اشاعتیں

اکتوبر 31, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وراٹ کوہلی کی ننھی بیٹی کو دھمکی !

پاکستان سے کرکٹ میچ ہارنے اور آل راو¿نڈر گیند باز محمد سمیع کے حق میں کھڑے ہونے کے بعد سے ہی ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے لئے ٹویٹر سمیت انٹر نیٹ میڈیا کو الگ الگ پلیٹ فارم پر مسلسل انتہائی فحشی اور قابل اعتراض تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں ان کے خاندان تک کو بھی دھمکی دی جا رہی ہے اب وراٹ کوہلی کی نو ماہ کی بیٹی کے لئے بھی بیہودہ زبان کا استعمال کیا گیا ہے اس سلسلے میں دہلی اومین کمیشن نے اس سلسلے میں دہلی پولس کو نوٹس جاری کر کاروائی کرنے کا کہا وہیں اس مسئلے پر وراٹ کوہلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کہا کہ پریا وراٹ یہ لوگ نفرت بھرے ہیں کیونکہ انہیںکوئی پیار نہیں دیتا اس لئے مہیلا کمیشن کی چیئر مین سواتی مالی وال نے از خود نوٹس لیا اور دہلی پولس کی سائبر سیل کے ڈی سی پی کو نوٹس جاری کر معاملے میں کیس درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی مانگ کی ہے اورمعاملے کی گہرائی سے جانچ ہونی چاہئے ۔ پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد مذہب کو لیکر کمنٹ کئے تھے کوہلی نے سمیع کا بچاو¿ کیا تھا اس کے بعد سے ہی وراٹ کو گھیرا جا رہا ہے ہم انتہائی اس قابلے اعتراض تبصرے کو پوری طرح سے کنڈم کرتے ہیں اور ملزمان کو گرفتا...

ای ڈی بنام راشٹروادی کانگریس پارٹی!

مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل آہستہ آہستہ انتہا کو پہونچ رہی ہے نواب ملک بنام ثمیر وانکھڑے کا تنازع تو چل ہی رہا ہے اس درمیان منگل کو ایک بڑے واقعے میں انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ (ای ڈی )نے ریاست کے موجودہ نائب وزیر اعلیٰ کی چودہ سو کروڑ روپئے کی پراپرٹی ضبط کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے ہیں شعبہ ذاتی ذرائع کے مطابق ملک گیر چھاپہ ماری کاروائی کے تحت اجیت پوار کی تمام بے نامی پراپرٹی کو پتہ چلا تھا یہ پراپرٹیاں ممبئی ، دہلی ، پونے گوا میں ہیں محکمے نے اجیت اور ان کے گھر والوں کو 90دن کا وقت دیا ہے اس دوران انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ یہ سبھی پرا پرٹیاں جائز ہیں جانچ کے دوران وہ ان پراپرٹیوں کو بیچ بھی نہیں سکیں گے ۔ یہ معاملہ ستارہ کے علاقہ کے 750کروڑ روپئے کے قرض گھوٹالے سے جڑا ہے وہیں دوسری طرف ای ڈی نے سابق وزیر داخلہ انل دیش مکھ کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا جہاں ان کو چھ نومبر تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ۔ ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ نے دیش مکھ پر ممبئی سے ہی قریب 100کروڑ ورپئے کی ناجائز وصولی کرانے کا الزام لگایا تھا این سی بی نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعے قرق کردہ پراپرٹی...

آئندہ سیاست کی زمین تیار کریں گے نتائج!

دیش کی تیرہ ریاستوں میں لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی29سیٹوں کے آئے نتیجوں نے منگل کو نئے سیاسی اشارے دیئے ہیں ۔ ہماچل پردیش میں کانگریس نے بھاجپا کا صفایا کر دیا ہے تو مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس بنے بھاجپا کو قراری شکست دے دی ہے لوک سبھا کی تین سیٹوں میں سو شینا کانگریس اور بھاجپا کو ایک ایک سیٹ حاصل ہوئی ہے حالانکہ مدھیہ پردیش و آسام میں بھاجپا کو تھوڑی راحت ضرور ملی ہے اگر ہماچل پردیش کو چھوڑ دیا جائے تو سبھی ریاستوں میں حکمراں پارٹیوں کا کار کر دگی بہتر رہی ہے با وجود سیاسی مبصرین کا خیال ہے کئی ریاستوںمیں یہ نتیجے آنے والی سیاست کو متاثر کر سکتے ہیں خاص کر جن ریاستوںمیں مستقبل قریب میں چناو¿ ہونے والے ہیں بھاجپا نہ صرف ہماچل میں لوک سبھا کہ اپنی منڈی سیٹ کانگریس کے ہاتھوں گنوا بیٹھی ہے بلکہ تینوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں نے قبضہ جما لیا ہے غور طلب ہے کہ وہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور ان ضمنی چناو¿ کو سیمی فائنل کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے ہماچل کے یہ نتائج اسلئے بھی خاص و اہم ہیں کہ اس کے پڑوسی ریاستوں میں پنجاب اتراکھنڈ میں اور اتر پردیش میں بھی اگلی سال کی شروع...

