اشاعتیں

اپریل 3, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کیا آریہ سماج شادی کا سرٹیفکیٹ دے سکتا ہے ؟

کیاآریہ سماج مندر میں ہوئی شادی میں سپیشل میرج ایکٹ کے تقاضوں کی تعمیر کرنی ہوگی ؟ سپریم کورٹ میں اٹھے اس سوال کا بڑی عدالت نے محاسبہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔معاملے میں داخل عرضی پر نوٹس جاری کیا ۔مدھیہ بھارت آریائی پرتی ندھی سبھا نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ مین چنوتی دی ہے جس میں ہائی کورٹ نے آریہ سماج مندر میں ہونے والی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کی شرائط کو لاگو کرنے کو کہا ہے ۔سپریم کورٹ نے معاملے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے ۔مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مدھیہ بھارت آریہ پرتی ندھی سبھا کو کہا تھا کہ وہ سپیشل میرج ایکٹ کے تقاضوں کو لاگو کرے اس کے ساتھ ہی آریہ سماج مندر میں ہونے والی شادی میں اسپیشل میرج ایکٹ کے تقاضوں کو لاگو کیا جائے ۔جس کے تحت شادی سے پہلے نوٹس وغیرہ جاری کرنا شامل ہے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کہا تھا سپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہی میرج سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا ۔سبھا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چنوتی دی ہے سپریم کورٹ کے جسٹس کے ایم جوشو کی سربراہی والی بنچ نے نوٹس جاری کر ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے ۔آریہ سبھا ک...

ستیندر جین اور سنجے راوت پر ای دی کا شکنجہ!

انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ آمدنی سے زیادہ جائیداد معاملے سے جڑے منی لانڈرنگ تفتیش کے تحت دہلی کے وزیر صحت و برقیات اور بجلی ستیندر جین اور ان کی اہلیہ ورشتہ داروں کی 4.81کروڑ روپے کی جائیدادیں قرق کر دی گئی ہیں ۔ای ڈی حکام نے بتایا کہ جن کمپنیوں کا اثاثہ ضبط کیاگیا ہے ان میں جین کی بھی ملکیت تھی ۔ای ڈی نے 2018میں جین سے اس معاملے میں پوچھ تاچھ کی تھی ۔جانچ میں پتہ چلا کہ 2015-16کے درمیان جین کی ملکیت وکنٹرول والی کمپنیوں میں فرضی کمپنیوں کے ذریعے 4.81کروڑ جمع کئے گئے ۔یہ رقم چھوٹے فرضی پیمنٹ کی شکل میں جمع ہوئی تھی ۔فرضی کمپنیوں کو رقم حوالے سے کولکاتہ سے ملی تھی ´۔ای ڈی نے پایا کہ جین کی کمپنیوں میں آئی رقم سے دہلی و آس پاس کے علاقوں میں زمین خریدی گئی اور پہلے سے خریدی زراعتی زمین کے قرض میں ادا کی گئی ۔ای ڈی نے اگست 2017میں داخل سی بی آئی کی ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر ستیندرجین کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی تھی ادھر ای ڈی نے سیو سینا کے ایم پی سنجے راوت کی بیوی و ان کے خاندان کے افراد کی 11.15کروڑ کے اثاثے ضبط کئے ہیں ۔ان میں سنجے راوت کی بیوی ورشاء...

فلم دی کشمیر فائلز سے بوکھلایا پاکستان!

