اشاعتیں

مارچ 28, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پولیس حراست سے فرار بدمعاش مان مڈبھیڑ میں ہلاک !

دہلی کے علاقہ روہی سیکٹر 14 کے تلسی اپارٹمنٹ میں اتوار کی صبح تڑکے اندھیرے میںگولیاں چلنے سے لوگوں کی نیند اچانک کھل گئی ۔پہلی بار تو لوگوں کو لگا کہ پولیس اور آتنکیوں سے مڈبھیڑ ہو رہی ہے لیکن لوگ اپنی بالکنی میں پہونچے تو باہر موجود دہلی پولیس کے اسپیشل ٹیم نے سبھی لوگون کو گھر کے اندر ہی رہنے کی ہدایت دی ۔کچھ لوگوں کے چلانے کی بھی آوازیں آئیں لیکن قریب آڈھے گھنٹہ تک رک رک کر فائرنگ چلتی رہی ۔یہ کچھ دیر بعد شانت ہوگیا ۔کاروباری شیکھر نے بتایا کہ پولیس ملازم جب گارڈ سے بات کررہے تھے تو وہ باہرہی تھے اور انہیں لگا کہ پولیس کسی بدمعاش کو پکڑنے آئی ہے ۔گولیوں کی آوازوں سے لوگ ڈر گئے تھے مڈبھیڑ والے فلیٹ سے لاش اور کچھ سامان جارہے پولیس افسران نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک سے بھی وہ کبھی نہیں ملے اور نہ انہیں یہ پتہ چلا کہ اس کا مالک کون ہے ۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ انہیں ٹی وی پر خبر دیکھنے کے بعد ہی اس واردات کی اطلاع ملی فلمی اسٹائل میں جی ٹی وی اسپتال سے پولیس حراست سے فرار بدمعاش کلدیپ مان عرف فوجا کی موت بھی کسی ولن کی طرح ہو گئی ہے اس کو پولیس نے مڈبھیڑ میں ڈھیر کردیا وہیں اس کے دو ساتھی...

چھوٹی پارٹیاں کر سکتی ہیں بڑا دھماکہ !

آسام میں پہلے مرحلے کی پولنگ ہو گئی ہے ۔بنگال چناو¿ میں بے شک شور گل بھلے ہی زیادہ رہا ہو لیکن آسام کا چناو¿ بھی کم اہمیت نہیں رکھتا ۔آسام میں سے رخی مقابلہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آسام میں چھوٹی پارٹیاں بھی چناو¿ نتیجوں پر بڑا اثر ڈال سکتی ہیں آسام میں بی جے پی قیادت والا اتحاد کے ساتھ سیدھی ٹکر میں نظر آرہا ہے تیسرا مورچہ مقامی پارٹیوں اے جی پی آر ڈی کا بھی ہے ان اتحاد کے ساتھ آسام کی چھوٹی علاقائی پارٹیوں کی موجودگی کا اثر نارتھ ایسٹ ریاست کے چناو¿ نتائج پر دیکھنے کو مل سکتاہے ۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ کونسی علاقائی چھوٹی پارٹی اس چناو¿ میں بھاجپا کی حمایت کررہی ہے اس کا نام ہے یونائٹڈ پیوپلس پارٹی لبرل یہ آسام کے بوڑو علاقہ کی پارٹی ہے ۔اورپچھلے سال بی ٹی سی میں بی جے پی کے ساتھ رہنے کے لئے ہاتھ ملایا تھا پارٹی کے چیف آل بیورو اسٹوڈنٹ یونین کے صدر پرمود بیورو ہیں جنہیں مرکز اوربوڑو گروپ کے درمیان امن معاہدہ میں اہم رول نبھانے کے لئے جانا جاتا ہے یو پی ایل اس بار کے چناو¿ میں بی جے پی کے ساتھ ہے اور آٹھ سیٹوں پر چناو¿ لڑرہی ہے ۔دلچشپ بات یہ ہے کہ پارٹی ریاست کی تین سیٹوں پر ...

