اشاعتیں

اپریل 18, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ویکسین اور کورونا ٹیسٹ ایک ہی جگہ !

دہلی میں لاک ڈاو¿ن کے دوران ویکسی نیشن اور ٹسٹنگ کیلئے لوگوں کو چھوٹ دی گئی ہے لیکن ڈسپنسریوں میں ان دنوں کاموں کیلئے جانے والے لوگ کافی پریشان ہیں ڈرے ہوئے ہیں ساو¿تھ ویسٹ ایرئیا کی ڈسپنسریوں میں ایک ہی جگہ پر ٹسٹنگ اور ویسکی نیشن کیلئے لائنیں لگ رہی ہیں بھڑ اتنی ہے سماجی دوری بنائے رکھنامشکل ہورہا ہے یہاں ٹسٹنگ لائن میں لگے بہت سے مریج کھانستے اور چھینکتے دیکھے گئے اتنی تیز گرمی میں پسینے کے سبب لوگ ماسک ابھی نیچے کر لیتے ہیں تاکہ کھل کر سانس لے سکیں ایسے میں لوگوں کو ڈر ہے کہ وہ آئے تو ویکسین کیلئے ہیں لیکن کہیں انہیں کورونا نہ ہوجائے یہی حال پالم، منگلا پوری دونوں ڈسپنسریوں کا ہے یہاں صبح سے ہی قطاریں لگ جاتی ہیں اور کئی گھنٹے میں ٹسٹنگ یا ویکسین لگنے کا نمبر آتا ہے اس وقت بھیڑ کم رہے اس کیلئے سرکار کو قدم اٹھانے چاہئے سرکار کو پہلے کی طرح ٹسٹنگ کیمپ لگانے چاہئے تاکہ لوگوں کو اپنے گھروں کے پاس ہی ٹسٹنگ کی سہولت ملے اور بھیڑ نہ لگانی پڑے اگر ڈسپنسریوں میں ہی ٹسٹنگ اور ویکسی نیشن کرنی ہے تو دونوں کے وقت الگ الگ کردینے چاہئے ویکسی نیشن کےلئے آنے والے لوگ ٹسٹ کرانے والے مریضوں سے نہ

غریب کے پیٹ پر ہی بار بار لات ماری جاتی ہے!

پچھلی بار لاک ڈاو¿ن مارکیٹ اسوشیشن کی طرف سے کھانا تقسیم کیا گیا تھا روزآنہ صبح شام کھانا بنتا تھا اور پھر لوگوں میں تقسیم کیا جاتا تھا لیکن اس بار کے لاک ڈاو¿ن میں نہیں ملا ابھی تک اس کی کوئی خبرنہیں ہے مارکیٹ کے دکانداروں کی حالت اس مرتبہ مالی طور پر خراب ہے یہ رام چوک مارکیٹ میں دیئے اور پھول بیچ رہی ایک خاتون پونم کا کہنا ہے کہ وہ پھول مالا بیچ کر گھر کا گزر بسر کر تی ہے پتی پہلے بیل داری کا کام کرتے تھے لیکن اب وہ بیمار ہیں گھر میں بچے ہیں میرے علاوہ کوئی کمانے والا نہیں ہے پھر سے لاک ڈاو¿ن لگنے کی وجہ سے کافی دقت آرہی ہے یہ پتہ نہیں کب تک چلے گا پہلے دو دن کا لگایا گیا تھا اب ایک ہفتے کا اور لگا دیا گیا ہے کرائے کے مکان کا پیسہ کہاں سے لائیں کھانے پینے کا انتظام کیسے کریں گے۔ ایک ایسے ہی دھاڑی مزدوری کرنے والے سریندر جو پالم میں رہتے ہیں بتایا کہ دہلی میں کورونا کا انفیکشن بڑھ گیا ہے ایک بار پھر لاک ڈاو¿ن لگ گیا ہے امید ہے کہ سرکار دھاڑی مزدوروںکے بارے میں کچھ سوچا ہوگا اس کی وجہ سے کام پر اثر پڑے گا کمائی کم ہوگی کیا کرسکتے ہیں ؟ ہر بار غریب کے پیٹ پر لات پڑتی ہے پچھلی بار ل

اقتصادی مفاد انسانی زندگی سے بالاتر نہیں ہوسکتے!