حید رنے القاعدہ کے فارمولے سے کئے بم دھماکے!

2013میں پٹنہ جنگشن اور گاندھی میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہنکار ریلی کے دوران ہوئے بم دھماکوں میں پلانٹ کئے گئے بم القاعدہ کے فارمولے پر ہی رانچی کے باشندے دہشت گر د حید ر نے تیار کئے تھے انہیں بموں میں سے ایک نے 27اکتوبر 2013کو پٹنہ جنگشن پر دھماکے سے ایک آتنکی کو موت کے منھ تک پہونچایا پھر گاندھی میدان میں نریندر مودی کی ہونکار ریلی کے دوران دھماکے میں 6لوگوں کی جان گئی اور 89زخمی ہوئے این آئی اے کی جس جانچ نے ان آتنک وادیوں کو سزا تک پہونچایا ہے اس کی چارج شیٹ کے مطابق ملا ، رانچی کا رہنے والا حیدر اس دھماکے کے ماسٹر مائینڈ ہیں اس نے القاعدہ کی آن لائن میگزین انسپائر کو پڑھ کر ایلبو و ٹائمر بم بنانا سیکھا سیکھنے کے بعد اس بم کو گاندھی میدان میں نصب کر دیا اور بم بنانے کا سامان رائے پور ، مرزا پور آلہ آباد اور رانچی سے خریدا تھا بودھ گیا دھماکے کا سلینڈر بم بھی حید رنے بنایا تھا دھماکوں میں قصور وار پائے گئے چار دہشت گردوں کو موت کی سزا سنا کر اس معاملے کو فیصلہ کن مقام تک پہونچانے کے لئے این آئی اے مبار ک باد کی مستحق ہے ایجنسی کی اسپیشل عدالت نے 9قیدیوں میں سے چار کو پھانسی ...

دھوم دھڑام جگمگاتی ہوئی دیوالی منائیں!

رام نگری تریتا آیگ جیسی سجی ہے اس کی شان کو دیکھتے ہی بنتی ہے چارو طرف خوش و خرم کا ماحول ہے اپنے رام کے سواگت میں رام نگری ایودھیا کا کونا کونا جوش سے بھر پور ہے یوگی سرکار پانچویں دیو دیپ اتسو کی شروعات سوموار سے ہی کر چکی ہے پانچ دن تک چلنے اس دیپ اتسو کا انعقاد 3نومبر سے شروع ہوگیا اس دن اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت گورنر آنندی بین پٹیل و کئی وزراءاور غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے اس دن ماں سریو کا ساحل نو لاکھ دیووں سے جگمگائے گا اجودھیا کے نام ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بن جائے گا وزیر اعلیٰ انعقاد کے دن پوری رام نگری میں قریب 12الاکھ دیئے جلائیں گے اکیلے رام کی پوڑی پر ہی نو لاکھ دیئے روشن کئے گئے ہیں باقی تین لاکھ رام نگری کے دیگر جگہوں پر مٹھ اور مندروں پر جلایا گیا ہے ہائیوے و ساکیت کالج سے رام کی پوڑی تک کل 20انٹری گیٹوں پر رامائن کالین یگ کو زندگی کے بارے میں دکھایا گیا ہے رامائن پر مبنی 20تورن دوار بھی رام نگری کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں الیکٹرانک کلش اور جھالر وغیرہ کے ذریعے سے پورے شہر کو روشن کیا گیا ہے دہلی کے وزیر ماحولیات رام گوپال رائے نے اصل پاک آلو...

زہریلے کوبرا سے ڈسوا کر بیوی کو مارنے کا پلان!