عشرت جہاں مڈبھیڑ فرجی ہونے کا سوال نہیں اٹھتا!

گجرات میں سرخیوں میں چھائے رہے عشرت جہاں انکاو¿نٹر معاملے میں سی بی آئی کی اسپیشل عدالت نے بدھ کو آئی جی ایل سنگھل سمیت تین پولیس والوں کو بری کر دیا ہے ۔کرائم برانچ کے دیگر افسران ترون باٹور (ریٹائرڈ )اور انوج چودھری ہیں ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فرجی مڈبھیڑ کا کوئی سوال نہیں اٹھتا ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ مارے گئے آتنکی نہیں تھے ۔عشرت جہاں لشکر طیبہ کی آتنکی تھی اس خفیہ رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔اس کے ساتھ ہی سی بی آئی جج وی آر راول نے تینوں پولیس ملازمین کو بری کرنے کی درخواست کو منظوری دے دی ۔سی بی آئی نے 26مارچ کو عدالت کو بتایا تھا کہ ریاستی حکومت نے تینوں ملزمان کے خلاف منظوری دینے سے انکار کر دیا اس معاملے میں سابق آئی جی بنجارہ ، پی پی پانڈے اور این کے امین کو پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے ۔اب سبھی چھ ملزم پولیس والے اس معاملے میں بری ہو چکے ہیں انہیں شروع میں ہی گرفتار کیا گیا تھا ۔اور چارشیٹ داخل کی گئی تھی ۔بتا دیں کہ 15جون 2004 کو ممبئی کے قریب رہنے والی 19 سالہ عشرت جہاں گجرات پولیس کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑمیں ماری گئی ۔مڈبھیڑ میں جاوید شیخ عرف پروین کلئی امجد عہلی ،اک...

بھاجپا ممبر اسمبلی کے کپڑے پھاڑے سیاحی پوتی اور ننگا کردیا!

پنجاب میں کسان تحریک مستعل ہوتی دکھائی دے رہی ہے دو دن پہلے پنجاب اسمبلی میں ابوہر سے بھاجپا ممبر اسمبلی ارون نارن کو کسانوں نے مکت سر بری طرح پیٹا ان کے کپڑے تک پھاڑ ڈالے اتنی بھیڑ میں انہیں بچانے کیلے پولس کو کافی مشقت اٹھانی پڑی اور بھیڑ سے نکال کر ایک دوکان کے اندر بند کردیا تاکہ بھیڑ اندر نہ گھس سکے بتایا جاتا ہے نارن پریس کانفرنس کر کے لوٹ رہے تھے تبھی پنجاب میں زرعی قوانین کو لیکر بھاجپا نیتاو¿ں کو نارضگی کا سامنہ کرنا پڑا اس سے پہلے بھی کسان بھاجپا نیتاو¿ں کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں بھاجپا کے ریاستی صدر اور نائب صدر پروین بنسل کو کسانوں کی ناراضگی کا سامنہ کرنا پڑا کسانوں کو جب ارون نارنگ کے پہونچے کی بھنک لگی تو وہ ریسٹ ہاو¿س کے آس پاس اکٹھے ہوگئے اورنعرے بازی کی جس کے چلتے ریسٹ ہاو¿س میں پھنسے رہے پولس نے بہ مشکل لوگوں کی بھیڑ کو ہٹایا ایسے ہی بھاجپا پنجاب صدر اشونی شرما کو بھی اسی طرح کی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ایسے ہی سابق وزیر کو جمعرات کو تیاگی کے خلاف کسانوں نے دھرنا دیا کسانوں نے ہوشیار پور میں بھاجپا نیتا و سابق وزیر ترن سود کے پر گوبر پھینک دیا ایسے ہی دوسرے نیتاو¿...

مختار انصاری کو یوپی کی جیل میں آنا ہی پڑے گا!

سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں پنجاب سرکار کو روپ نگر جیل میں بند دبنگ ممبر اسمبلی مختار انصاری پر کیس چلانے کیلئے یوپی کی جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے بڑی عدالت نے جمعہ کو کہا کہ یوپی پولس ہفتے بھر میں مختار کو حراست میں لے جسٹس اشون بھوشن ، جسٹس آرایس ریڈی کی بنچ نے یوپی سرکار کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ بھی کہا کہ انصاری کو باندہ جیل میں رکھیں اور میڈیکل سہولیات دی جائیں پنجاب سرکار پر مختار کو بچانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ چلانے کیلئے اترپردیش منتقل کرنے کی اپیل کی گئی تھی یوپی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سرکاری وکیل تشار مہتا نے کہا قریب دو برسوں سے عدالت سمن بھیج رہیں ہیں لیکن پنجاب حکومت آنا کانی کر رہی ہے پنجاب نے یوپی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو ایک دوسروں کا احترام کرنا چاہئے نہ کہ بے بنیاد الزامات لگانے چاہئے پنجاب کی روپڑ جیل میں بند مختار انصاری 27مہینوں میں ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا جیل سے ہی خرابی صحت کا حوالہ دے کر 54مرتبہ تاریخ لیتا رہا اس کو کئی بار علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا مہالی میں ایک بلڈر سے پیسہ مانگنے کے الزام میں مختار انصاری 24جن...

نندی گرام کے دنگل میں شاہ -ممتاکی ساکھ داو ¿ں پر لگی!

مغربی بنگال اسمبلی چناو¿ کی سب سے وی آئی پی سیٹ نندی گرام میں سرکردہ لیڈروں نے منگل کے روز اپنے آخری داو¿ں چل دیا بھاجپا کی جانب سے جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چار کلومیٹر لمبا روڈ شو کیا وہیں ویل چیئر پر بیٹھیں ترنمول کانگریس کی لیڈر ممتا بنرجی نے تین کلو میٹر کا روڑ شو کرکے اپنے دم خم دکھایا دوسرے مرحلے کی چناو¿ مہم ختم ہوگئی اس مرحلے میں30 سیٹوں پر چناو¿ مکمل ہوگیا حلانکہ سبھی کی نگاہیں نندی گرام پر لگی ہوئیں تھیں اس سیٹ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف بھاجپا میں آئے شبھندو ادھیکاری آمنے سامنے تھے بھاجپا کی کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا ترنمول کانگریس کے کرپشن اور خوف دہشت کے بیچ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے عوامی حمایت اس کا ثبوت ہے انہوں نے الزام لگایا کہ نارتھ 24پرگنہ میں بھاجپا ورکر کی ماں کی موت کیلئے ترنمول کانگریس ذمہ دار ہے مزدور خاندان کے ملے زخم کا درد ہمیشہ قصور وار کو پریشان کرے گا وہیں ممتا نے دعوہ کیا کہ ان کی پارٹی تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی باہر سے لائے گئے سیکورٹی ملازمین کچھ دن یہاں رہیں گے اور یہ نندی گرام کے ووٹروں کو ڈرا رہے ہیں ممتا نے و...

اپنی جان پرکھیل کر آگ میں پھنسے پریوار کو بچایا!

آئے دن دہلی پولس کی شکایتوں کی خبریں اخباروں میں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔لیکن دہلی پولس اچھے کاموں کا ذکر کم ہی پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے بتایا جاتا ہے گریٹر کیلاش پارٹ ون میں جمعہ کو صبح ایک عمارت می آگ لگ گئی یہ آگ تیسی منزل پر لگی اس میں پھنسے تین افراد کی جان مقامی پولس فائر ملازمین کی ٹیم بر وقت دہلی پولس کے جوان اپنی جان پر کھیل گرل کے سہارے ہی تیسری منزل پر پہونے اچھا آگ پر چار فائر برگریڈ نے ڈیڑھ گھنٹے مین مشکل سے قابو پایا اور سارا سامان جل کا خاک ہوگیاآور آگ لگنے کی وجہ ساٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے پولس ڈپٹی کمشنر اتل کمار ٹھاکر نے بتایا مقامی آر ڈبلیو نے گریٹر کیلاش تھانہ پولس کو صبح 7.30اطلاع دی کانسٹبل منشی لال اور کانسٹبل سندیپ پال گرل کے سہارے چڑھتے ہوئے تیسیر منزل لوگوںکو آگ سے بچانے پہونچے گرل توڑنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے فوری راحت دینے کیلئے پولس ملازمین متاثرین کو پانی مین بھیگے کپڑے بھیجوائے تبھی فائر کی گاڑیوں نے پھنسے لوگوں نکالا اور اسپتال پہونچایاساباش دہلی پولس اور دہلی فائر سروس کے جوان۔ (انل نریندر)

