وجے مالیہ کی حوالگی کی ایک اور اڑچن دور ہوئی
برطانیہ کے وزیر داخلہ کی جانب سے ہندوستان کے بھگوڑے مالی مجرم وجے مالیہ کی حولگی کا حکم ملنا حکومت ہند اور ہندوستانی جانچ ایجنسیوں کا بڑا کارنامہ ہے ۔برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید کے دستخط ہندوستان کی ڈپلیومیٹک جیت بھی مانی جائے گی ۔لندن کی نیکولے عدالت میں لمبی لڑائی کے بعد ہندوستان کو پچھلے دس دسمبر کو کامیابی ملی لندن کی عدالت نے آخر کار مجرم مالیہ کی ساری دلیلیں مستر د کر دیں اس کے حق میں وہاں کے بڑے بڑے وکیل جرہ کر رہے تھے جب ساری دلیلیں فیل ہو گئیں تو انسانی حقوق کا اشو اُٹھایا گیا جس میں بتایا گیا کہ ہندوستان کی جیلوں میں غیر انسانی صورتحال ہے اس اشو پر بھی بھارت کی جیت ہوئی عدالت کے حکم کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ برطانیوی حکومت سے رابطے میں تھا اور اس کی لگن سامنے آئی ہے ۔اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن اور مالی جرم کرنے والوں کو سزا دلانے کے لئے عہد بند ہے ۔اس لئے امریکہ میں علاج کرا رہے وزیر خزانہ ارن جیٹلی نے ٹیوئٹ بھی کیا ہے ۔کہ ایک اور افسر کو بچانے کے لئے ممتا بنرجی انشن کر رہی ہیں تو دوسری طرف سرکار وجے مالیہ کی حوالگی کے حکم حاصل رہی ہے ۔مالیہ کی حوا...