پچھلے ہفتے کیرل کے ایک شخص کو اپنی بیوی کو کوبرا سے ڈسو ا کر مارنے کے جرم میں دوہری عمر قید کی سزا دی گئی جو اپنے آپ میں ایک اہم ترین بات ہے پچھلے سال 28اپریل کو ایک شخص سورج کمار نے دنیا کے سب سے زہریلے سانپوں میں سے ایک اسپیکٹکلڈ کوبرا اس نے سات ہزار میں خریدا تھا بھارت میں سانپوں کی تجارت غیر قانونی ہے اس لئے سورج نے جنوبی ریاست کیر ل کے ایک سپیرے سوریس کمار سے چپ چاپ اس کی خریداری کی اور سورج نے ایک پلاسٹک ڈبے میں ہوا آنے جانے کے لئے ایک سوراخ کیا اور کوبرا سانپ کو اس کے اندر رکھا اور گھر لے گیا 13دن بعد اس نے کینٹینر کو ایک بیگ میں رکھا اور تقریباً44کلو میٹر دور اپنی سسرال چلا گیا جہاں اس کی بیوی اترا کو پہلے سے ہی سانپ نے کاٹا تھا وہ ٹھیک ہو رہی تھی سورج اور اترا کی ملاقات دو سال پہلے ایک شادی کرانے والے دلال کے ذریعے ہوئی تھی اترا سورج سے تین سال چھوٹی تھی اور وہ معذوری بیماری سے متاثر تھی جس میں انسان کو نئی چیزیں کھانے میں پریشانی ہوتی ہے اتر ا کا پریوار خوشحال تھا اوروہ بیٹی کی دیکھ بھال کے لئے 800روپئے مہینے دیا کرتے تھے اتر ا کو سانپ ایم ایل وائپر نے کاٹا تھا اور اس کے لئے ...

فوجی تعطل کے درمیان نیاسرحد اراضی قانون !

اپنی فروغ پسند پالیسیوں سے بعض آنے سے کیسے بعض رہ جانے کے بجائے تین پڑوسیوں کو پریشان کرنے کی پالیسی پر پوری طرح سے آگے بڑھ رہا ہے اسی سلسلے میں وہ نیا سرحداراضی قانون (لینڈ باو¿نڈری قانون )لیکر آیا ہے جو پڑوسی ممالک کے ساتھ ترقی پذیر علاقوں پر مرکوز ہے ، بھارت نے چین کی اس حرکت پر سخت اعتراض جتایا ہے اس قانون سے پہلی نظر میں ہی صاف ہو جاتا ہے کہ وہ جس زمین پر قدم رکھے گا وہ اسی کی ہو جائے گی یہ نیا قانون یکم جنوری 2022سے نافذ ہو جائے گا ۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ چین نے یہ پیترا ایسے وقت میں چلا ہے جب بھارت کے ساتھ اس کا جھگڑا چل رہا ہے اسے لیکر اکثر ٹکراو¿ اور کشیدہ حالات بنتے جا رہے ہیں چین کا دعویٰ ہے اپنی سرحد سے لگتے چودہ ملکوں کے ساتھ سر حدی تنازع سلجھا لیا ہے ایسے میں بھارت اور بھوٹا ہی بچے ہیں جن کے ساتھ تنازع کا حل نکالا جانا ہے ۔ غور طلب ہے کہ بھوٹا ن کے مقابلے میں بھارت کے ساتھ چین کا سرحدی تنازع زیادہ پیچیدہ ہے وقتاً فوقتاً ہوتے رہے ٹکراو¿ سے اسے الجھا دیا گیا ہے ایسے میں نیا قانون کا استعمال کیسے اور کب کرے گا اس میں کوئی شبہ نہیں ہو نا چاہئے بھارت نے بدھ کو کہا کہ چ...

بڑھتی مہنگائی غریبوں کی کمر توڑ رہی ہے !

مہنگائی آسمان چھو رہ ہے تعجب اور دکھ کی با ت یہ ہے کہ بڑھتی مہنگائی سے جنتا پریشان ہے اور کوئی سننے والا نہیں ہے ۔ سرکار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے لگتا ہے کہ اسے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ عام جنتا میں ہائے توبہ مچی ہوئی ہے دو وقت کی روٹی بھی غریب کو نصیب نہیں ہو رہی ہے رہی بات دیوالی کی تو دیوالی سے عین پہلے چودہ کلو والے سلینڈر کے دام 216روپئے بڑھا دیئے گئے ہیں اب دہلی میں اس کا ریٹ 2ہزار روپئے ہوگئے ہیں ۔ خوردنی تیل کے بھی دام بڑھے ہوئے ہیں ۔ پیٹرول ڈیزل کی شرحوں میں اضافہ اس ماہ بھی جا ری ہے اب دونوں کے دام 35پیسے فی لیٹر دونوں میں بڑھے ہیں دہلی میں پیٹرول 109.69پیسے ڈیزل 98.42روپئے فی لیٹر ہو گیا ہے اس اضافے کے سبب سبزیوں اور دیگر غذائی اجناس کے دام چھو رہے ہیں گاڑیوں کے مال بھاڑے اور مسافر کرائے میں بھی تیزی آرہی ہے 31دنوں میں 24 مرتبہ پیڑول ڈیزل کے دام میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کچے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے تیل کی سپلائی مضبوط کرنے کےلئے چین نے تو دو گیسو لین اور ڈیزل کے ذخیرے کھولے ہیں اس سے بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کے دام میں گ...