مغربی بنگال میں بمپر ووٹنگ کھلا سکتی ہے بڑا گل!

مغربی بنگال میں ہر چناو¿ میں ہی بھاری ووٹنگ ہوتی ہے ایسے میں اس بار شام پانچ بجے تک 80فیصد پول ہونا کوئی خاص بات نہیں ہے ایسا اکثر چناو¿ مین ہوتا ہے کیا اس مرتبہ بھاری پولنگ کوئی بڑا گل کھلا سکتی ہے؟ 2001میں 75.23فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے اور نتیجہ حکمراں لیفٹ فرنٹ کے حق میں رہا اسی طرح 2006کے اسمبلی چناو¿ کے پہلے ممتا بنرجی نے ریاست میں اپنے پیر جمانے کی کوشش کی تھی مگر لیفٹ فرنٹ کی جڑیں نہیں ہلا سکی اس برس اسمبلی انتخابات میں 21.95فیصدی پولنگ ہوئی تھی اور فائدہ لیفٹ پارٹیوں کو ہی ملا تھا 2011میں ممتا نے لیفٹ فرنٹ کے 34برسوں کی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا تھا ۔اس مرتبہ 84.86فیصد ووٹ پڑے تھے 2016میں کمیونسٹ پارٹیوں کےخلاف ماحول بنایا گیا تھا ریاست میں82.96فیصد ووٹنگ ہوئی مگر جیت ممتا کی ترنمول کانگریس کی ہوئی لیکن اس مرتبہ کا چناو¿ الگ ہے کیونکہ اس مرتبہ ممتا کے سامنے بھاجپا ہے ایسے میں 2016یا 2011کے سابقہ چناو¿ میں لیفٹ پارٹیوں کی طرح بھاری پولنگ اور اقتدار مخالف لہر کو ثابت کرنا ممتا کیلئے آسان نہیں ہوگا چناو¿کمیشن کے پولنگ اعدادو شمار کے مطابق پہلے مرحلے میں پانچ بجے تک 80فیصد ووٹنگ...

مقدموں سے نہیں دبائی جا سکتی اظہار کی آزادی!

سپریم کورٹ نے پچھلے جمعرات کو کہا کہ دیش میں کسی بھی شہری کی اظہار رائے کی آزادی کو مجرمانہ معاملے تھوپ کر دبایا نہیں سکتے یہ کہتے ہوئے بڑی عدالت نے صحافی پیٹریسیا مکھی کے خلاف ایف آئی آر منسوخ کردی دی شیلونگ ٹائمس کی مدیر اور سینئر صحافی پیٹریسیا مکھی پر فیس بک پوسٹ سے فرقہ وارانہ دنگہ بھڑکانے کا الزام ہے جسٹس ایل نگیسور راﺅ اور جسٹس ایس روندر بھٹ کی بنچ نے کہا مکھی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میںمیگھالیہ کے قبائلیوں کی سلامتی اور ان کی برابری کیلئے جو دلیل دیں ہیں اسے مستعل تقریر نہیں مانی جاسکتی اور پوسٹ کو استعال انگیزی بیان کے دائرے میں نہیں رکھا جاسکتا فیصلہ دینے والے جسٹس راو¿ نے کہا سرکار کے کام کاج نے نہ خوشی ظاہر کرنے والوں کو مختلف فرقوں کے بیچ ان نفرت کو فروغ دینے کی کوشش کی شکل میں برانڈ نہیں بنایا جاسکتا اور بھارت ایک کثیر تہذیبی سماج ہے جہاںآزادی کو وعدہ ہندوستان کی آئینی تمہید میں دیا گیا ہے اظہار رائے کی آزادی گھومنے کی آزادی بھارت میں کہیں بھی بسنے کی آزادی ہر شہری کے حقوق کو کئی تقاضوں میں بیان کیا گیا ہے عدالت نے مکھی کی میگھالیہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دی گئی عرضی ...

