اورنگ زیب کا اشو غیر ضروری ہے!
پچھلے کچھ دنوں سے اورنگ زیب کی قبر کا اشو سیاسی طور سے چھایا ہوا ہے ۔اس پر سیاسی پارٹیاں خوب بیان بازی کر رہی تھیں ۔ایک دوسرے الزام لگا رہی ہیں ۔بی جے پی لیڈر بھی اس اشو کو مسلسل ہوا دیں رہے ہیں ۔لیکن بی جے پی کے آئیڈیا لوجی انجمن آر ایس ایس نے متاوزن رویہ اپنایا ہے اس نے کہا کے اب سنگھ کے سابق منتظم سریش میانی جوشی کہتے ہیں کے اورنگ زیب کی قبر کا اشو غیر ضروری ہے اور اورنگ زیب کی موت یہاں ہوئی تو قبر بھی یہیں بنے گی ۔جسے عقیدت ہے وہ وہاں جائے گے ۔جوشی کا کہنا تھا چھتر پتی شواجی مہاراج نے افضل خاں کی قبر بنواکر ایک مثال قائم کی تھی۔یہ بھارت کی فراگ دلی اور کثیر تہذیب کی علامت ہے ۔اس سے پہلے سنگھ کی آل انڈیا نمائندہ سبھا سے پہلے سنگھ کی نشریات کمیٹی کے چیف سونیل ابیکر نے کہا تھا کے اورنگ زیب اشو بے جواز ہے پھر سنگھ کے معاون منتظم دتاترے ہوسبولے نے کہا کی بھارت کے جو لوگ مخالفت کر ہے ہیں ان کو آئیکون بننا چاہئے۔جو ہماری تہذیب کی بات کریگا اس کو ہم لوگ سر پر بٹھائے گے ۔دراصل سنگھ پچھلے کچھ عرصہ سے مسلم مسائل پر کام کر رہا ہے ،جس کا مقصد ہے سماج میں ٹکراﺅ نہ ہو اور اختلاف کے جو نکتہ ہیں ان...