راجیہ سبھا و لوک سبھا میں بدلتا پارٹی حساب کتاب
ضمنی چناؤ کے سبب دونوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارٹیوں کی پوزیشن بدلتی رہتی ہے۔ پہلے بات کرتے ہیں لوک سبھا کی۔ اس میں پارٹی وائز حساب کتاب مسلسل بدل رہا ہے۔ کرناٹک کے بھاجپا نیتا یدی یرپا اور بی شراملو کے علاوہ جے ڈی ایس کے سی ایس پتا راجو کے استعفیٰ منظور ہوجانے کے بعد بھاجپا کو موجودہ تعداد 272 پہنچ گئی ہے۔ دراصل کیرانا سمیت4 لوک سبھا سیٹوں پر چناؤ ہورہا ہے اس کے بعد کرناٹک کی 3 لوک سبھا سیٹوں کو ملا کر کل 7 سیٹیں خالی رہیں گی۔ اس لحاظ سے ایوان کے موجودہ نمبری طاقت میں بھاجپا کی پوزیشن تھوڑی سی مشکل والی بنی رہے گی لیکن اپوزیشن اخلاقی طور سے دباؤ کے لئے اپنے بڑی نمبروں کی طاقت کو بنیاد بنانے کی کوشش ضرور کرے گی۔ اس ضمنی چناؤ کی ہار کے باوجود بھاجپا کی رہنمائی میں این ڈی اے کی طاقت حریف پارٹیوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ اس کے پاس 306 کے آس پاس سیٹیں ہیں جبکہ کانگریس کے ساتھ کھڑی پارٹیوں کے علاوہ غیر جانبدار مانی جارہی انا ڈی ایم کے ، ٹی آرا یس، بی جے ڈی اور سیاسی پارٹیوں کو بھی ملا لیں تو لوک سبھا میں اس کی تعداد 230 کے آس پاس ہے۔ بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنی بنیادی تع...