ہائی کورٹ نے کووڈ 19-مریضوں کے لئے راجدھانی میں آکسیجن کی کمی کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اس کا کہنا ہے کہ اقتصادی مفاد ، انسانی زندگی سے اوپر نہیں ہوسکتے صنعتیں تو انتظار کر سکتی ہیں لیکن مریض نہیں کورونا مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کیلئے فولاد و پیٹرولیم پیداوار میں کچھ کمی کی تجویز پیش کی ہے جسٹس ویپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پلی کی بنچ کے سامنے سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے بتایا کہ فی الحال دہلی میں آکسیجن کی سپلائی میںکوئی کمی نہیں ہے کچھ صنعتوں کو چھوڑ کر آکسیجن کے دیگر طرح کے صنعتی استعمال پر روک لگا دی گئی ہے اس سے پہلے عدالت نے کہا تھا کہ صنعتیں بغیر آکسیجن کے رک سکتی ہیں لیکن کورونا مریض نہیں عدالت نے مرکزی حکومت سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر لاک ڈاو¿ن جاری رہتا ہے تو سب کچھ رک جانا چاہئے اس لئے ایسی حالت میں فولاد پیڑول اور ڈیزل کی کیا ضرورت ہوگی ؟عدالت نے یہ بھی پوچھا تھا کہ آکسیجن کے صنعتوں میں استعمال پر پابندی لگانے کیلئے 22اپریل تک کا کیوں انتظار کیا جارہا ہے ؟عدالت نے کہا کہ کمی اب ہے اور اس لئے آکسیجن پیدوار میں ایک لابی کہتی ہے کہ صنعتی پیدوار میں کٹوتی کرتے ہیں تو آکسیجن

گوداموں سے آتی رہی شراب پھر بھی کم پڑ گئی!

تصویر
لاک ڈاو¿ن کا حکم آتے ہی پوری دہلی میں لوگ شراب خریدنے کیلئے لوگ ٹھیکوں پر جمع ہوگئے کہ بھیڑ اتنی تھی کہ سماجی دوری کے قواعد کی دھجیاں اڑ گئیں۔ ایک ایک شخص نے بوتلوں کی کئی پیٹیاں خرید ڈالیں حالانکہ پوری دہلی میں ایک دن میں کتنی شراب بکی ہے اس کی تفصیل نہیں ملی لیکن محکمہ ایکسائز کے مطابق ضروت سے کئی گنا زیادہ شراب بکی گریٹر کیلاش میں تو دو بجے ہی شراب کی دوکانوں پر اتنی بھیڑ جمع ہوگئی کی ٹھیکوں کو بند کرنا پڑا مالویا نگر میں اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے دکانیں بند کر دیں گئیں ایسا ہی حال کال کا جی میں ہو جہاں بھیڑ کی وجہ سے پولس کو کنٹرول کرنا پڑا لکچھمی نگر میٹرو اسٹیشن کے پاس بھی پولس کو بھیڑ کو قابو کرنے میں کافی مشقت کرنی پڑی ایسے ہی خان مارکیٹ اور درگا پوری چوک وغیرہ علاقوں میں شراب خریدنے والوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر جام لگ گیا لوگ بغیر ایم آر پی پوچھے ہی شراب خرید رہے تھے ایسے ہی روہنی سیکٹر 20میں دوپہر دو بجے کافی لوگ لائن میں کھڑے نظر آئے اور جلد بازی میں شراب لینے کے چکر میںلوگ سماجی دوری بھول گئے اور شراب کا اسٹاک ختم نہ ہوجائے بنالائن کاو¿نٹر پر

پیغمبر کی شان میں گستاخی پر پاکستان میں تشدد!

