اشاعتیں

ستمبر 20, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بیمہ کمپنیوں کی کورونا مریضوں کو خرچہ دینے میں آنا کانی !

کورونا کے علاج کے لئے اسپتال پہونچ رہے ہیلتھ بیمہ ہولڈر افراد سرکار اور بیمہ کمپنیوں کے گھیرے میں پھنس رہے ہیں این سی آر میں سرکار ی قوا عد الگ الگ ہیں جس پر صار فین کی جیب پر چپت لگ رہی ہے ۔ دہلی اور غا زی آ باد میں بلوں میں فرق مریضوں کو بھرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں بڑی تعداد میں بیمہ کمپنیوں کی سرکار کو شکایتیں بھیجی گئی ہیں ۔ کیونکہ علاج کے لئے سرکاری سطح پر گائیڈ لائن طے کی گئی ہے ہریانہ میں طے کردہ فیس کو بیمہ کمپنیوں پر لاگو نہیں کیا گیا اس کے چلتے پورے صارفین کو پورے بلوں کی ادائیگی کرنی پڑ رہی ہے اس سلسلے میں ہریانہ نے 25جو ن کو ترمیم سرکا ری حکم جا ری کیا تھا ۔دہلی سرکار نے بھی20جون کو ریٹ طے کر دیئے تھے لیکن بیمہ کے سلسلے میں کچھ نہیں لکھا دہلی کے ایک برائیویٹ اسپتال میں بھرتی گریش اگروال کے تخمینہ بل میں بیمہ کمپنیوں نے 60فیصد رقم کم کردی ہے بیمہ کمپنیاں کورونا کے آ ڑ میں جیب کاٹ رہی ہیں ۔ ایسے ہی آشیش گوئل نے ٹیوٹر پر لکھا کہ انہوں نے اپنی ماں کو پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کرایا تھا اسپتال نے 1.80000لیکن بیمہ کمپنی نے صرف 87ہزار روپیئے ہی دیئے دہلی سرکار نے کورو...

چینی قبضے کے خلاف سڑکوں پر اترے نیپالی !

چین کے اشارے پر بھار ت مخالف ایجنڈے پر عمل پر لگی نیپال کی ا ولی سرکار کو ڈریگن نے ایسا جھٹکا دیاہے ۔ کہ اس کی بولتی بند کر دی دوسری طرف عوام کی ناراضگی کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ نیپال کے حملا میں چینی قبضے اور عمارتوں کی تعمیر ہونے کے بعد کاٹھمنڈو میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور نارے بازی کرتے ہوئے جلوس نکا لا یہ لوگ چینی سفارتخانے کے با ہر مظاہرہ کر رہے تھے۔ اور مانگ کر رہے تھے کی نیپالی زمین لوٹاو¿،نیپال چین بارڈر کا نا قہ کھولو ،وغیرہ وغیرہ نعرے لگا رہے تھے۔ یہ نعرےے نیپالی میڈیا میں زمین پر قبضہ کئے جانے کی چینی حرکت کے خلاف جمع ہوئے تھے ۔ چین نے یہاں بارڈر پلر کو ہٹا کر 11عمارتیں بنا لیں ہیں ۔حملا کے چیف ضلع افسر چرنجی گری کی قیادت میں ایک ٹیم موقع پر جائزہ لینے کے لئے بھیجا تھا اس نے اپنی رپورٹ میں چینی قبضے کی تصدیق کی ہے ۔ در اصل نیپال سے قربت بڑھا کر چین پچھلے دو سال سے نیپالی سر زمین پر اپنی بنیا د مضبوط کر رہاہے ۔ چین نے سرحدی برتا کرنا لی صوبہ کے سرحدی حملا ضلع میں ایک ٹریڈ سینٹر عمارت بنانے کے بعد اب گورکھا ضلعے میں اس نے اپنے قدم بڑھائے ہیں اور دونو ں ضلعوں میں 20ہیکٹر نیپالی...

