھر پھسڈی ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر نکل لئے ۔بھارت اب مشکل میں تھا پاکستان کا پلڑا بھاری ہوگیا تھا لیکن تلک ورما اور سنجیو سیمسن اور شیوم کمار دوبے نے مورچہ سنبھالا اور آخری اوور میں تلک کے چھکے اور رنکو سنگھ کے چوکے نے ایشا کپ بھارت کے نام کر دیا ۔بیشک میدان میں کرکٹ میچ تو یہیں ختم ہو گیا لیکن دوسرا ناٹک شروع ہو گیا ۔بھارت میں جیسے سابقہ میچوں میں ہوا تھا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا ۔یہی نہیں ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ ٹرافی بھی نہیں لی دراصل فائنل کے بعد ٹیم انڈیا نے صاف منع کر دیا تھا کہ وہ پاکستانی سرکار کے وزیر محسن نقوی سے ٹرافی نہیں لیں گے لیکن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہونے کے ناطے ٹرافی دینے کی ضد پر اڑے رہے اس کے چلتے میچ کے بعد پرزینٹیشن بھی کافی دیری سے شروع ہوئی جب بھارتیہ ٹیم کے میڈل اور ٹرافی لینے کی باری آئی تو سیمن ڈول نے کہا کہ دیویواور سجنوں مجھے ایشیائی کرکٹ کونسل نے مطلع کیا ہے کہ بھارتیہ کرکٹ ٹیم آج اپنا ایوار ڈ نہیں لے پائے گی تو میچ کے بعد پرزینٹیشن یہیں ختم ہوتی ہے ۔بھارتیہ ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کیا تو محسن نقوی ٹرافی اور میڈل لے کر اپنے ہوٹل چلے گئے حالانکہ انہیں ایسا کرنے کاکوئی حق نہیں تھا ۔یہ ٹرافی نہ تو ان کی تھی اور نہ ہی پاکستان کی ۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سیچا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے شخص سے ٹرافی قبول نہیں کرسکتے تو ایسے دیش کی نمائندگی کرتا ہے جو ہمارے دیش کے خلاف جنگ لڑر ہا ہے ۔اور کھلے عام نیوکلیائی بم ہم پر گرانے کی وکالت کرتا ہے ۔ٹیم انڈیا کے اس فیصلے کا پورے دیش نے دل سے سواگت کیا ہے ۔ٹرافی سے کہیں زیادہ ہمارا ترنگا آسمان چھوتا ہے ۔ٹرافیاں تو آتی جاتی رہتی ہیں بھارتیہ کپتان سوریہ کمار یادو نے میچ کے بعد ایک بڑا اور اہم ترین قدم اٹھایا ۔پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرا کر نویں بار یہ خطاب جیتنے کے بعد سوریہ کمار یادو نے اعلان کیا کہ وہ پورے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اپنے میچوں کی پوری فیس بھارتیہ فوج کو ڈونیٹ کریں گے ۔یہ ان کے لئے اور پوری ٹیم کے لئے ایک جذباتی اور دیش بھکتی بھرا پل تھا ۔بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ٹیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف کے لئے 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اگر یہ ٹرافی بھارت کے حق میں آئی تو ان میں کچھ کھلاڑیوں کے خاص پرفارمنس کی سراہنا کرنی ہوگی ۔کلدیپ یادو نے فائنل میں نہ صرف 30 رن دے کر چار وکٹ لیے بلکہ بھارت کی طرف سے ٹی 20- فائنل میں سب سے زیادہ اچھی بالنگ کرنے والے گیند با ز بن گئے انہوں نے ایک ساتھ عرفان پٹھان، چہل ،ہاردک اور آر پی سنگھ کاریکارڈ توڑ دیا ۔اگر ہم بلے بازی کی بات کریں تو تلک ورما کا اشتراک بھی کبھی نہ بھولنے والی پاری تھی ۔بھارت کی جیت تلک میں اصل تلک ورما کو لگانا چاہیے تھا بھار ت کی جیت کے ہیرو تلک ورما رہے ۔پورے ٹورنامنٹ میں بھارت میں پاک پر جیت کی ہیٹ ٹرک لگائی ۔تلک ورما نے بھارت کی پاری تب سنبھالی جب ٹیم انڈیا ہار کے دہانے پر کھڑی تھی اور پاکستانیوں کو لگ رہا تھا کہ وہ جیت گئے ہیں ۔لیکن تلک نے 69 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے وہیں شیوم دوبے نے 33 رن بنائے ۔147 رن کا ٹارگیٹ بھارتیہ ٹیم نے 20 اوور کی چوتھی بال پر ہی رنکو سنگھ کے چوکے کے ساتھ حاصل کر لیا ۔ہم ٹیم انڈیا کو تہہ دل سے بدھائی دیتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ترنگے کی شان بڑھائی ۔
(انل نریندر)
30 ستمبر 2025
شاہ رخ خان بنام ثمیر وانکھیڑے !