فرانس نے اپنے پندرہ ڈپلو میٹ کو پاکستان سے واپس بلا لیا ہے پیغمرمحمد کے خیالی کارٹون کے اشاعت کو لیکر ہوئے تشدد ے بعد فرانس نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔پاکستان میں پچھلے ہفتے بھر سے پر تشدد جھڑپیں جاری ہیں اس کے پیچھے ایک ممنوعہ تنظیم بھی شامل ہے ۔ ان لوگوں کی مانگ ہے کہ فرانس کے سفارت خانوں کو پاکستان سے باہر کیا جانا چاہئے تشدد کے درمیان فرانس نے اپنے سفارت کاروںکو اسلامی ملک پاکستان سے واپس بلا لیا ہے ۔ اس تشدد میں شامل تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پابندی لگا دی گئی ہے اس تشدد میں دو پولس والوں کی موت ہونے کی اطلاعات ہیں پاکستان میں تشدد کے چلتے اب تک 15سفارت کار ملک چھوڑ چکے ہیں ۔ فرانسیسی اخبار لیہ فنگارو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانسیسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو صلاح دی ہے کہ وہ اور دیش کی کمپنیاں عرضی طور پر دیش سے چلی جائیں ۔فرانس کی طرف سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلائے جانے سے صاف ہے کہ یوروپی ملک اور پاکستان کے درمیان تعلقات کمزور پڑ گئے ہیں فرانس کی ایمونیل میکرو سرکار کی طرف میگزین شارلی ہیدو میں شائع پیغبر حضرت کے کارٹون کے بارے میں

ویکسین کی لاکھوں ڈوز برباد !

ایک طرف جب دیش میں کووڈ 19کے سبب روزانہ 15سو سے زیادہ لوگوں کی جان جانے لگی ہے وہیں کئی ریاستوں سے کورونا ویکسین کی کمی کی شکایتین سننے کو مل رہی ہیں ، اس وقت یہ چونکانے والا انکشام ہوا ہے کہ 11اپریل تک دیش میںٹیکے کی 44.5لاکھ سے زیادہ ڈوز بربا د ہوگئی ہیں دیش میں 16جنوری سے ویکسی نیشن مہم شروع ہونے کے بعد سے 11اپریل تک یہ ڈوز برباد ہوئی ہے ٹیکے کی بربادی میں سب سے آگے تامل ناڈو ہے حکومت نے یہ معلومات آر ٹی آئی رضا کار اور فری لانس جنرلسٹ وی ویک پانڈے کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دی گئی سرکار کی طرف سے دستیاب اعداد شمار کے مطابق 11اپریل تک ریاستوں کو ٹیکے کی قریب 10.34کروڑ ڈوز جاری کی گئی جس میں 44.78لاکھ سے زیادہ ڈوزمختلف وجوہا ت کے سبب بے کا ر ہوگئیں سب سے زیادہ ڈوز 12فیصدی تامل ناڈو میں برباد ہوئی اس کے بعد ہریانہ میں 9.74فیصد، پنجاب میں8.12فیصد ،منی پور میں 8.8فیصد ، تلنگانہ میں 7.55فیصد ڈوز ضائع گئیں وہیں کیرل، بنگال ہماچل ، میزورم، گوا ،انڈمان نکو بار اورلکچھدیپ جیسی ریاستیں اور مرکزی حکمراں ریاستیں ہیں۔جہاں ویکسین کی ڈوز نہ کے برابر برباد ہوئی قابل ذکر ہے کہ دیش میں ک

نیرو مودی کی حوالگی کا راستہ صاف ہوا !

