درج 193 معاملے ،سزا صرف 2 کو !
ای ڈی کے ذریعے ممبران پارلیمنٹ ،ممبران اسمبلی سمیت لیڈروں کیخلاف درج معاملوں میں قصورواری کی شرح بے حد کم ہے ۔یہ جانکاری مرکزی سرکار نے پارلیمنٹ میں دی ہے۔مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری نے بدھوار کو پارلیمنٹ میں بتایا کہ پچھلے دس سال میں ای ڈی نے سیاسی افراد کیخلاف 193 کیس درج کئے جن میں صرف 2 میں ہی قصوروار ثابت ہوئے۔اس میعاد میں کسی بھی معاملے میں ملزم کو قصوروار نہیں ٹھہرایاگیا ۔ماسکوادی ایم پی ایم رحیم نے راجیہ سبھا میں پوچھا تھا کہ ای ڈی نے دس سال میں کتنے لیڈروں پر کیس درج کئے؟ کیا اپوزیشن لیڈروں پر بڑی کاروائی ہوئی ہے ۔کتنوں کو سزا ہوئی ہے اور کتنے بے قصور ہوئے ؟ انہوں نے جانکاری ریاستی اور سالانہ کے مطابق مانگی تھی حالانکہ وزیر نے کہا کہ سرکار ایسا کوئی ڈیٹا نہیں رکھتی ۔2016-17 میں دوسرے 2019-20 میں جن دو معاملوں میں قصورواری ثابت ہوئی ان میں 2016-17 میں اور دوسری 2019-20 میں ہوئی ۔سرکار نے کہا ہے کہ ای ڈی جانچ صرف بھروسہ مند حقائق اور کاغذات کی بنیاد پر کرتی ہے ۔ای ڈی کی سبھی کاروائی جوڈیشیل جائزہ کے لئے کھلی رہتی ہے ۔قصوروار قرار دونوں لیڈر جھارکھنڈ کے سابق وزیر ہری نارائن رائے...