فلم دی کشمیر فائلز سے بنے ماحول کے درمیان کشمیری پنڈتوں کی وادی میں واپسی کی خبروں سے پاکستان میں بوکھلاہٹ ہے ۔پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے آتنکی تنظیموں کو غیر کشمیریوں پر حملوں کا خوف بنا دیا ہے ۔ایک طرح کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کا ماحول بگاڑنے اوردوسرے سری امرناتھ یاترا میں رکاوٹ ڈالنے کے منصوبے سے دہشت گردوں کی وارداتیں تیز کرنے کو کہا ہے ۔خفیہ ایجنسیوں سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پریشان ہے کہ اگر پنڈتوں کی وادی میں واپسی جذوی کامیابی مل گئی تو پچھلے تین چاردہائیوں سے آئی ایس آئی کی سازش پر پانی پھر سکتا ہے ۔اس وجہ سے سرحد پار سے دہشت گردوں کوہدایت ملی ہے کہ زیادہ سے زیادہ باہری لوگوں کو نشانہ بنایا جائے سخطی کے چلتے اس کی کمان اب علاقہ میں سرگرم پاکستانی دہشت گردوں کو سونپی گئی ہے اس کام میں جنوبی کشمیر میں سرگرم مقامی انڈر گراو¿نڈ نیٹورک کا استعمال کیا جا رہا ہے جو پہلے ٹوہ لے کر دہشت گردوں تک اطلاعات پہونچا رہے ہیں ۔اس کے بعد آتنکی پہونچ کرواردات انجام دیتے ہیں آئی جی کشمیر پولیس وجے کمار کا کہناہے کہ پورے حالات پر نظر ہے ۔جلد ہی اس طرح کے واقعات پر شکنجہ کش دی...

گورکھناتھ مندر پر آتنکی حملہ!

گورکھپور میں گورکھناتھ مندر پر اتوار کی رات ہوئے حملے کے تار خطرناک دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے جڑے ہیں ۔گورکھپور کے سو ل لائن کے باشندے حملہ آور مرتضی عباسی کے لیپ ٹاپ سے جانچ ایجنسیوں کو اہم سراغ ملے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سیریا میں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں کے رابطے میں تھا اور لون ولف اٹیک کی تیاری کررہا تھا ۔اس معاملے کی جانچ پوری یوپی اے ٹی ایس کو سونپ دی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے احکامات دئیے ہیں کہ اے ٹی ایف کے ساتھ ایس ٹی ایف بھی اس واقعہ کا خلاصہ کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرے گی ۔پیر کو لوک بھون کے میڈیا سینٹر میں اخبار نویسوں سے بات چیت میں پردیش کے اپر چیف سیکریٹری ابھیناش کمار اوستھی اور اے ڈی جے قانون و انتظام پرشانت کمار نے مشترکہ طور پر کہا کہ یہ حملہ ایک سنگین سازش کا حصہ ہے اور دستیاب ثبوتوں کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے یہ آتنکی واقعہ ہے ۔حملہ آور شخص آتنکی واقعے کو انجام دینے کی بدنیتی سے مندر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ضلع پولیس و پی ایس ای کے بہادر جوانوں نے اسے ناکام کر دیا ۔ان جوانوں نے پورے تحمل کے ساتھ کاروائی کی ۔ذرا سی چ...

سری لنکا جیسے حالات نہ ہوجائیں!

وزیر اعظم نریندر مودی کی سینئر افسروں کے ساتھ ہوئی ملاقات میں کچھ افسران نے کئی ریاستوں کے ذریعے اعلا ن کردہ لبھاونی اسکیموں پر تشویش جتائی ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ مالی طور سے صحیح نہیں ہے۔ اور یہ اسکیمیں انہیں سری لنکا جیسے حالات کی طرف لے جا سکتی ہیں ۔ یہ بات ذرائع نے اتوار کو بتائی ۔واضح ہو کہ وزیر اعظم مودی نے سنیچر کو اپنے سرکاری مکان پر اپنے ایک کیمپ آفس میں سبھی محکموں کے سیکریٹریوں کے ساتھ چار گھنٹے تک میٹنگ کی تھی جس میں این ایس اے چیف اجیت ڈوبھال ،وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری پی کے مشرا اور کیبنٹ سیکریٹری راجیو گوکھلے کے علاوہ مر کزی سرکار کے دیگر افسران بھی شامل ہوئے تھے ۔ میٹنگ میںسبھی افسران نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ایک لبھاونی اسکیم کا ذکر کیا جو اقتصادی طور کمزرو حالت میں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دیگر ریا ستوں میںاسی طرح کی اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مالی طور سے ناقابل عمل ہے ۔ اور ریاستوں کو سری لنکا جیسی تنگی کے حالات کی طرف لے جا سکتی ہےں ۔ وزیر اعظم نے افسروں سے صاف طور سے کہا کہ وہ کمیوں کی تنگ نظری کی ذہنیت سے باہر نکل کر بہتر انتظام کی نئی چنوتی کا سامنا ک...

صحافی سے دہشت گرد زندگی کی کہانی !