پاک کے بعد ترکی بنا بھارت مخالف مرکز !

اقوام متحد ہ کی75وین سال گرہ پر ترکی کے صدر اردگان نے پھر کشمیر کا ایشو اٹھایا ترکی کے اس بیان پر بھارت نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اندرونی معاملوں میں بیرونی ملک کی مداخلت بلکل منظور نہیں ہے اقوام متحدہ میں ہندوستانی مستقل نمائندے ایم چتر مورتی نے ٹیوٹر پر کہا بیرونی ملکوں کو دیگر ملکوں کی سرداری کا احترام کرنا چاہئے اور اس کی پالیسوں پر گہری چھا پ دکھا ئی دینی چاہئے انہوں نے لکھا کشمیر پر ہم نے اردگان کی رائے زنی دیکھی ہے ۔یہ نا قابل قبول ہے اور ترکی کو دوسری ممالک کی سرداری کا خیال رکھنا چاہئے در اصل ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کشمیر تنازع جو جنوبی ایشیا کی مضبوطی اور امن کے لئے بہت اہم ہے اور ابھی بھی ایک برننگ ایشو ہے ۔ بات چیت کے ذریعے سے کشمیر مسئلے کو حل کرنا چاہئے ۔ اس درمیان پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اردگا ن کی تعریف کرتے ہوئے ٹیوٹ میں کہا ہم اقوام متحدہ میں کشمیری لوگوں کے حقوق کی حمایت میں ایک بار پھر اپنی آواز اٹھانے کے لئے اردگان کی ستائش کرتے ہیں اور کشمیری لوگوں کی جائز تحریک کو ترکی کی حمایت سے حوصلہ ملا ہے وہیں ایک دن پہلے پاکستانی ...

دیش میں پھیلتا آئی ایس آئی ایس کا آتنکی جال !

آتنکی تنظیم آئی ایس آئی ایس نے بھار ت میں شمال سے لیکر ساو¿تھ انڈیا تک اپنا جال پھیلانا شروع کردیاہے این آئی اے نے درجن بھر ریاستوں میں اس آتنکی تنظیم کا نیٹورک کا پردہ فاش کیا ہے ۔ اور بیرونی ممالک سے تنظیموں کو مالی مدد کی جانچ پر نظر ہے ۔ حال میں کئی افراد الگ الگ ریاستوں سے گرفتار کئے گئے آئی ایس آئی ایس آتنکی تنظیم نوجوانوں کو نشانہ بنا کر اپنی تنظیموں میں شامل کر رہی ہے وزارات داخلے کے ذریعے راجیہ سبھا میں جانکاری کے مطابق اسلا مک اسٹیٹ نے حالی برسوں میں بارہ ریاستوں اپنا جال پھیلا لیا ہے ۔ ایران اور شام میں سر گرم آتنکی تنظیم کیرل ،کرناٹک، مغربی بنگال ، راجستھان ، بہار، اور جمو کشمیر وغیرہ میں سب سے زیادہ سر گرم ہے اور یہ تنظیم ان ریاستوںاپنا ممبر بنا رہی ہے ۔ اور بھارت میں اپنی آئڈیالوجی کو پھیلا رہی ہے۔ این آئی نے ساو¿تھ کی ریاستوں تلنگانہ،کیرل ، آندھرا، کرناٹک، تامل ناڈومیں داعش کی موجودگی کے متعلق 17معاملے درج کئے ہیں اور 122لوگوں کو گرفتا ر کیا ہے ۔ مغربی بنگال میں ابو سفیان اور یاسین احمد اور کیرل سے مرشد حسن وغیرہ گرفتار کئے ہیں دہشت گردوں سے جہادی لیٹریچر دیشی بندوقیں ...

عمران اور پاک فوج پر اپوزیشن حملہ !

