آسمان سے آئی خوشخبری
دیش میں خوشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کے لئے بادلوں نے اچھی خبر بھیجی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنے جزوی مانسون پیشگوئی میں دیش میں عام سے زیادہ بارش ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ اس کے مطابق اس سال یکم جون سے 30 ستمبر تک اوسطاً 106 فیصد بارش ہونے کا امکان ہے جو عام طور سے ہونے والی بارش سے 6فیصد زیادہ ہوگی۔ دو سال مسلسل خراب مانسون اور خوشک سالی کا شکار دیش واسیوں کے لئے یہ اچھی خبر ہے۔ ہم محکمہ موسیات و دیگر موسم کا حساب کتاب رکھنے والی ایجنسیوں کی پیشگوئی پر اس لئے یقین کرسکتے ہیں کیونکہ ان دنوں موسم کی پیشگوئی کی تکنیک و معلومات کافی بہتر ہوگئی ہیں اور پچھلے کئی برس سے موسم کی پیشگوئیاں صحیح ثابت ہورہی ہیں۔ ویسے بھی تشفی اس بات کی بھی ہے کہ جب سے مانسون کا ریکارڈ رکھنا شروع ہوا تب سے اب تک مسلسل تین سال خراب مانسون رہا جبکہ لگاتار2 سال خراب مانسون کی کئی مثالیں سامنے ہیں۔ اس سال مانسون شروع ہوتے ہوتے بحر ہند میں النینو کا اثر بھی ختم ہوجائے گا جس کی وجہ سے پچھلی بار اچھی بارش نہیں ہوپائی تھی۔ النینو کے بعد آنے والے مانسون میں عموماً عام سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ اس سال بہتر مانسون کی ...