جموں و کشمیر کے رعنا واری علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مارے گئے ۔ کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک کے پاس میڈیا کا شناختی کارڈ تھا کمار نے ٹویٹ کیا کہ مارے گئے ایک دہشت گرد کے پاس میڈیا کا جو شناختی کارڈ ملا اس سے میڈیا کے غلط استعمال کا صاف اشارہ ملتا ہے ۔ شناختی کارڈ میں لکھا ہے امام رئیس احمد بٹ اور وہ ویلی میڈیا سروس کا چیف ایڈیٹر ہے ۔ اس سماچار ایجنسی کا کوئی پتا نہیں ہے۔ دوسرے دہشت گرد میں پہچان ہلا ل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ آئی جی پی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن محکمہ اور صحافیو کی انڈین پریس کونسل کی گائڈ لائنز کی تعمیل کرنا چاہئے ورنہ پولیس اس سلسلے میں کاروائی کرے گی۔ انہوں نے الزام لگا یا کہ پاکستان اور کشمیر کے کچھ صحافیوں کے ذریعے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔پولیس چیف نے کہا کہ میں صحا فیوں سے ملک مخالف سرگرمیوں ، لوگوں کو اکسانے یا جھوٹی خبریں پھیلانے کی جیسی حرکتوں میں شامل نہ ہونے کی اپیل کرتاہوں ۔ پولیس کو دہشت گردوں کے شہر کے رعنا واری علاقے م...

پی ایم مودی کو ختم کردوں گا!

ای میل کے ذریعے نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی بھرا ای میل آنے کے بعد خفیہ ایجنسیاں الرٹ ہو گئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ای آئی اے کی ممبئی برانچ کو بھیجے گئے ای میل میں پی ایم کو مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ 20سلیپر سیل تیار ہیں جن کے پاس 20کلو آرڈی ایکس ہے ۔ ای میل کرنے والے نے لکھا ہے کہ وہ خود کشی کر رہا ہے تاکہ مودی کو مارنے کی شازش کا پر دہ فاش نہ ہو سکے ۔ ای میل ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں تفصیل اکٹھی کر رہیں ہیں ۔ پی ایم مودی کو مارنے کی سازش کے سلسلے میں جو ای میل آیا ہے اس کا ذریعہ کیاہے؟ ای میل کے مطابق حملے کی پلاننگ تیار ہو چکی ہے۔ ا ی میل لکھنے والے نے اپنے آپ کو بہت سے آتنکی گروپوں سے بھی جوڑا ہے ۔ نیشنل تفتیش رساں ایجنسی (این آئی اے) نے دھمکی بھرے ای میل کو خفیہ اور دیگر سیکورٹی ایجنیسوں کو بھیج دیا ہے جس ای میل آئی ڈی سے یہ میل بھیجا گیا ہے اس کی گہرائی سے پڑتال جاری ہے۔ پچھلے سال جون میں 22سالہ لڑکے سلمان نے پولیس کو فون کرکے پی ایم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ پولیس کی جانچ میں سامنے آیا تھاکہ ملزم پہلے ہی ضمانت پر جیل سے ب...

چنڈی گڑھ کو لیکر بھگونت مان اور منو ہر کھٹر آمنے سامنے !

پنجاب اسمبلی نے یکم اپریل کو ایک تجویز پاس کر دی جس میں مرکزی حکمراں ریاست چنڈی گڑھ کو فوری طور پر پنجاب کو منتقل کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی اکثریت والی اسمبلی میں بھاجپا کو چھوڑ دیگر پارٹیوں نے بھی اس تجویز کی حمایت کی ہے جس کے بعدیہ تجویز اسمبلی میں پاس ہو گئی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اس تجویز کو اسمبلی میں رکھا تھا ۔ جب انہوں نے مر کزی سرکار پر مرکزی علاقے چنڈی گڑھ کی مشترکہ اثاثو ں میں توازن بگاڑنے کا الزام بھی لگایا ۔ تجویز پر ووٹینگ کے دوران بھاجپا کے دو ممبر اسمبلی ایوان سے غیر حاضر رہے انہوں نے ایوان سے واک آوٹ کیا ۔ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بی جے پی کے ممبران کی غیر موجودگی میں ہی یہ تجویز رکھی تھی جس کو عام آدمی پارٹی کے ساتھ ساتھ، کانگریس ،شرومنی اکالی دل کے ممبروں اور بہوجن سماج پارٹی کے اکلوتے ممبر کی بھی حمایت حاصل ہوئی ۔ تجویز کی حمایت کرنے والی پارٹیوں نے مر کزی سرکارکے قدم کو تا نا شاہی اور بے سود بتایا ۔ ادھر ہر یا نہ کے وزیر اعلیٰ منو ہر لال کھٹر نے چنڈی گڑھ کے مسئلے پر پنجاب اسمبلی میں ریگولیشن پاس کرنے کو لیکر کہا کہ چنڈی گڑھ دونوں ہریا نہ ...