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے فوری استعفیٰ کی مانگ کرتے ہوئے دیش کی اہم اپوزیشن پارٹیوں نے ان کی سرکا ر ہٹانے کے لئے ملک گیر مظاہرے کے مقصد سے ایک اتحاد اعلا ن کیا ہے ۔ اس کے لئے ایک آل پارٹی کانفرنس میں پاکستان پیپلس پارٹی کی میز بانی میں ایک 26نکاتی پرستا و کو منظوری دی جس پی ایم ایل نواز اور جمیعت علماءسمیت کئی پارٹیاں شامل ہوئیں آل پارٹی میٹنگ کے بعد جمہوری اتحاد فرنٹ کے چیف مولانا فضل الرحمان نے ایک پرستاو پڑھا جس میں اعلان کیا اپوزیشن پارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے نام سے اتحاد بنانے پر راوی ہوگئی ہیں کہا کہ عمرا ن خان سرکار کے خلاف اکتوبر سے ملک گیر تحریک شروع کی جا سکے پرستاو میںفوج کا نام لئے بغیر الزام لگا یا کہ عمران سرکار کہ اسی ادارہ نے فرضی مضبوطی دی ہے اور اس نے موجودہ حکمرانوں کو چناو¿میں نا لانے کے لئے مداخلت کی تھی دیش کے اندرونی معاملوں میں فوج کی بڑھتی دخل اندازی قابل تشویش ہے پی ڈی ایم نے اعلان کیا کہ اپوزیشن مخالف کاروائی نے سرکار کی حمایت نہیں کرے گی مولانا رحمان نے کہا مشترکہ ریزولیو یشن میں کہا کہ دیش کے اندر صدارتی نظام لانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کی...

لا یٹ، کیمرا، ایکشن یمنا ایکسپریس وے میں!

کورنا وائرس کی وجہ سے ممبئی کی فلم صنعت تقریبا چوپٹ ہو گئی ہے اور اس وجہ سے نئی فلموں کی شوٹنگ پوری طرح سے ٹھپ ہو گئی ۔ ایسے میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ اعلان کہ ریاست میں ایک نئی فلم سٹی بنائی جائے گی ۔اس کا خیر مقدم کیا جانا فطری ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے جس عز م سے راجدھانی دہلی سے لگے گوتم بدھ نگر میں یمنا ایکسپریس وے کے قریب نئی فلم سٹی بنانے کا ارادہ پیش کیا ہے ۔اس سے وہ روز گا ر کے نئے دروازے کھولنے والا لائق تحسین قدم ہے ۔یہ فلم سٹی ایکسپریس وے کے سیکٹر 21میں ایک ہزار ایکڑ زمین میں بنے گی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں منگل کے روز دیش کے سرکردہ فلم ہستیوں کے سامنے ایک خاکہ رکھا گیا ۔ فلم سٹی کو لیکر فلم سازوں کی منعقدہ پہلی میٹنگ میں ساو¿تھ فلم انڈسٹری سے لیکر بالی اوڈ کے اہم افراد شامل ہوئے جن میں اسکرین رائٹر کے وی بجندر پرساد سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی وا گرافکس ڈیجائینر سوندریہ شامل ہوئیں تو وہیں بالی اوڈ سے پریس راول ، انوپم کھیر، ادت نارائن ، منوج منتشر، نیتن دیسائی ، ویویک اگنی ہوتری ، کیلاش کھیر ، انوپ جلوٹا، منوج جوشی شامل ہوئے ۔سبھی فلمی ہستیوں ...

لکشمی ولاس ہوٹل کی فروخت اور ارون شوری!

