گاندھی خاندان کو گھےر نے کی کوشش!
پچھلے کچھ عرصہ سے سرکاری اےجنسےوں نے سونےا گاندھی ،راہل گاندھی اور داماد رابرٹ واڈرا پر مقدموںکی بھر مار لگادی ہے ۔گاندھی خاند ان کو چوطرفہ مقدموں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پہلے بات کرتے ہےں سونےا گاندھی کے داماد اور پرےنکا کے شوہر رابرٹ واڈرا کی ۔انفورسمنٹ ڈائرےکٹرےٹ کی جانب سے ناجائز طرےقے سے پےسہ کمانے کے معاملہ مےں رابرٹ واڈ را کی پرےشانی بڑھ سکتی ہے ۔ان کے قرےبی منوج اروڑہ کے خلاف غےر ضمانتی وارنٹ مےں اپےل بھی ان کی پرےشانی بڑھانے والی ہے ۔حالانکہ اےسے ہر معاملہ کو سےاسی رقابت کی شکل مےں بھی دکھاجارہا ہے ۔اس مرتبہ واڈ را او ران سے جڑی کمپنی کے خلاف پےسہ کمانا قانون کے تحت مقدمہ درج ہواہے وہےں سونےا گاندھی او رراہل گاندھی نےشنل ہےر الڈ معاملہ مےں پھنس گئے ہےں ۔دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ راجدھانی مےں آئی ٹی او کے پرےس اےرےا مےں قائم نےشنل ہےر الڈ بلڈنگ کو خالی کرنے سے متعلق ےکطرفہ جسٹس کے حکم کے خلاف نےشنل ہےرالڈ اخبار گروپ کے پبلشراے جے اےل کی عرضی پر سماعت کی جائے گی ۔قابل ذکر ہے بنچ نے عمارت خالی کرنے کے مرکز کے حکم کے خلاف دائر اے اجے اےل کی عرضی 21دسمبر کو خار ج کردی تھی ۔دہلی...