اویگ نگر میں پھنسے مال بردار بیڑے کو نکالنا بڑی چنوتی!

مصر کے اویگ سمند رمیں پھنسے 400 میٹر لمبے مال بردار بیڑے کو نکالنے کے لئے مسلس ایک ہفتہ سے کوشش جاری ہے ۔حکام کا کہناہے 2.20 لاکھ ٹن وزنی مال بردار بیڑے کو نکالنے میں کئی ہفتہ لگ سکتے ہیں ۔جہاز کے پھنسے کے پیچھے تکنیکی یا انسانی غلطی ہو سکتی ہے ۔اویگ سمندر اتھارٹی کے چیف اسامیہ ریبی نے بتایا کہ کنٹینر کے دریا میں پھنسنے سے یہاں مال بردار جہازوں کی آمد ورفت بند ہے ۔مصر کے وزیر اعظم مصطفی ٰ ابدالی نے اس حادثہ کو ایک اچانک حادثہ بتایا ۔اس سوال کے پوچھے جانے پر ریبی نے کہا کہ کب تک نکال لیا جائے گا کہ یہ اس کی کاروائی پر منحصر کرتاہے ۔جہاز پر ہوا کا بھی اثر پڑتا ہے ۔اس میں دس طاقتور آبدوست کی مدد لی جارہی ہے ۔اس جہاز پر بڑی تعداد پر کنٹینر لدے ہونے سے دقت آرہی ہے ۔اب جوار بھاٹا آنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے پر نکالنے کا پلان بنایا گیا ہے ۔اس حادثہ سے یومیہ طور پر مصر کو ایک ارب روپے کا مالی نقصان ہو رہا ہے ۔امریکہ کے صدر بائیڈن نے مصر کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے نہ صرف اہلیت ہے بلکہ ضروری ساز و سامان بھی ہیں ۔جو دوسرے ملکوں کے پاس نہیں ہیں ۔...

5ماہ میں مل گیا بیٹی کو انصاف !

قتل معاملے کے محض پانچ ماہ میں ہی فریدآباد کی بدنصیب لڑکی نکیتا کو انصاف مل گیا فیصلے کے جلدی آنے کے سبب معاملے کی سماعت صرف فاسٹ ٹریک عدالت میں ہونا ہی نہیں ہے بلکہ اس کے کئی پہلو ہے جس وجہ سے جلد سے جلد ملزمان کو سزا سنائی جا سکتی ہے ۔26اکتوبر 2020کو توصیف نے نکیتا کو گولی مار کرہلاک کردیا تھا کچھ گھنٹوں میں ہی کرائم برانچ نے سوہنا سے دبوچ لیا ۔اس کے ساتھ اس کا ساتھی اگلے دن نوح سے پکڑا گیا ۔ایس آئی ٹی نے گیارہ دن میں ہی دن رات محنت کرکے 700 صفحات کی چارشیٹ کورٹ میں داخل کی تھی ۔اور ایس آئی ٹی کے چیف رہے آلوک متل اور ضلع اٹارنی سینئر وکیل اور پولیس کے سینئر حکام نے معاملے کی گہرائی سے اسٹڈی کی اور پولیس نے 64 گواہ بنائے ۔عدالت نے قصوروار توصیف کو دفع 302 و 34 کے تحت عمر قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ لگایا ۔اس کے ساتھ ہی ریحان کو ہتھیار ایڈ کے علاوہ سبھی دفعات میں توصیف کو برابر کا قصوروار مانتے ہوئے و 26ہزار روپے کا سزا جرمانہ کی سزا ویکام کر چکا نکیتا کے اغوامیں ناکام رہنے پر توصیف اور ریحان نے اس کو دن دہاڑے گولی مار کر مارا ڈالا تھا سرکار وکیل نے اس معاملے کو اہم سے اہم زمرے میں رکھ...