سعودی شاہی خاندان کا سرمایہ لگانے والا شخص یاسر لا پتہ!

سعودی شاہی خاندان کی پوری دنیا میں کئے گئے سرمایہ کاری کی نگرانی کرنے والے شخص یاسر الریان مشتبہ طریقہ سے غائب ہونے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔یاسر کے کاندھوں پر راج شاہی کے قریب 450 ارب ڈالر قریب 33.6 لاکھ کروڑ روپے ) کے پبلک سرمایہ کاری فنڈ کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں اور ان کی ذمہ داری سعودی حکومت کی طرف سے دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کرنا ہے ۔یاسر اپنی سرکار کی طرف سے ریاض میں بلائی گئی سالانہ انویسٹمنٹ کانفرنس میزبانی کرنی تھی جس میں دنیا بھر سے بری بڑی کمپنیوں کے بڑے عہدیدار پہونچے تھے لیکن نہ تو یاسر اس کانفرنس میں اپنا افتتاحی سندیش دینے پہونچے ۔اور پینل مباحثہ میں بھی شرکت نہیں کی ۔یاسر کی غیر موجودگی کے سبب ان سرمایہ کاروں میں کھلبلی مچ گئی ہے جنہوں نے سعودی عرب میں پیسہ لگایا ہوا ہے ۔ماہرین کے مطابق ان کمپنیوں میں پہلے سے ہی بے چینی ہے کہ سعودی شاہی خاندان اپنے پبلک فنڈ کو اپنے قواعد سے چلاتا ہے اس میں شفافیت رکھنا اس کی ترجیح میں نہیں رہا ۔ (انل نریندر)

خود ہی چاروں طرف سے گھر گئے سمیر وانکھیڑے!

نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی )ممبئی زون کے انچارج سمیر وانکھیڑے خود ہی کئی طر ف سے گھر گئے ہیں اس چنگل سے نکلنا آسان نہیں ہوگا خاص کر یہ دیکھتے ہوئے کہ مہاراشٹر کی مہا اگھاڑی سرکار ہے اور اس کے ایک نواب ملک نے وانکھیڑے پر الزامات کی بوچھار کررکھی ہے ۔نواب ملک نئے نئے الزام لگا رہے ہیں ۔ممبئی میں کیس وانکھیڑے کو کافی پریشان کر سکتے ہیں اب تو ان کے اپنے محکمہ کی وجلنس جانچ بھی ہو رہی ہے ۔آرین کیس کے گواہ کی شکایت پر پوری جانچ ہوگی ۔اس درمیان گواہ پ گوسوابی پونے میں گرفتار ہو گیا ہے ۔دیگر گواہ پربھاکر ساحل کی طرح اب گوسابی پہلے کے بیان سے پلٹتا ہے یا قسم کھاتا ہے کیا وانکھیرے پر دباو¿ بنانے میں بیان لینے یا کورے کاغذ پر دستخط لینے کا کوئی بیان کسی دباو¿ یا پولیس جانچ کیس سے بچنے کے لئے ہوتا ہے ۔واقف کار مانتے ہیں کہ اگر گوسابی ہوسٹائل ہو جاتا ہے ۔تو نہ صرف وانکھیڑے کی مصیب بڑھ سکتی ہے بلکہ این سی بی کے کروز کیس پر بھی اثر پڑ سکتا ہے اس نے ویڈیو جاری کر سائل پر الزام لگائے ہیں کہ وہ جھونٹ بول رہا ہے اور وہ دو اکتوبر کی رات کروز کیس کے بعدسائل کے فون چیٹ اور دیگر طرح کی جانچ کی جائے لی...

مکھیہ منتری کھٹر کی ایمانداری پر مودی کی مہر!