بھارت میں پنجاب نیشنل بینک سے 13ہزار کروڑ روپئے کا چونا لگانے والے ہیرا تاجر نیرو مودی کی حوالگی کی برطانیہ کے وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اجازت دے دی ہے اسے حکومت کی ہند کی کوششوں کی کامیابی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے سی بی آئی کی عرضی پر برطانوی عدالت نے نیرو مودی کی حوالگی کا حکم دیا جس کے بعد پٹیل نے برطانوی سرکار کی طرف اسے بھارت بھیجنے کی ہری جھنڈی دے دی ہے ۔ بھارت میں سی بی آئی نے 31جنوری 2018کو نیرو ،میوہل چوکسی اور پنجاب نیشنل بینک کے گھوٹالے میں ملوث حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا لیکن جانچ ایجنسی کی قدم کے بھنگ لگتے ہی نیرو اور میہل چوکسی دیش سے فرار ہوگئے اس کے بعد یہ گھوٹالہ فرضی لیٹر اورانڈر ٹیکنگ جاری کرنے کو لیکر ہوا تھا اسکی بنیاد پر نیرو اور میہل کو بینکوں سے بے روک ٹوک نقد رقم مل جاتی تھی جسے بعد میں واپس نہیں کرتے تھے اسی کے چلتے 13ہزار کروڑ کا گھوٹالہ ہوا تھا برطانوی کورٹ نے ہندوستانی جیلوں اور نیرو کے ذہنی بیماری کو لیکر ہیراتاجر کو لیکر ساری دلیلوں کو خارج کر دیا تھا ۔ اور اسی فیصلے کی بنیا د پر برطانیہ کے وزیر داخلہ کی حوالگی کے اجازت نامہ پر دستخط کئے ہیں لیکن نیرو

کندھا دینے والے چار لوگ بھی نہیں ملے!

گورکھپور شہر میں والد کی موت کے بعد ٹیچر بیٹے نے بھی کورونا سے دم توڑ دیا لاش اسپتال سے گھر پہونچی تو خوف میں پڑوسیوں نے دروازے بند کرلئے کسی نے جھانکا تک بھی نہیں ٹیچر کے بھائی بھیتجے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ایک بھائی کی حالت نازک ہے کندھہ دینے والے چار لوگ بھی نہیں ملے جس وجہ سے انتم سنسکار کرنے کا سنکٹ کھڑا ہوگیا ایسے میں کورن ٹائن میں رہنے والے دوسرے محلے کے ایک شخص کو جانکاری ملی اس نے فون کرکے انتظامیہ خبر کردی لیکن کئی گھنٹے بعد مردہ لے جانے والی گاڑی پہونچی پتا کو اگنی دینے والے کورونا متاثر بھائی نے راپتی ندی کنارے پر سکچھک کا بھی انتم سنسکار کیا اس واقعے نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رھ دیا یہ واقعہ گورکھپور شہر کے رام جانکی نگر کا ہے 12اپریل کو کالونی میں رہنے والے ریٹائرڈ کرم چاری کے گھر موت نے دستک دی اور وہ چل بسے خاندان کے قریبی کے مطابق ان کی رپورٹ نگیٹیو تھی لیکن اثرات کورونا کے تھے ایسے میں ٹیچر بیٹے نے اپنی اور دونوں بھائیوں اور بچوں کو 11اپریل کو ڈی آر ڈی میڈیکل کالج میں جانچ کرائی جن کی رپورٹ پتا کے موت کے ایک بعد پاجیٹیو آئی جمعرات کی دیر رات اس ٹیچر کی حالت بگڑ گ

پرواسی مزدوروں کی دہلی سے روانگی شروع!

پرواسی مزدور دہلی میں تیزی سے پھیل رہا کورنا انفیکشن مسلسل خطرناک حالات پیدا کررہا ہے اور جس وجہ سے کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد سے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ پھل ہوچکے ہیں۔ کورونا کے نازک مریض کو لیکر رشتے دار اسپتال در اسپتال گھوم رہے ہیں تاکہ انھیں آئی سی یو میں بیڈ مل جائے لیکن ایپ اور اسپتال میں آئی سی یو بیڈ نہ ہونے کے سبب اسپتال مریض کو بھرتی کرنے کے بجائے کسی اور اسپتال میں مریض کو لے جانے کی صلاح دے رہے ہیں جی ٹی بی اور ایل این جے پی اسپتال سمیت دہلی کے کئی اسپتالوں میں مریضوں کی بھرتی نہ کرنے پر وہ برآمدے اور اسپتال کمپلیس میں بیٹھنے کی باتیں سننے کو مل رہی ہیں دہلی میں مکمل لاک ڈاو¿ن ہونے کے ساتھ ہی پرواسی مزدوروں کی دہلی سے گھروں کو روانگی شروع ہوگئی ہے پہلے ہی دن وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپیل بے اثر ہوتی دکھائی دی انہوںنے ان مزدوروں کو دہلی نہ چھوڑ کر جانے کی اپیل کی انہوںنے سمجھایا کہ چھوٹا سا لاک ڈاو¿ن ہے امید ہے کہ اسے آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیجریوال نے دہلی سے باہر کے مزدوروں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا لاک ڈاو¿ن لگانے کا فیصلہ اس وقت لینا پڑا جب میرے پاس

امریکہ میں فائرنگ میں 4 شکھوں کی جان گئی !