کیا مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے سرکار گرنے والی ہے ؟

مہاراشٹر میں مکیش امبانی کے گھر انٹیلیا معاملے کے ملزم سچن واجے کے ریاست کے وزیرداخلہ انل دیشمکھ سے رشتوں پر ریاست کی سیاست گرم ہو گئی ہے ۔اس درمیان ادھو ٹھاکرے سرکار کی اتحادی این سی پی کے دو بڑے لیڈروں کے گجرات دورہ نے سرکار کی نیند اڑا دی ہے ۔خبر یہ ہے کہ شرد پوار اور پرفل پٹیل نے احمد آباد میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے دیررات ملاقات کی اس سے ریاست میں سرکار چلا رہی مہاوکاش اگاڑی کے لئے خطرہ کی گھنٹی مانا جارہا ہے ۔امت شاہ نے یہ کہہ کر سسپنس اور بڑھا دیا ہے کہ ہر بات سامنے نہیں لائی جاتی اسے سیاسی جانکار قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ مہاراشٹرمیں جلد الٹ پھیر ہو سکتا ہے ۔احمد آباد میں بے جی پی کے قریبی کاروباری کے یہاں شردپوار اور پرفل پٹیل کی امت شاہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے ۔جب امت شاہ سے پوچھا گیا کہ آپ کل احمد آباد میں تھے تو اس پر شاہ نے جواب دیا کہ اب بہت سی چیزیں عام نہیں کی جاتی ادھر شیو سینا نے بھی اتوار کو اپنے اخبار سامنا کے ذریعے دیش مکھ پر نکتا چینی کی سنجے راوت نے سامنا میں لکھے اپنے اداریہ میں پوچھا کہ آخر معطل افسر سچن واجے کی وصولی کی جانکاری وزیر داخلہ کو کیسے نہیں ہوئی ؟...

جب دو راہباوںکوزبر دستی ٹرین سے اتارا!

پچھلے ہفتے تبدیلی مذہب کے سبہے میں دو راہباوں اور ان کے ساتھ جارہے اور ان کےساتھ جارہی دولڑکیوں کو جھانسی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اتارے جانے کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے کیرل کے وزیر اعلیٰ کے ذریعے اس واقعے پر اعتراض جتائے جانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ نے پورے معاملے کی رپورٹ جی آر پی سے مانگی ہے وہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے کیرل میں ایک چناوی ریلی میں کہا کہ ملزم بخشے نہیں جائیں گے بتادیں 19مارچ کو اتکل ایکسپریس کے کوچ نمبر بی 2راہبا لیویا تھامس ، ہیملتا شویتا بترنگ ہجرت نظام الدین سے راول قلعہ (اڑیشہ)کیلئے سفر کر رہی تھی اسی ٹرین کے بیچ ان کے کوچ نمبر b-1میں آل انڈیا ودھایرتھی پریشد کے کچھ ورکر جھانسی آرہے تھے ورکروں نے تبدیلی مذہب کے شبہے میں لڑکیوں کو لے جانے کی اطلاع ریلوے کی آر پی ایف کو دے دی ورکروں کی اطلاع کے بعد ایک انجمن کے نیتا جھانسی اسٹیش پہونچ گئے تھے اور ساتھ ہی آر پی ایف نے اطلاع ملتے جی آر پی نے بھی پلیٹ فارم پر پہونچ کر شام ساڑھے سات بجے چاروں کو ٹرین سے اتار لیا اور ڈیڑھ گھنٹے کی جانچ پڑتا ل کے بعد تبدیلی مذہب کی شکایت غلط نکلنے پر سبھی کو چھوڑ دیا تھا اس کے بعد وہ سبھی...