این سی بی ڈرگس سے جڑے جرائم کی جانچ کرنے والی ایک مرکزی ایجنسی ہے۔اس کے سابق افسر آئی آر ایس و این سی بی کے سابق زونل ڈائرکٹر ثمیر وانکھیڑے نے دہلی ہائی کورٹ میں اداکار شاہ رخ خاں اور گوری خاں کی ملکیت والی کمپنی ریڈ چلیز کے پرموشن میں بنی اور نیٹلفٹ پر اسٹریم کی گئی ویب سریز دی بانڈس آف والی وڈ میں جھوٹا اور بدگمانی بھرا اور ہتک عزت والی کہانی پیش کرنے کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔عرضی میں انہوں نے دو کروڑ روپے کا معاوضہ بھی مانگا ہے ۔جسے وہ ٹاٹا میموریل کینسر ہسپتال کو ڈونیٹ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے عدالت کو بتایا یہ رقم کینسر مریضوں کے علاج کے لئے ہسپتال میں استعمال کی جائے گی ۔بتادیں معاملہ کیا ہے ۔دراصل اس ویب سریزی میں ثمیر وانکھیڑے جیسا نظر آنے والا ایک کرداربالی ووڈ کی ہستیوں کا پیچھا کرتا دکھایا گیا ہے ۔ریلیز کے بعد شوشل میڈیا پر اس کردار پر کافی بحث چھڑی ہوئی ہے ۔وانکھیڑے کا کہنا ہے اس میں دکھائے گئے منظر انہیں بدنام کرنے کی کوشش ہیں چونکہ اس میں ایک افسر کو ایسے دکھایا گیا ہے جیسے وہ بالی ووڈ ستاروں کے پیچھے پڑ ا رہتا ہے ۔نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عرضی میں کہا گیا ہے یہ سریز جان بوجھ کر ثمیر وانکھیڑے کی ایمیج کو خراب کرنے کے ارادے سے بنائی گئی ہے اس میں یہ بھی ذکر ہے کہ یہ سریزی ایسے وقت بنائی گئی ہے جب وانکھیڑے اور شاہ رخ خان کے بیٹے آرین سے جڑا معاملہ ممبئی ہائی کورٹ اور این ڈی پی ایس کی عدالت میں زیر غور ہے ۔سال 2021 میں آرین خاں کے خلاف شروع ہوا یہ معاملہ شاہ رخ خاں کے بیٹے کو لے کر تنازعہ ہے ۔تنازعہ چار سال پہلے اکتوبر 2021 میں اس وقت شروع ہوا جب نارکوٹیکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ممبئی کے ایک کروز جہاز پر ایک ریوو پارٹی کی جانکاری ملنے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔این سی بی کے اس وقت کے ممبئی زونل ڈائرکٹر ثمیر وانکھیڑے اور ایس پی وی وی سنگھ کی ٹیم نے اس چھاپے کی نگرانی کی تھی ۔چھاپے ماری میں آشیش رنجن جانچ افسر کی شکل میں موجود تھے۔این سی بی نے 3 اکتوبر 2021 کو آرین خان کو گرفتار کیا تھا ۔25 دن جیل میں گزارنے کے بعد 28 اکتوبر 2021 کو مبئی ہائی کورٹ نے آرین کو ضمانت دے دی تھی۔حالانکہ اس چھاپے ماری اور اس میں شامل افسران پر سوال کھڑے ہوئے ۔اور 25 اکتوبر 2021 کو این سی بی کی جانب سے ایک اسپیشل تفتیشی ٹیم بنائی گئی اس ٹیم نے ممبئی اور دہلی میں این سی بی افسران سمیت کئی گواہوں سے بھی پوچھ تاچھ کی اور وانکھیڑے اور دیگر حکام کے طریقہ کار کو لے کر کئی اہم سوال اٹھائے ۔تفتیشی ٹیم نے پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی اس میں ثمیر وانکھیڑے وشو وجے سنگھ اور دیگر کے خلاف لگائے گئے الزامات لگائے گئے ۔ثمیر وانکھیڑے اس تنازعہ سے پہلے افسر گوساوی سینول ڈیسوزا ایک نامعلوم کے خلاف الزام لگائے گئے تھے ممبئی ایئر پورٹ پر کسٹم محکمہ میں کام کرتے ہوئے انہوں نے کئی والی بووڈ ستاروں کے خلاف کاروائی کی تھی جس میں ان کی نگیٹو ساکھ بنی ۔حالانکہ آرین خان گرفتاری کے بعد جن کا نام کام اور دونوں زیادہ سرخیوں میں آئے ۔اس وقت مہاراشٹر کے وزیر رہے نواب ملک نے الزام لگایا تھا کہ وہ بالی ووڈ ستاروں کو جھوٹے معاملوں میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کے نام سے فرضی دستاویز بنائے گئے ہیں ۔نواب ملک نے ان الزامات کو شوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ۔جس سے تنازعہ اور بڑھ گیا وانکھیڑے کے وکیل آدتیہ گری نے دعویٰ کیا ویب سریز میں ایک کردار کو فحشی اشارہ کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے یہ اشارہ ستیہ میو جیتے کا نعرہ لگانے کے بعد بیچ والی انگلی دکھاتے ہوئے کیا گیا اس طرح کی تصویر قومی علامت کی توہین ہے ۔وانکھیڑے کی طرف سے عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس سریز کا تصور او ر عمل جان بوجھ کر وانکھیڑے کی ساکھ کو داغدار کرنے کے ارادے سے کیا گیا ہے ۔دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو ثمیر وانکھیڑے کی ہتک عزت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکارکر دیا ۔جسٹس پروپیندر کمار کورو نے کہا کہ مانگی گئی شہادتیں دہلی میں قابل غور نہیں ہیں ۔حالانکہ کورٹ نے وانکھیڑے کو عرضی میں ترمیم پر دوبارہ داخل کرنے کی اجازت دے دی ۔سماعت کے دوران ریڈ چلیز کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے اور نیٹ فلکس کی طرف سے سینئر وکیل مکل روہتگی پیش ہوئے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...