امریکہ کی ریاست انڈیانہ میں فیڈیکس کمپنی کے کمپلیکن میں فائرنگ کے واقعہ میں سکھ فرقہ کے چار افراد کی جان چلی گئی اور دیگر تین لوگ بھی مارے گئے ۔اور کئی زخمی ہوئے بندوقچی حملہ آور کی پہچان انڈیانہ کے انیس سالہ نوجوان برنڈن اکارہول کی شکل میں کی گئی ہے ۔اس نے انڈیانہ پولیس میں فیڈیکش کمپنی کے کمپلیکس میں گولی چلانے کے بعد مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی اس واردات پر متاثرہ کنبوں نے غصہ اور خوف وتشویش جتائی ہے ۔ڈلیوری سروس دینے والی کمپنی کے ایک کمپلیکس میں کام کرنے والے 90 فیصد سے زیادہ ملازم ہندوستانی نزاد ہیں اور وہ امریکی شہری بتائے جاتے ہیں جن میں زیادہ تر شکھ ہیں سکھ فرقہ کے لیڈر گوندر سنگھ خالصہ نے فیڈ ایکٹ کمپلیکس کے ملازمین کے رشتہ داروں سے ملاقات کر کہا یہ واردات بے حد تکلیف دہ ہے اور پورا سکھ فرقہ اس واردات سے دکھی ہے ۔ان میں تین عورتیں شامل ہیں آئی این پی ڈی نے کہا کہ کمپنی کے دفتر میں فائرنگ کے واقعہ کے اسباب کا پتہ لگایا جائے گا کہ سکھ فرقہ کو ایک دوسرے شخص ہرپریت سنگھ گل کو آنکھ کے پاس گولی لگی اور وہ بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے بتایا جاتا ہے کہ واردات کی جگہ پر پولیس کے آنے

لالو کو ہائی کورٹ نے دی ضمانت !

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کروڑوں روپے کے چارہ گھوٹالے سے وابسطہ دنکا خزانہ معاملے میں سنیچر کو آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو ضمانت دے دی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ان کے جیل سے رہا ہونے کا راستہ صاف ہوگیا چارہ گھوٹالے کے کیس میں لالو 23 جولائی سے باہر آنے کیلئے ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے کا بانڈ نچلی عدالت میں بھرنا ہوگا ۔حالانکہ عدالت نے انہیں ضمانت میعاد کے دوران بغیر اجازت دیش سے باہر جانے پر روک لگا دی ہے ۔اپنا پتہ موبائل نمبر نہ بدلنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔چارہ گھوٹالے مین سزا یافتہ لالو یادو کی ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی کی دلیلیں خارج کردیں کہ لالو ابھی نئی دہلی میں ایمس میں جودیشیل حراست میں داخل ہیں ۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ضمانت سے متعلق کاروائی پوری ہونے پر ان کو پیر کو رہا ہو جانے کا امکان ہے ۔انہیں چارہ گھوٹالے کے دیگر تین معاملوں میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے ۔رانچی کورٹ نے انہیں آدھی سزا پوری کرنے کے بعد ضمانت دی ہے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو لالو پرساد یادو کو ضمانت ملنے اور رہائی کی کاروائی پوری ہوگئی لیکن چونکہ ان کا علاج دہلی کے ایمس میں چل رہا ہے اس لئے ایسے میں

ووٹر کی جان سے زیادہ ضروری ریلی ، روڈ شو!