یوکرین میں پہلی بار روس پر حملہ کیا!

روس کی سرحد سے لگے علاقے ویل گوشف کے گورنر نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کو صبح سویرے روس کی سرحد میں یوکرین نے ہیلی کاپٹر سے گولا باری کی اور تیل کے اس ڈپو کو نشانہ بنایا جس سے اس میں آگ لگ گئی ۔اس دعوے کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی ہے ۔ٹیلی گرام ایپ پر ویل گوشف کی پوسٹ کے مطابق روس کی اینرجی کمپنی روس نیفٹ کے تیل ڈپوپر حملہ کیا گیا جس میں دو لوگ زخمی ہوئے ۔گورنر نے ایپ پر لکھا کہ تیل کے ڈپوپر یوکرین کے دو ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی جس سے آگ لگ گئی اور کم اونچائی پر روس کی سرحد پر داخل ہوئے تھے ۔اس مبینہ حملے کی تصویریں شوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہیں جس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔برطانیہ کے وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی سرحدو ں نے یورحیب کے ساو¿تھ میں واقع دیہاتوں کے علاقوں کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔وزارت کا کہنا ہے یوکرین نے کیوو کے مشرق اور شمال مشرق میں کامیابی کے ساتھ لیکن محدود جوابی حملہ کیا ہے ۔کیوو میں روس کے ذریعے کاروائی کم کرنے کے دعوے کے درمیان ان علاقوں میں مسلسل ہوائی اور میزائل حملے ہو رہے ہیں ۔روس کے فوجی ٹرنوبل سے ایسے وقت میں ہٹ رہے ہیں جب ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ کرملن...

ڈاکٹر خودکشی کیس میں بھاجپا نیتا گرفتار!

راجستھان کے دوسہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ خودکشی کا معاملہ سنگینی اختیار کرتا جارہا ہے ۔بتا دیں کہ راجستھان کے علاقہ دوسہ میں ایک عورت کو ڈلیوری کے بعد کافی بلیڈنگ ہونے لگی تھی جس کے بعد اس کی موت ہو گئی ۔گھر والے اور دیگر لوگوں نے باہر رکھ کر مظاہرہ کیا تھا ۔اس کے چلتے ڈاکٹر ارچنا شرماکے خلاف پولیس میں خودکشی کاکیس درج کر لیا گیا تھا جس کے چلتے انہوں نے خود پھانسی لگا کر جان دے دی ۔اس معاملے میں پولیس نے راجستھان بی جے پی کے سیکریٹری جتیندر گاٹھوال سمیت دو لوگوں کو رنگداری اور خودکشی کے لئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں گوٹھوال کے ساتھ دیگر لوگوں میں رام منوہر بھی شامل ہیں دونوں پر دفع 304، 388اور 306(زبردسی وصولی اورخودکشی کے لئے اکسانے ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔راجستھان کے دوسہ ضلع کے لا ل سوٹھ قصبہ میں ایک پرائیویٹ اسپتال کی ویٹرنٹی ماہر ارچنا شرما نے منگلوار کو مبینہ طور پر پھانسی لگا کر جان دے دی تھی ۔ان کے خلاف پیر کو ان کے پرائیویٹ اسپتال میں ایک حاملہ عورت کی موت کے بعد علاج میں لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔اس اسپتال کے مینیجنگ ڈ...

