دنیا کے کئی ملکوں کی کمان ہندوستانیوں کے پاس!
آئر لینڈ کی فائن گیل پارٹی کے نیتا ہندوستانی نژا لیو براڈکر کو آئر لینڈ کی پارلیمنٹ کے نچلے ایوان میں ووٹنگ کے بعد ملک کا نیا وزیر اعظم چنا گیا ۔ آئر لینڈ اس میں اکیلا ہی نہیں ہے ہندوستانی نژاد صدر مملک برطانیہ کے رشی سونک وزیر اعظم بنے ہیں۔ یوروپ میں ہندوستانی نژاد لیڈروں میں اٹونیو کوسٹا کا نام خاص طور سے لیا جاتا ہے۔ وہ پرتگال کے وزیر اعظم ہیں اور اسٹوسس کے والد اورلیڈو کوسٹا ایک کوی تھے ۔انہوںنے سرمایہ کار ی مخالف تحریک میںحصہ لیا تھا اور پر تگالی زبان میں شہن آف اینگر نامی مشہور کتاب لکھی تھی۔دادا لوئی الفانسو ماریہ ڈی کوسٹا بھی گوا کے باشندے تھے حالاںکہ اٹونیوکوسٹا کی پیدائش مذمبق میں ہوئی ۔لیکن ان کے رشتہ دار آج بھی گو امیں رہتے ہیں ۔اپنی ہندوستانی پہچان پر کوسٹا نے ایک بار کہا تھا کہ گوری چمڑی کے رنگ سے مجھے کبھی بھی کچھ کہنے سے روکا میں اپنی چمڑی کے رنگ کے ساتھ مل جل کر رہتا ہوں ۔یہی نہیں کوسٹا بھارت کے اوسیائی کارڈ ہولڈروںمیں ہیں بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی نے سال2017میںانہیں انکا اوسیائی کارڈ دیا تھا ۔ ماریشش کے وزیر اعظم جگن ناتھ بھی ہندوستانی نژاد لیڈر ہیں جن کی جڑیں بھا...