اتوار کو مغربی بنگال کے چناو¿ ماحول میں ایک نیا رنگ مل گیا ۔کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان کانگریس نیتا راہل گاندھی نے بنگال میں باقی مرحلوں کے چناو¿ کیلئے کمپین نہ کرنے کافیصلہ کیاہے اور انہوںنے ریاست میں ہونے والی باقی ریلیوں کو منسوخ کر دیاہے راہل نے اتوار کو ٹوئیٹ کیا، کووڈ کی حالت کو دیکھتے ہوئے اپنی سبھی ریلیوں کو ملتوی کررہا ہوں اور سبھی لیڈروںکو صلاح دوں گا کہ موجودہ حالات میں بڑی ریلیوں کے نتیجوں پر گہرائی سے غور کریں سوچنا چاہیے کہ ان ریلیوں سے جنتا کا دیش کو کتنا خطرہ ہے وہیں دوسرے کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے بھی کہا پی ایم کو دہلی میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تال میل کرکے کورونا سے نمٹنا چاہیے ۔راہل گاندھی نے ایک دوسرے ٹوئیٹ کے ذریعے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا جس میں انہوں نے حوالہ دیا کہ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ان کی ریلی میں بنگال میں اتنی بھیڑ ہے جہاں تک نظرجارہی ہے وہیں لوگ دکھائی دے رہے ہیں ان کی تقریر کا یہ ویڈیو بھی شوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ا س سلسلے میں راہل نے لکھا کہ بیماروں متوفیوں کی بھی اتنی بھیڑ پہلی بار دیکھی گئی ہے سینئر کانگر

کورونا کا ڈر دکھانے کی جگہ مسئلہ حل کرے سرکار!

کسان لیڈروں نے سرکار کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ دھرنے کی جگہ سے نہیں ہٹیں گے ان کا کہنا ہے کہ یہاں اب احتجاجی کسانوں کا ایک گاو¿ں بس گیا ہے کورونا کا ڈر دکھا کر آندولن ختم کرانے کی سرکار کی کوشش بیکار جائے گی اس سے بہتر ہے کورونا کی روک تھا م کے انتظام یہاں بھی کئے جائیں کسانوں نے اس کی تعمیل بھی کرنا شروع کردی ہے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے صاف الفاظ میں کہا کہ کسان اپنی مانگیں پوری ہوئے بغیر کسی بھی قیمت پر یہاں سے نہیں ہٹیں گے ہم کہاں جائیں گے یہیں رہیں گے یہ ہمارا گاو¿ں ہے کوئی بھی سرکار گاو¿ں کے لوگوں کو بھگا نہیں سکتی جوائنٹ کسان مورچہ ، غازی پور کے نیتا جگتار سنگھ باجو نے کہا کسان آندولن ایک گاو¿ں کی شکل لے چکا ہے سرکار آندولن کو ختم کرنے کی کوئی سازش رچتی ہے تو اسے سنگین نتیجہ بھگتنے پڑیں گے کسان اسٹیج سے کہا کہ اب یہ ہمارا گاو¿ں بن گیا ہے کورونا قواعد کی تعمیل کرتے ہوئے یہ آندولن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آندولن کہ جگہ میں کوئی تشد د آمیز واقعہ ہوتا ہے تو اس کیلئے سیدھے طور سے سرکار ذمہ دار ہوگی واردات کی جگہ میں کسانوں کو ہٹانے کا موضوع ہمیشہ سے ہی اہم رہا ہے لیک

150لاکھ کروڑ خرچ 20سال بعد افغانستان سے نکلے گا امریکہ !