ہمت:حراست سے ملزم کو بھگا لے گئے بدمعاش!

راجدھانی دہلی میں بد معاشوں کہ اتنی ہمت بڑھ گئی ہے کہ بد معاش جیل سے اسپتال میں علاج کروانے پہونچے اپنے ساتھی کو پولس کی آنکھوں میں مرچ جھونک کر آنکھوںمیں جھونک دن دہاڈے چھڑا لے گئے جی ٹی وی اسپتال کیمپس میں تقریباً آٹھ بد معاش پولس سے بھڑ گئے اور فائرنگ کرتے ہوئے دولکھ کے انعامی بدمعاش کلدیپ مان عرف فوجا (29)سال کو لے گئے مڈ بھیڑ میں ایک بدمعاش روی ڈھیر ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ، ہریانہ کہ مشہور گلو کارہ ہرشتہ دہائیہ قتل کانڈ میں شامل جتیندر عرف یوگی گینگ کے بدمعاش کلدیپ کو پولس نے گروگرام سے گرفتار کیا تھا ۔دہلی پولس کی تیسری بٹالین کے پانچ جوان کلدیپ کو منڈولی جیل سے لائے تھے اسپتال کمپلیکس میں ساڑھے بارہ بجے اسکارپیو میں سوار بد معاشوں نے پولس کانسٹبلوں کی آنکھ میں مرچ جھونکی اور کلدیپ کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کی پولس نے بھی جوابی کاروائی کی اس میں روی ماراگیا۔اور مکیش زخمی ہوگیا فائرنگ سے مچھی افرا تفری کے درمیان باقی بد معاش کلدیپ کو لیکر پیدل ہی اسپتال سے باہر چلے گئے وہاں بد معاشوں نے ایک نوجوان سے بائیک لوٹی اور بیٹھ کر فرار ہوگئے دہلی کے نریلا کے باشندے کلدیپ نے دہلی یونیورسٹی کے ...

کیاکیجریوال مودی کا متبادل بن سکتے ہیں؟

دہلی کی عآپ پارٹی کی سرکار میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیانے جمعرات کو اخباری کانفرنس میں کہا کہ دہلی کے اختیارات کے معاملے میں مرکزی سرکار نے جو بل پاس کیا ہے ، یہ مودی اور آج کی عدم سلامتی کو ظاہر کرتا ہے پورے دیش میں کیجریوال ماڈل کی دھوم ہورہی ہے اروند کیجریوال کو لوگ مودی ے متبادل کی شکل میں دیکھنے لگے ہیں ، اس سے گھبرا کر کیجریوال کے اچھے کام کرنے سے روکنے کیلئے یہ بل لایا گیا ہے اگر کوئی اچھا کام کر رہا ہے تو اس کے سامنے اور بہتر کام کر کے لمبی لکیر کھینچی چاہئے نہ کہ اس کی لکیر کو مٹانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے منیش سسودیا نے مزید کہا کہ پچھلے چھ سال میں دہلی میں بہت اچھے کام ہوئے ہیں ،دہلی کے اسپتال بہت اچھے ہوگئے ہیں ہر علاقے میں محلہ کلینک بن گئے ہیں لوگوں کو 24گھنٹے 200یونٹ بجلی مفت مل رہی ہے دہلی کے شہری مفت میں پانی لے رہے ہیں پورے دیش میں کیجریوال ماڈل کی خوب تذکرہ ہورہاہے اور اب پورے دیش میں کیجریوال ماڈل کی ڈیمانڈ ہونے لگی ہے اور جب مودی اور بھاجپا کیجریوال کے ماڈل آف گورننس سے مقابلہ نہیں کر پارہے تو ان میں سامنے ایک ہی راستہ بچا ہے کہ کیجریوال کو کام کرنے سے روکو کیجر...