آج کل سابق مرکزی وزیر ارون شوری سرخیوں میں ہیں ۔بتاتے چلیں کہ معاملہ کیا ہے ؟ جودھپور کی اسپیشل سی بی آئی عدالت نے بدھ کے روز سابق مرکزی وزیر اور ارون شوری اور دیگر چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے یہ معاملہ ادے پور میں بنے لکشمی ولاس پیلیس ہوٹل کے نجی کرن سے وابسطہ ہے ۔بی بی سی نے اس پورے معاملے پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں الزام ہے کہ سال 1999-2002کے درمیان سرمایہ کاری وزیر رہے ارون شوری اور سرمایہ سکریٹری پردیپ بیجل نے اپنے عہدے کا مبینہ طور پر بیجا استعمال کر اس سودے میں سرکاری خزانہ کو نقصان پہوچایا ہے سال 2002میں انڈین ٹوریزم ڈولپمنٹ کارپوریشن آئی پی ڈی سی کے 29ایکڑ علاقہ میں پھیلے اس ہوٹل کو 7.52کروڑ روپئے میں بھارت ہوٹل لمٹڈ کو بیچا تھا آئی ٹی ڈی سیگے سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنے والے 20-25ہوٹلوں میں اس کا نام بھی شامل تھا اس سے پہلے سی بی آئی نے معاملے میں یہ کہتے ہوئے اپنی کلوجہ رپورٹ داخل کردی تھی ۔کہ ملزم کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے ان کے پاس درکار ثبوت نہیں ہیں ۔ادے پور کی فتح ساگر جھیل کے کنارے واقع ایک پہاڑی کی چوٹی پر بنا لکشمی ولا س ہوٹل اس تنازعہ ک...

چین سے کشیدگی کے درمیان بھارت نے وہاں کے بینک سے لیا بھاری قرض!

بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی انتہا پر ہے اسی درمیان بدھ کو پارلیمنٹ میں ایک تحریری بیان کے بعد مرکز کی مودی سرکار پر اپوزیشن حملہ آور ہوگئی ۔کانگریس پارٹی کہہ رہی ہے ایک طرف لداخ میں سرحد پر چین کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں اور ہندوستانی فوجی شہید ہو رہے ہیں تو دوسری طرف مرکز چینی بینک سے سرکار قرض لے رہی تھی دراصل اس کی شروعات وزیر مملکت خزانہ انوراگ ٹھاکر کے ایک تحریری بیان کے بعد ہوئی ۔بی جے پی کے دو ایم پی نے سوال کیا تھا کہ کورونا وائرس وبا کے سبب پیدا حالات سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت نے فنڈ کا استعمال کیسے کیا اور اسے ریاستوں کو کیسے ہوا اس سوال پر وزیر مملکت خزانہ انوراگ ٹھاکر کی پارلیمنٹ کو دی گئی معلومات سے یہ بات نکل کر آئی مرکزی سرکار نے چین کے ایشین انفراسٹکچر انویسٹ منٹ بینک سے کورونا وبا کی شروعات میں دو بار قرض لیا اور بینگ سے دو قرض کے معاہدے کئے پہلا قرض 8مئی 2020کو پچاس کروڑ ڈالر لیاتھا یہ بھارت کی کووڈ 19-سے نمٹنے کے ہنگامی قدم اور ہیلتھ سسٹم تیار ی پروجیکٹ کو جزوی طور سے مدد کرنے کےلئے لیا گیا ۔مقصد وبا کے سبب خطرے سے نمٹنا اور کسی بھی حالت سے نمٹنے کے لئے ہ...

چاہے کاکھ مقدمے درج کرادیں میر ی آواز نہیں دبا سکتے !