امریکہ کی فوجیں 20سال بعد اور بے حد طویل اور مہنگی جنگ کے بعد افغانستان سے اپنے وطن لوٹے گی 9-11حملے کی 20برسی یعنی 11ستمبر تک امریکی فوج یہاں سے چلے جائیں گے پہلے یہ میعاد یکم مئی طے تھی لیکن ڈھای ہزار سے زیادہ فوجیوں کی واپسی کو دیکھتے ہوئے میعاد بڑھا دی گئی ۔ القاعدہ 9-11حملے بعد سال 2001میں امریکہ نے افغانستان میں فوج اتاری تھی اس جنگ میں امریکہ نے 24سو فوجیوں کو کھویا ہے اور جنگ پر امریکہ نے دو ٹریلین ڈالر یعنی 150لاکھ کروڑ روپئے خر چ کئے مئی 2011میں امریکہ نے اسامہ بن لادین کو مار گرایا لیکن نہ تو طالبان کو ختم کر پایا اور نہ ہی افغانستان میں امن قائم کر پایا جو بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ لمبی بحث اور کئی رپبلیکن ممبروں کے مخالفت کے باوجود صدر جو بائیڈن نے یہ فیصلہ لیا ہے حالانکہ اس فیصلے کے بعد یہ بحث امریکہ میں شروع ہوگئی ہے کہ امریکہ کہ افغانستان سے واپسی کے بعد اس علاقے میں پھر سے جنگ کے حالات نہ پیدا ہوجائیں لیکن سب سے زیادہ نقصان افغانیوں کا ہوا ہے ان کے ساٹھ ہزار سے زیادہ سیکورٹی ملازمین مارے گئے ہیں اور اس سے زیادہ تعدا د میں شہریوں کی جان گئی تو یہ سوا

ہم چناو ¿ نہیں چاہتے تھے ،جوڈیشری و چناو ¿ کمیشن نے نہیں سنی!

راجستھان نے تین اسمبلی سیٹوں اہاڑہ وغیرہ ضمنی چناو¿ کیلئے سنیچر کوو وٹ ڈالے گئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعہ کو جو ڈیشری اور چناو¿ کمیشن پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف تو ہم کووڈ پروٹوکال فالو کرنے کیلئے کہتے ہیں اور دوسری طرف چناو¿ میں لاکھوں لوگ کی بھیڑ کی ریلیاں اور روڈ شو ہوتے رہتے ہیں ایسا سب بہار چناو¿ سے ہوتا آرہاہے سیاست داں چاہتے تو ورچول ریلی جیسے متبادل کا استعمال کر بھیڑ جمع ہونے سے روک سکتے تھے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جو ڈیشری اور چناو¿ کمشین اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے ۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے ریاستوں کی مخالفت کے باوجود پنچایت ، بلدیاتی اداروں و ریاستی اسمبلی چناو¿ کروانے کے احکامات دیئے چناو¿ کمیشن چاہتا تو ہنگامی حالات میں چناو¿ آگے بڑھا سکتا تھا ۔ کووڈ 19کی خوفناک صورتحال میں ایمرجنسی مانا جاسکتا تھا نیتاو¿ں نے جم کر کووڈ 19کی پرواہ کئے بغیر چناو¿ کمپین کی اور روڈ شو کئے گہلوت کا کہنا تھا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ٹھیک ہی کہا کہ کورونا انفیکشن پھیلنے کیلئے ہم سیاست داں بھی کچھ حد تک قصور وار ہیں اب کورونا کا نیا روپ سامنے آیا ہے

کرفیو تبھی اثر دار ہوگا جب سختی سے لاگو ہو !

دہلی والوں کو اب کووڈ سختی سے گھروں میں گزارنا ہوگا کورونا کی رفتار روکنے کیلئے چین توڑنے کیلئے دہلی سرکار نے وی کینڈ کرفیو کا اعلان کردیا ہے جسے اکسپرٹ پوزجیٹو قدم بتا رہے ہیں مگر بہت سوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وی کینڈ کے بجائے وی ڈیز میں کرفیو زیادہ گاری ثابت ہوسکتا ہے ۔ روزانہ تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے وی کینڈ کرفیو اس اسپیڈ کو کچھ کم کرنے کا حل مانا جارہا ہے اسی طرح مختلف حکومتوں نے رات کے کرفیو کا بھی سہارہ لیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی چین کو بریک لگانے کیلئے لاک ڈاو¿ن بہت ضروری ہے معیشت کو دیکھتے ہوئے شروعات کے وی کینڈ ایک طرح سے صحیح ہے اسے آگے بڑھایا جاسکتا ہے حالانکہ وی کینڈ کرفیو سے وائرس کا پھیلنا تبھی کم ہوگا جب اسے سختی سے لاگو کیا جائے انڈین میڈیکل اسوشیشن کے سابق صدر ڈاکٹر کے کے اگروال کہتے ہیں وی کینڈ کے بجائے اس وقت پانچ دن کے کرفیو کی ضرورت ہے لاک ڈاو¿ن کا مطلب ہوتا ہے مسی گین یعنی اس سے کم کرنا بچاو¿ کی اسٹیج نکل چکی ہے دو دن لاک ڈاو¿ن میں لوگ گھرمیں بیٹھیں گو ان کے اثرات کچھ سامنے آئیں گے ابھی ایسے مریض باہر نکل رہے ہیں اور سب