بینکنگ فراڈ کی وجہ سے روزانہ 100 کروڑ کا نقصان ہوتا ہے۔

بینک فراڈ کی وجہ سے ملک کو پچھلے سات سالوں میں روزانہ 100 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم، اس نقصان کی رقم سال بہ سال کم ہو رہی ہے۔ ریزرو بینک کے مطابق ملک میں بینکنگ فراڈ کے 83 فیصد معاملے صرف پانچ ریاستوں میں ہیں۔ مہاراشٹر اس میں 50 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ بینکنگ فراڈ تلنگانہ، گجرات اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں ہوتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یکم اپریل 2015 سے 31 دسمبر 2021 تک تمام ریاستوں میں تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ روپے کے بینکنگ فراڈ ہوئے۔ ان میں سے ان پانچ ریاستوں کا حصہ 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ یعنی 83 فیصد ہے۔ آر بی آئی نے بینکنگ فراڈ کو آٹھ زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ تاہم وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی رپورٹنگ اور روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے بینکنگ فراڈ کے معاملات ہر سال کم ہو رہے ہیں۔دھوکہ دہی کے زیادہ تر واقعات قرض دینے میں ہوتے ہیں۔ ایسے معاملات میں یا تو قرضہ معیار سے زیادہ دیا جاتا ہے یا سیکیورٹی نہیں رکھی جاتی۔ امریکہ میں، کریڈٹ سے متعلق معاملات میں ہر روز ایک تشخیص ہوتا ہے، جو ہندوستانی بین...

گاندھی خاندان کو صدمہ

انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل نے گاندھی خاندان کے خلاف 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر منقولہ تجارتی جائیداد سے متعلق ٹیکس چوری کے کیس کو برقرار رکھا ہے۔ یہ معاملہ گاندھی خاندان کی جانب سے ینگ انڈین کمپنی کی تشکیل سے متعلق ہے جس کا حصہ کیپٹل پانچ لاکھ روپے ہے اور ایک کروڑ روپے کی رقم کولکتہ کی شیل کمپنی سے حوالے کی گئی ہے۔ یہ معاملہ 26 فروری 2011 کو ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (AJL) کے حصص کے حصول کے ساتھ روشنی میں آیا۔ اے جے ایل کو 20 نومبر 1937 کو انڈین کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت مختلف زبانوں میں اخبارات کی اشاعت کے لیے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔ اے جے ایل نے انگریزی میں نیشنل ہیرالڈ، ہندی میں نوجیون اور اردو میں قومی آواز شائع کرنا شروع کیا۔ اس معاملے میں انکم ٹیکس محکمہ کی کارروائی اور اسیسمنٹ آرڈر کو گاندھی خاندان نے دہلی ہائی کورٹ میں دو بار چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔ 6 دسمبر 2018 کو، کمشنر آف انکم ٹیکس اپیلز (CITA) نے انکم ٹیکس افسران کے ذریعہ 249.15 کروڑ روپے ٹیکس لگانے کے حکم کو منظوری دے دی ہے۔ اے جے ایل کے تجارتی اثاثے ینگ انڈین کے قیام کے ...

پاک فوج کا ڈیڑھ لاکھ کروڑ کا بزنس

فوج جو 70 سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان کے اقتدار میں مداخلت کر رہی ہے، 50 سے زیادہ بڑے کاروبار چلا رہی ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں رکھی سرکاری دستاویز کے مطابق فوج کا کل کاروبار ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ پاکستان کی فوج وہاں کا سب سے بڑا بزنس ہاو¿س ہے۔ جس کی وجہ سے فوج پاکستان کی سیاست میں اپنی مکمل مداخلت کرتی رہتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اب تک میجر کے عہدے سے اوپر کے 72 فوجی افسران کو بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے معطل کیا جا چکا ہے۔ عمران حکومت کے اس دور میں بھی چھ افسران کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ ہندوستان کی فوج میں کوئی بدعنوانی نہیں ہے۔ پاکستان کی وزارت دفاع نے تمام اعضائ کے لیے ایک ٹرسٹ تشکیل دیا ہے۔ فوجی فاو¿نڈیشن، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ اور شاہین فاو¿نڈیشن ایئر فورس اور آرمی کے سابق فوجیوں کے لیے ہیں۔ بحریہ فاو¿نڈیشن بحریہ کے سابق فوجیوں کے لیے ہے۔ کاروبار سے حاصل ہونے والے منافع کو شیئر ہولڈر ریٹائرڈ فوجیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے آٹھ شہروں میں فوج کو ڈ...