عام آدمی پارٹی کے نیتا اور راجیہ سبھا ایم پی ویوپی آپ کے انچارج سنجے سنگھ کے خلاف حضرت گنج کے تھانے میں درج مقدمے میں ملک کی بغاوت کی دفع جوڑ دی ہے ایک سینئر پویس آفسر نے بتایا سنجے سنگھ کے خلاف 2ستمبر کو ایک سروے کرانے کے معاملے میں آئی پی سی کی دفع 501اے اور120بی علاوہ آرٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا اور پویس نے ایک نوٹس بھیجا جو سنجے سنگھ کے دہلی میں سرکار ی رہائس گاہ کو بھیجا گیا تھا جس میں انہیں 20ستمبر کو صبح پیش ہونے کو کہا گیا اگر وقت پر پیش نہیں ہو ئے تو سزا والی کاروائی کی جائے گی۔ لیکن پتہ چلا ہے کہ یو پی پولیس نے ان کی گرفتاری نہیں کی پولیس کے ترجمان نے بتایا سنجے سنگھ کے علاوہ کمپنی کے تین ڈائریکٹروں کے خلاف ملک سے بغاوت اور دھوکہ دھڑکا مقدمہ درج کئے گئے ہیں ۔ سروے میں کہا گیا تھا یوگی آدتیہ ناتھ ایک مخصوص برادری کے لئے کام کر رہی ہے۔ا س کے بعد سنجے سنگھ کے خلاف یوپی کے کئی ضلعوں میں مقدمے درج کئے گئے تھے ادھر سنجے سنگھ نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ان پر ملک کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے ہو سکتا ہے چار دن بعد میں میں جیل میں دکھائی دوں ان کا کہنا تھا کہ ا...

چین کو خفیہ راز دینے والا فری لانس جرنلسٹ گرفتار!

چین کو خفیہ معلومات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے دہلی کے ایک فری لانس جر نلسٹ راجیو شرما کے دو ساتھیوں کو دیلی پولیس نے سنیچر کو گرفتار کر لیا ان لوگوں میں چین کی خاتون کیونگ شی اور اس کے نیپالی ساتھی شیر سنگھ عر ف راج ووراشامل ہیں۔چینی خاتون اور اسکے ساتھی شیر سنگھ پر الزام ہے کہ دونوں نے خفیہ معلومات کے بدلے راجیو کو کمپنیوں کے ذریعے بڑے پیسے دیئے پویس کے مطابق راجیو شرما کے ساتھیوں پر نظر رکھنے کے بعد چینی خاتون اور اس کے ساتھیوں سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس کا کہنا ہے جرنلسٹ راجیو شرما (61سال )نے چینی خفیہ اجنسیوں کو حساس ترین معلومان مہیا کروائی بدلے میں انہیں حوالہ کے ذریعہ موٹی رقم دی گئی ملزم راجیو شرام کے ای میل اور دیگر شوشل میڈیا کے اکاو¿نٹ سے ڈیفنس سے متعلق کچھ خفیہ دستاویز ،مو بائل فون ،اور لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کئے ہیں ۔ تینوں سے اسپیشل سیل کے ساتھ خفیہ اجنسیاں بھی پوچھ تاچھ کر رہی ہیں ۔ اس درمیان پریس کلب آف انڈ یا نے گرفتاری کو طاقت کا بیجا استعمال بتایا ہے اور یہ بغیر سوچے سمجھے کاروائی کی ہے ۔ راجیو شرماکی گرفتاری کے بارے میں سن کر تعجب ہو ایسا اس لئے کہ اسپیشل ...

دیپک اور چندا کوچر کی کہانی !

آئی سی آئی سی بینک کی سابق ایم ڈی اور سی ای او چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ای ڈی نے ویڈیو کون گروپ کے چیف وینو گوپا ل کو بینک کی جانب سے 3250کروڑ روپیہ کا قرض دیئے جانے کے معاملے میں یہ گرفتار ی ہوئی ہے ۔ دیپک کوچر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ویڈیو کون کے ڈائرکٹر وینو گوپال اور ان کی کمپنیاں کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے درج شکایت کی بنیاد پر پچھلے سال ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا اس کے ساتھ ای ڈی نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کے خلا ف بھی شکا یت درج کی تھی اس کاروائی کے تقریبا ایک سال بعد اب ای ڈی نے دیپک کوچر کوگرفتار کیا ہے ۔ اور ان کے شو ہر اور ان کے ذریعہ چلائے جانی والی ملکیت کمپنیوں کی 78.15کروڑ روپیے کی منقولہ اور غیر منقولہ املاک کو قرق کیا گیا تھا۔ چندا کوچر کے شو ہر نے اپنی بیوی کے ذریعہ سے بڑے بڑے صنعتی گھرانوں کو بڑے قرضے دلوائے تھے اور بدلے میں اپنے کمیشن کی بڑی فیس ڈکار جاتے تھے اب دونوں میاں بیوی کے کالے کارنامے سب کے سامنے آچکے ہیں ۔ اب چندا کوچر اور ک...