نرجنی کے بعدآنند اکھاڑے نے بھی کمبھ ختم کر دیا

جھارکھنڈ کے ہریدوار میں جاری کمبھ میلے میں کورونا وبا کا اثر ہونا ہی تھا جہاں لاکھوں کی تعداد میں شردھالوجمع ہیں وہاں کورونا کا خطرہ ہونا فطری تھا کمبھ میں متعدد شادھوں اور شردھالوں کو کورونا پاجیٹو ملنے کے بعد اکھاڑوں نے اپنا دھارمک اور کلچرل پروگرام کمبھ سے دوری بنانا شروع کردیا ہے کمبھ میلے نے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے بڑے تیرہ اکھاڑے میں سے دو نرجنی اکھاڑے اور آنند اکھاڑے نے اس سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے ان دونوں کا کہنا ہے کہ یہاں کورونا کے حالات بگڑ سکتے ہیں ۔ اور انہوںنے اپنی سادھو سنتوں کیلئے 17اپریل کمبھ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اکھاڑے کے سیکریٹری مہیندر روندر پوری نے کہا سادھو سنت کورونا کی زد میں آنے لگے ہیں ایسے میں یہ جگہ خالی کردینا چاہئے نرجنی اکھاڑے کے مہنت کے اکھل بھارتیہ اکھاڑے کے پریشد صدر نریندر سمیت چالیس سنت کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں انہوںنے کہا جن سنتوں کو 27اپریل کو اسنان کرنا ہوگا وہ الگ الگ پیدل جائیں گے ادھر چتر کوٹ سے ہریدوار کمبھ میلے میں شامل مہا منڈلیشور کپل دیوی داش کے کورونا انفیکشن کے چلتے موت ہوگئی ہے وہ شاہی اسنان سے پہلے ہریداوار آئے تھے اور 12اپریل

شمشان میں قطار ، کوو یکسین چوری ، دواو ¿ں کی کالا بازاری

کورونا وبا میں جہاں روزانہ سیکڑوں لوگوں کی موت ہورہی ہے وہیں لوگوں کو بچانے کیلئے بنائے گئے سسٹم بھی الگ الگ وجوہات سے بگڑ چکی ہیں کئی جگہوں پر ضروری انجیکشن کی کالا بازار ی کو لیکر چوری ہورہی ہے وہیں پرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعے لاکھوں روپئے وصولے جارہے ہیں جس سے علاج سے دور مریضوں کی موت بھی ہورہی ہے جانئے بدھوار کو مختلف ریاستو ںمیں آئے سامنے آئے ایسے ہی کچھ معاملے چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں تو حالات اس قدر خراب ہیں کہ اسپتال سے لیکر سمسان اور قبرستان تک لوگوں کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے اور لاشوں کیلئے پلیٹ فارم بڑھائے جار ہے ہیں گجرات کے سورت میں قبروں کی خدائی جار ی ہے مدھیہ پردیش کے اندور اور بھوپال شہروں میں بھی حالات خراب ہیں اور انتم سنسکارکیلئے بھی لائن لگ رہی ہے ایک ساتھ کئی لاشیں جلنے کا نظارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا سبھی پرائیویٹ اسپتالوں میں مریضوں کو بستر نہ ہونے کا حوالہ دیکر واپس کیا جارہا ہے پچھلے چار دنوں میں ریاست میں 150سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ادھر راجستھا ن کے ساشتری نگر کے اسپتال میں رکھی گئی کورونا دوا کوویکسین کی 320ڈوژ چوری ہوگئی یہ چوری