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے ہریانہ میں لمبے وقت تک کام کرنے کا موقع ملا ہے اور بہت سی حکومتوں کو میں نے قریب سے کام کرتے دیکھا ہے لیکن ہریانہ کو بہت سی دہائیوں میں منوہر لعل کھٹر کی قیادت میں اصل طور سے ایماندار سرکار ملی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی حال ہی میں جھجر ضلع کے بڑسا زونل استتھی نینشل کینسر انسٹی ٹیوٹ میں نائب بنائے گئے انفوسز فاو¿نڈیشن سائنس سدن کا افتتاح پر منعقد پروگراموں سے خطاب کرر ہے تھے ۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے وگیان سدن کے ذریعے سے کئے گئے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لعل کھٹر کی ایماندار کام کے طریقہ پر مہر لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے ہریانہ سرکار ہر وقت ریاست کی بھلائی کے لئے سوچتی ہے انہوں نے ہریانہ کی ترقی کا تجزیہ کیا تو پچھلے پانچ دہائیوں کی سب سے عمدہ اور سب سے تعمیراتی طریقہ سے کام کرنے والی منوہر سرکار ہریانہ کو ملی ہے ۔ان کی قیادت صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں منوہر لعل جی کو لمبے عرصہ سے جانتا ہوں لیکن وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کا جوہر اور بھی نکھر آیا ہے ۔جس طرح سے ہریانہ سرکار ان کی قیادت میں ایجاداتی کام کررہی ہے کئی...

کیپٹن صاحب سے میرے روح کے رشتے ہیں !

پاکستان صحافی عروشہ عالم کا نام پنجاب کی سیاست میں ہنگامہ مچائے ہوئے ہے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ ان کے قریبی رشتوں کو لیکر ایک گروپ مسلسل حملہ آور ہے جبکہ کیپٹن عروشہ کے ساتھ کانگریس کے بڑے نیتاو¿ں کی تصویریں جاری کر جوابی حملہ کر رہے ہیں ۔پنجاب کانگریس کی سیاست میں اس طرح سے گھسیٹے جانے سے مایوس عروشہ نے بھی اپنا موقف رکھنا شروع کر دیا ہے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں امریندو کو اپنا قریبی دوست بتاتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے روح کا رشتہ ہے عروشہ کہتی ہیں 2004میں میری کیپٹن صاحب سے میری پہلی بار ملاقات ہوئی تھی تب میں 50برس کی عمر کی تھی اور 66برس کے تھے اس عمر میں آپ پریمی نہیں تلاشتے اس لئے ہمارے رشتے میں رومانس جیسا کچھ تلاشنا بیکار ہے ہاں ہمارا دانشورانہ فتح پر ایک جیسا تعلق ہے جس کے سبب ہم دوست بنے کیپٹن صاحب نے پوری دنیا میں صرف مجھے اپنی دوستی کے لائق سمجھا اس کا مجھے فخر ہے جب ہم ملے تو ہمیں ایک دوسرے کی کچھ باتیں پسند آئیں جیسے کہ مجھے ان کی باغ بانی اور کھانا بنانے کا فن جبکہ انہیں میری تحریریں ہم ایک دوسرے کو سول میٹ کہہ سکتے ہیں میں صرف کیپٹن صاحب ...

26دن بعد پوری ہوئی شارخ کی منت!

نشیلی چیزیں رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار ادا کار شارخ خاں کے بیٹے آرین خان کی آخر کار بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ۔ 26دن تک حراست چلی اوردو دن تک چلی بحث کے بعد یہ فیصلہ آیا بامبے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے جمعرا ت کے روز این سی بی کی جانب سے پیش ہوئے اڈیشنل سالی سیٹر جنرل انل سنگھ کی دلیلیں سننے کے بعد آرین خان اوردو دیگر کو ضمانت دے دی این سی بی کے وکیل نے عدالت کے سوالوں میں الجھ گئے اور اسی کے بعد آرین کی ضمانت کا راستہ صاف ہوگیا این سی بی کی جانب سے پیش وکیل انل سنگھ نے 2.58منٹ پر دلیلیں شروع کیں اور 4.10بجے اپنی بات پوری کر لی سماعت کے دوران جسٹس سامرے نے جاننا چاہا کہ کس بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ آرین نے کمرشیل یاترا میں نشیلی چیز کا سودا کیا اس پر انل سنگھ نے کہا کہ آرین نے سودا کرنے کی کوشش کی واٹس ایپ چیٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملزم کے فون سے الیکٹرانک ثبوت اکٹھے کئے گئے این سی بی نے ضمانت عرضیوں کی مخالفت کی اس معاملے میں سازش و جرائم کے لئے اکسانے کے الزام لگتے ہیں اس پر آرین کے وکیل مک روہتگی نے کہا کہ ساز ش کا مطلب ہے کہ وقت اور منشا سے ملاقات ہوئی ہو آرین اربا...