94دن بعد چین نے مانی گلوان وادی میں ہوئی تشدد کی سچائی !

چین میں میڈیا آزا د نہیں ہے جو بھی اخبار یا ٹی وی ہے سب پر وہاں کی کمونسٹ سرکار کا کنٹرول ہے جو کچھ چھپتاہے یا ٹیلی کاسٹ ہو تا ہے اسے سرکار کے اجنڈے کا یا پرو پیگنڈہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ بھار ت اور چین میں جاری کشیدگی کو لیکر ان اخباروں میں مسلسل بھارت کے خلاف دھمکیا ں اور چین کی بڑی طاقت کے بارے میںمواد چھپتا رہتاہے بتا یا جاتا ہے کہ اخبار چین کی کمونسٹ پارٹی کے منھ بالے اخبار ہیں ۔ گلوبل ٹائمس انہیں اخباروں میں سے ایک ہے چین کے فوجی کتنے مرے تھے اس کے بارے میں اخبارات نے سرکاری جانکاری اب تک نہیں دی ہے ۔ گلوبل ٹائمس جیسے اخبار بھی چینی فوجیوں کی موت سے انکار کرتے رہے ہیں ۔لیکن اب پہلی بار اسی اخبار کے ایڈیٹر نے چینی فریق کی طرف سے نقصان کی بات مانی ہے ۔ اخبار کے مدیر ہوریجن نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جتنا میں جانتا ہوں اس کے حساب سے گلوان وادی میں 15جون کو بھارت کے 20فوجیوں کے موت کے مقابلے میںچینی فوجی بہت کم مرے تھے اور کسی بھی چینی فوجی کو ہندوستا نی فوجیوں نے نہیں پکڑا تھا ۔ مدیر نے اس تبصرہ کے جواب میں انہوں نے لکھا ہے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 15جون کو گلوان...

کورونا کے مریض ابھی اور بڑھیں گے !

کورونا وائرس سے ہو رہے انفیکشن کی رفتار میں ہماری ساری امیدیں چوپٹ کر دی ہیں ۔ شروعاتی دور میں جو جوش پید اہو اتھا وہ لاک ڈاو¿ن و ان لاک و اجتماعی احتیاط کے ذریعے اس پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا لیکن جوش اور امیدیں سب ختم ہوتی دکھا ئی دے رہی ہیں۔بھار ت میں ایک دن میں کوڈ 19سب سے زیادہ 97894نئے مریض سامنے آنے کے بعد کل تعداد 55لاکھ کو پا رکرچکی ہے وزارات صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد شمار کے مطابق 4112551مریض ٹھیک ہوچکے ہیں ۔ جب کہ 24گھنٹے میں 1174لوگوںکی موت کے ساتھ اب تک 84372لوگ اپنی جان گنواں چکے ہیں بھلے ہی ہم اس بات پر تسلی کر لیں کہ انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد کنٹرول میں ہے پھر بھی اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ انفیکشن کی رفتار بھار ی تشویش کا باعث ہے حالت یہ ہے کہ اب قصباتی اور بڑے علادیہی علاقے بھی اس کی زد میں اگئے ہیں ان علاقوں کی بد قسمتی یہ ہے کہ ان کے پاس شہروں جیسی ہیلتھ سہولیا ت نہیں ہے انہیں لگتا ہے کہ جیسے کورونا کے آگے وہاں کی انتظامیہ نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سرکاروں نے اب اپنے ہاتھ کھینچ لئے ہیں اور پورا دیش بھگوان بھروسے ہے جنت...