یوٹیوبروں کو کنٹرول کرنے کی منشا!
مرکزی سرکارنشریاتی سروس (ریگولیشن)بل 2024 میں ےوٹیوبروں اور سوشل میڈیا کے نیوز اینکروں کو ڈیجیٹل نیوز براڈکاسٹ کی کٹیگری میں لانے کی کوشش کر رہی ہے ۔یہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاری تھی دراصل حال ہی میں عام چناﺅ میں دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا کے نیوز اور نشریاتی معاملوں میں رپوٹنگ ، بحث اور تجزیہ کرنے والے ذاتی یوٹیوب کی مقبولیت میں اذافہ ہو گیا ۔نیوز اینکر دھرو راٹھی ،رویش کمار اور 4 پی ایم نیوز ابھسار شرما ، آکاش بنرجی جیسے ےوٹیوبروں نے عام لوگوں کو متاثر کرنے والی سرکاری پالیسیوں کے بارے میں ایم ترین سوال اٹھانے والے ویڈیو سے کافی مقبولیت حاصل کی اور حال ہی میں دھرو راٹھی کے ویڈیو ،کیا بھارت تانہ شاہ بن رہا ہے؟ کو فروری کے آخر میں اپ لوڈ کئے جانے کے بعد سے 24 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے قابل ذکر ہے کے ان ویڈیوں کو کئی ملین ویوز ملے جو اکثر ٹی وی چینلوں کے کل ویوز سے بھی زیادہ ہیں ۔یوٹیوبر کی اتنی بڑھتی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے کی ٹی وی چینلوں کا گھٹتا بھروسہ کیوں کے موجودہ ٹی وی چینل آﺅٹ لیٹ میں سرکار کے طئیں چاپلوسی بھرے اپنے نظریہ کو بار بار دکھایا اور اس کی قصیدہ کھانی کی جس سے...